Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسعت اللہ خان کا کالم : پیدائش سے پہلے مرنے والا خوش نصیب بچہ
لکھاری

وسعت اللہ خان کا کالم : پیدائش سے پہلے مرنے والا خوش نصیب بچہ

ایڈیٹرمئی 17, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں خیرمقدم کرتا ہوں ان سورما جہادیوں کا جنھوں نے گذشتہ منگل کو کابل کے ایک زچہ بچہ ہسپتال میں کافر نوزائیدہ بچوں، ان کی دس دین دشمن ماؤں، اغیار کی ایجنٹ چند نرسوں اور ایک مشرک سیکورٹی گارڈ سمیت چوبیس ناپاک روحوں کو قتل اور سولہ کو زخمی کر دیا اور وہ بھی ایک ایسے ہسپتال میں جس کا انتظام و انصرام یہود و نصاری کی پروردہ تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس این) کے ہاتھ میں ہے۔
مجھے ازحد خوشی ہے کہ اس قتلِ عام میں اس بچے کو بھی دو گولیاں لگیں جو ابھی اپنی ماں (حاجرہ سروری) کے پیٹ میں تھا اور اسی شام اس دنیا میں آنے کے لئے بے تاب تھا۔
مگر وہ ماں کی کوکھ میں پڑے پڑے ہی منوں مٹی تلے دفن ہو گیا۔ دراصل حاجرہ کے بیٹے کو نہ جنموا کر اوپر والے نے اس دنیا کا پردہ رکھ لیا۔
کاش حلب کا وہ تین سالہ بچہ بھی حاجرہ کے بے نام بچے کی طرح ماں کی کوکھ میں ہی مر جاتا جسے یہی نہیں پتا چلا کہ اسے کیوں اور کس کے بم کے ٹکڑے لگے اور اب اتنی جلد واپس اوپر کیوں جا رہا ہے۔ مگر جاتے جاتے بھی کیا یادگار تھپڑ مار گیا۔
’میں خدا سے ایک ایک کی شکایت کروں گا۔میں اسے سب بتاؤں گا۔‘
بچے تو نا سمجھی میں جانے کیا کیا بول جاتے ہیں البتہ شکر ہے خدا نے عشروں پر پھیلے ممکنہ عذابِ ارض سے اس بچے کو تین برس میں ہی مکتی دلوا دی۔ وہ بچہ اب جنت میں ہے کہ کہیں اور؟ مجھے تو بس یہ خوشی ہے کہ وہ زمین پر نہیں زمین میں ہے۔
اور جب میں ایک اور تین سالہ بچے ایلان الکردی کے بارے میں سوچتا ہوں کہ جس کی اوندھے منہ لاش ترک ساحل پر پڑی ملی تھی تو مجھے ایلان کی قسمت پر بھی رشک آتا ہے۔
خدا کا کرم کہ ایلان بھی ذہنی بلوغت کے عذاب میں قدم رکھنے سے بہت پہلے جانے کس کس ممکنہ ذلت سے نجات پا گیا۔
مجھے اور اچھا لگنے لگتا ہے حاملہ افغان ماں حاجرہ سروری کے پیٹ میں لگنے والی دو گولیوں سے مرنے والا بچہ۔جب میں سنتا اور دیکھتا ہوں کہ کابل سے ہزار کلومیٹر پرے ایک اور عورت اپنے جیسے سینکڑوں دیگر کے ہمراہ لاک ڈاؤن زدہ انڈین پنجاب سے جھانسی کی جانب چھ سو کلومیٹر کے سفر پر پیدل چلی جا رہی ہے۔
وہ ایک سوٹ کیس کھینچ رہی ہے۔ اسی سوٹ کیس سے اس کا تین چار سال کا بچہ بھی سوتے سوتے آدھا لٹک رہا ہے۔
اور جب ایک پترکار اس عورت سے کہتا ہے کہ سرکاری بسیں چل پڑی ہیں تم اس میں بیٹھ کر چلی جاؤ تو یہ عورت اس پترکار کو ایسی نظروں سے دیکھ کر آگے بڑھ جاتی ہے جیسی نظروں سے حکومت عام آدمی کو مسلسل دیکھتی ہے۔
حاجرہ سروری کے پیٹ سے برآمد ہوئے بغیر موت کا ذائقہ چکھنے والے بچے کا مقدر اس بچے کی قسمت سے بھی زیادہ اچھا ہے جو بلوچستان یا سندھ کے کسی گوٹھ یا دور دراز قبائلی علاقے میں روزانہ اپنی ماں کا پلو کھینچتے ہوئے پوچھتا ہے کہ بابا کب آئیں گے۔
تم نے جھوٹ کیوں بولا کہ وہ اسی ہفتے آ جائیں گے۔ تم ہر ہفتے جھوٹ کیوں بولتی ہو ماں۔
یہ سب کے سب وہ بچے ہیں جنھوں نے ریاست، حکومت، سماج، فرد اور مقدر سمیت ایک ایک کے کپڑے اتار کر یہ کپڑے ان کے کندھے پر رکھ دیے اور ایسی زندگی کے منہ پر تھوکتے ہوئے وہیں لوٹ گئے جہاں سے اترے تھے۔
’ہر نوزائیدہ بچہ ثبوت ہے کہ خدا ابھی دنیا سے مایوس نہیں ہوا۔‘
اے خدا اس شخص کا بھی تو کچھ کر جس نے یہ مقولہ تجھ سے منسوب کرنے کی جسارت کی۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدائرہ دین پناہ میں پیر کا عورت پر وحشیانہ تشدد ۔۔ظہور دھریجہ
Next Article افغان صدر اشرف غنی اور حریف رہنما عبداللہ عبداللہ میں شراکت اقتدار کا معاہدہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.