Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسعت اللہ خان کا کالم : اکڑ چکے ہیں مگر اکڑ قائم ہے
لکھاری

وسعت اللہ خان کا کالم : اکڑ چکے ہیں مگر اکڑ قائم ہے

ایڈیٹردسمبر 4, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنا غلطی تھی، مخلوط حکومت قبول کرنا غلطی تھی، اسٹیبلشمنٹ پر مکمل بھروسہ کرنا غلطی تھی، باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بہت بڑی غلطی تھی، بڑھتے ہوئے افراطِ زر کی روک تھام کو ترجیح نہ دینا غلطی تھی، ریئل اسٹیٹ سب سے بڑی مافیا ہے۔ اس سمیت دیگر صنعتوں کو غیر مشروط مالی ترغیبات و چھوٹ دینا غلطی تھی وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔
غلطیاں سب سے ہوتی ہیں مگر خان صاحب دیگر سیاست دانوں کے برعکس صاحبِ ظرف شخصیت ہیں۔ وہ فراخ دلی سے غلطیاں کر کے انھیں کھلے دل سے تسلیم کر لیتے ہیں۔ ایسی شخصیت کی دل جوئی تو بنتی ہے۔
نہ میں سمجھا نہ آپ آئے کہیں سے
پسینہ پونچھیے اپنی جبیں سے (استاد انور دہلوی)
ایک درد مند اور مخلص سیاستدان کو ایسا ہی ہونا چاہیے اور ساتھ ہی ساتھ ہمیں خدا کا شکر بھی ادا کرنا چاہیے کہ ایسے شفاف لوگ سیاست میں ہی ہیں۔ طبی سرجری یا ہوا بازی کے شعبے میں ہوں تو بہت مسئلہ ہو سکتا ہے۔
مگر شاید میں غلط کہہ رہا ہوں۔ اس بدقسمت ملک کو ساڑھے سات عشروں میں بیشتر قیادت ایسی ہی ملی ہے جس نے پاکستان کے جسدِ خاکی پر آن جاب ٹریننگ لی ہے۔
اس جسم پر کاسمیٹک سرجری سمیت ہر طرح کی جراحی آزمائی جا چکی ہے اور جاری ہے۔ اس کے سینے پر ہر نیا نشتر ٹیسٹ ہوتا ہے۔ اس کے حلق سے ہر نیا عرق، معجون اور کیسپول اتارا جاتا ہے۔ ہر بار اس کے معدے کا ایک اور علاج شروع کر کے نامکمل چھوڑ دیا جاتا ہے۔ حکمت، ایلوپیتھی، ہومیو پیتھی، آکو پنکچر اور جھاڑ پھونک کو باری باری نہیں ایک ساتھ آزمایا جاتا ہے اور وہ بھی دیوانہ وار، درجنوں بار۔
چنانچہ حالت یہ ہو چلی ہے کہ اس جسدِ خاکی پر اب تھرڈ فورتھ چھوڑ ففتھ جنریشن دوا بھی اثر نہیں کر پا رہی۔چونکہ ہر شاخ پر عطائیت بیٹھی ہے، اس لیے کون کس کو پکڑے یا کس جواز پر ہاتھ ڈالے۔ سب کو سب کا شجرہ، اوقات، اہلیت اور طاقتِ پرواز معلوم ہے۔ وہ جو کسی نے کہا ہے کہ ’وچوں وچ کھائی جاؤ، اتوں رولا پائی جاؤ۔‘
اگر اب تک اس مریضِ خداداد کی سانس چل رہی ہے تو یہ کسی بھی دوا سے زیادہ دعا کی کرامت ہے۔بخدا آپ یا آپ میں سے کسی سے کوئی غلطی نہیں ہوئی اور نہ ہو گی۔ غلطی بہت پہلے ہم جذباتیوں سے ہوئی تھی، ہوئی ہے اور آئندہ بھی ہوتی رہے گی۔
زندگی جبرِ مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں (ساغر صدیقی)
جب حالاتِ حاضرہ لامتناہی ہو جائیں تب ہی ان کی کوکھ سے یہ جملہ جنم لے کر قومی نفسیات میں پیوست ہوتا ہے کہ ’جو ہوا سو ہوا، مٹی پاؤ، آگے کا سوچو۔‘مگر مسئلہ یہ ہے کہ ’جو ہوا سو ہوا‘ بھی تو مسلسل ہوئے چلا جا رہا ہے۔ آخر کنی مٹی پائیے اور کتنا آگے کا سوچیے۔آگے بھی تو ہر موڑ پر ’تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ کام جاری ہے‘ کا بورڈ لگا ہے۔
ہم نے تو آج تک کسی شاعر کو اپنے کسی ہم عصر کو دل سے تسلیم کرتے نہیں دیکھا۔ کسی طبیب کو دوسرے طبیب کا نسخہ تسلی بخش نہیں لگتا۔ ہر ریستوران دعویدار ہے ’لذیذ کھانے کا واحد مرکز۔‘ کوئی بھی باورچی کسی اور خانسامے کی بریانی کی تعریف کرے نہ کرے نقص نکالنا نہیں بھولتا۔ ملتان کینٹ کے ریلوے سٹیشن پر سوہن حلوے کے ہر ’اصلی برانڈ‘ کے ڈبے پر یہی لکھا پایا ’نقالوں سے ہوشیار۔‘
یہاں ہر سیاسی جماعت باقیوں سے زیادہ اہل اور دردمند ہے۔ ہر ریٹائرڈ جرنیل کم ازکم جولیئس سیزر اور ہر حاضر سروس حضرت خالد بن ولید کا وارث۔تو پھر اتنے نابغہِ روزگاروں اور غیر معمولی مثالیوں کے ہوتے ہم اس معمولی حالت تک آخر کیسے پہنچ گئے۔ ایب نارمل کی سطح سے بلند ہوتے ہوتےعیب نارمل کی منزل پر کیسے چڑھ گئے۔
ہاں کوئی شے اگر نہیں کھوئی تو وہ ہے اکڑ۔ اوپر سے نیچے تک، عام سے خاص تلک سب میں مشترک ہے اکڑ۔ ہم سے اچھا کوئی نہیں اور تم سے برا کوئی نہیں۔
پورے کے پورے اکڑ چکے ہیں مگر اکڑ پھر بھی نہیں جاتی۔ قومی ورثہ جو ہوئی۔ہر کھیل کے اختتام پر پردہ گرتا ہے۔ پر اس کھیل کے آخر میں پردہ نہیں گرے گا، اس پر کپڑا ڈالا جائے گا۔
(میرے منہ میں خاک، شاد باد منزلِ مراد)

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسمیع چوہدری کا کالم: پی سی بی کو ’قرونِ اولیٰ‘ سے کون نکالے گا؟
Next Article شاکر حسین شاکر کا کالم : اب ساجن کی چٹھی نہیں آتی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.