Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مذمت ضرور کیجیے مگر احتیاط سے ۔۔ وسعت اللہ خان
لکھاری

مذمت ضرور کیجیے مگر احتیاط سے ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹراپریل 17, 20172 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شروع شروع میں حیرانی بھی ہوتی تھی اور دقت بھی کہ ایسی لرزہ خیز واردات پر اظہارِ جذبات کیسے ہو۔ بالآخر ہم نے ایسی وارداتوں کے جھٹکوں سے دل و دماغ کو احساس جرم و ندامت سے بچانے کے لیے حرفوں کی ایک ڈھال ایجاد کر ہی لی جو اور کچھ نہ بھی کر سکے مگر ہمیں اگلی واردات ہونے تک بے حسی کے طعنے سے ضرور بچا لیتی ہے۔ ہم بہرحال حساس لوگ ہیں۔ تماشائی بننا منظور مگر بے حسی کا طعنہ برداشت نہیں کر سکتے۔ یہ مضبوط ڈھال مندرجہ ذیل پائیدار فقروں سے تیار کی گئی ہے۔
اس اندوہناک واقعے پر پوری قوم افسردہ ہے۔ ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔
نہیں نہیں یہ کسی مسلمان کا کام نہیں ہو سکتا۔ یہ اسلام کا اصل پیغام مسخ کرنے کی سازش ہے۔
مجرموں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی تاکہ آئندہ کسی کو اس طرح کی سفاکی کی جرات نہ ہو
توہینِ مذہب کے قانون کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ایک شرم ناک فعل ہے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
علما معاشرے کو جنگل راج بننے سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
ریاست کفر پر قائم رہ سکتی ہے ظلم پر نہیں (حضرت علی)
یہ ہم کہاں جا رہے ہیں؟ اللہ ہمارے حال پر رحم فرما۔
آخر ہم کب جاگیں گے؟ آخر ہم کب تک جگ ہنسائی کا موقع دیتے رہیں گے؟
مردان کے سانحے پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے (اس جملے میں ہر ایسی واردات کے بعد صرف مقام کا نام بدلنے سے کام چل جائے گا)
صوبائی حکومت نے رپورٹ طلب کر لی، ایک تحقیقاتی کمیشن بنا دیا گیا، سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے کر وفاق، صوبے اور آئی جی کو نوٹس جاری کر دیے۔
مذکورہ جملوں میں سے کوئی بھی ایک ہر واردات کے بعد فیس بک، ٹویٹر، پریس ریلیز میں ڈالیے اور سڑک پر آنے، جلسہ کرنے، دھرنا دینے، مقتول کی نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے، اس کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرنے اور خوامخواہ نظروں میں آنے سے مکت ہو جائیے۔
اگر ضمیر پھر بھی کچوکے لگانے سے باز نہ آئے تو رات کو کسی ٹاک شو میں جا کر وحشت و بربریت کے خلاف بھاشن دیجیے، ریاستی رٹ کی کمزوری کا ماتم کیجیے، عدالتی بوالعجبیوں کا رونا ڈالیے اینکر اگر بہت ہی چمٹ جائے تو کوئی گول مول سا حل بھی پیش کر دیجیے اور جان چھڑا کے گھر کی راہ لیجیے۔
اور معزز پارلیمانی ارکان اگر معترضین کا منہ بند کرنا چاہیں تو قانون کے ناجائز استعمال کو روکنے کے طریقوں پر غور کرنے کی بجائے مرنے والے کو ایک سورہ فاتحہ ارسال کرنا کافی ہے یوں ایوان کے ریکارڈ میں حاضری بھی لگ جائے گی اور کہنے کو بھی رہ جائے گا کہ ہمارا ایسی وارداتوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔
چینلز اگر یہ ثابت کرنا چاہیں کہ وہ بھی بلا خوف ذمہ دار صحافت کر رہے ہیں تو مقتول کے جنازے کی فوٹیج، ایک دو شرکا کی ساؤنڈ بائیٹس اور مقتول کے باپ، چچا، بہن یا ماں سے بس یہ سوال پوچھنا کافی ہے کہ اس وقت آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ اور پھر یہ نیوز پیکیج وائلن کی اداس دھن مکس کر کے نشر کر دیجیے۔ لیجیے آپ اپنےفرائضِ منصبی اور تحقیقاتی رپورٹنگ کے کشٹ سے کتنے سستے میں چھوٹ گئے۔
(خبردار: کوئی سیاستدان، وزیر، لکھاری، اینکر، ٹاک شو مہمان ایسے حساس معاملات میں پہلے ہوا کا رخ دیکھے پھر فیصلہ کرے کہ اسے مذمتی حکمتِ عملی برتنی ہے یا احتیاطی۔ جان ہے تو جہان ہے۔)
جب ہم نے خود کو احساسِ ندامت سے بچانے کے لیے ملامتی حروف کی موثر ڈھال بنا ہی لی ہے تو پھر کابینہ، پارلیمنٹ، اسلامی نظریاتی کونسل یا ٹی وی سٹوڈیو میں یہ بحث کروانے کا رسک بھی کیوں لیا جائے کہ جیسے توہین ِ مذہب کی سزا موت ہے اسی طرح بہتان کے ہتھیار سے کسی کی جان لے کر مذہبی تعلیمات کی توہین پر عبرت ناک سزا کا قانون بنانے میں آخر کیا اور کون رکاوٹ ہے ؟
کیا تاریخ میں کسی ایسے خوش قسمت شتر مرغ کا بھی تذکرہ ہے جسے ریت میں سر چھپانے کی ترکیب نے بچا لیا ہو؟
عیشِ امید ہی سے خطرہ ہے
دل کو اب دل دہی سے خطرہ ہے
ہے عجب کچھ معاملہ درپیش
عقل کو آگہی سے خطرہ ہے
میں کہوں کس طرح یہ بات اس سے
تجھ کو جانم مجھی سے خطرہ ہے
اب نہیں کوئی بات خطرے کی
اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے ( جون ایلیا )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہجوم ۔۔ آمنہ مفتی
Next Article ہم کلامی (نظم) ۔۔ ستیہ پال آنند
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.