Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ایک قدیم کہانی کا جدید روپ ۔۔ وسعت اللہ خان
لکھاری

ایک قدیم کہانی کا جدید روپ ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرستمبر 1, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
co,umn of wusaat ullah on girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب شیر کمزور ہوگیا اور باقی جانور اتنے منہ پھٹ ہو گئے کہ کچھار کے آگے سے گزرتے ہوئے پھبتیاں کسنے لگے تو رہی سہی عزت بچانے کے لیے ایک دن شیر نے تمام جانوروں کو جمع کیا اور اعلان کیا کہ اب آپ اس قابل ہو گئے ہیں کہ جنگل کا انتظام خود چلا سکیں۔شیر نے کہا آپ جسے چاہیں حکمران منتخب کر لیں اور اگر کبھی میرے مشورے کی ضرورت پڑے تو حاضر ہوں۔ میری خواہش ہے کہ آپ مل بیٹھ کر ایک نیا آئین مرتب کر لیں تاکہ اس آئین کے تحت ہر پرند، چرند اور درند اس جنگل میں خود کو آزاد اور محفوظ تصور کر سکے۔



چنانچہ تمام جانوروں کی اسمبلی ہوئی۔ درندوں نے دلیل دی کہ شیر نے بھی درندہ ہونے کے سبب ہی جنگل کا انتظام کامیابی سے چلایا ہے لہٰذا حقِ حکمرانی انھی کا ہونا چاہیے جن کے دانت نوکیلے اور تیز دھار ہوں۔ چرندوں کے نمائندے نے کہا کہ ہماری تعداد بھی کم نہیں اور چونکہ ہم دوسرے جانوروں کا شکار نہیں کرتے لہٰذا باگ ڈور ہمارے ہاتھ میں رہے تو جنگل کے باسی خود کو زیادہ محفوظ تصور کریں گے۔



پرندوں نے دلیل دی کہ چونکہ وہ درندوں اور چرندوں کے مقابلے میں اڑنے کی صلاحیت سے مالامال ہیں لہٰذا اگر کسی بیرونی دشمن نے اس جنگل پر حملہ کرنے کی ٹھانی تو انھیں پہلے سے پتہ چل جائے گا کہ دشمن کس سمت سے آ رہا ہے اور اس کی تعداد و طاقت کتنی ہے۔ چونکہ وہ اڑ سکتے ہیں لہٰذا مصیبت کے وقت ساتھ کے جنگلوں سے بھی تیزی سے مدد مانگ سکیں گے۔ اس لیے جنگل کی قیادت اگر ان کے پاس رہے تو وہ زیادہ بہتر انتظام چلا سکیں گے۔



کئی دن کے مباحثے کے باوجود چرند، درند اور پرند کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ معاملہ پھر بوڑھے شیر کے پاس گیا۔ اس نے تینوں فریقوں کے دلائل سن کے تجویز دی کہ چونکہ آپ کے دل میں ایک دوسرے کے بارے میں حسنِ ظن کی شدید کمی ہے لہٰذا ایک ہی حل ہے کہ جنگل کو درندوں اور چرندوں کے درمیان تقسیم کر دیا جائے اور پرندے چونکہ اڑ سکتے ہیں چنانچہ وہ پورے جنگل میں کہیں بھی گھونسلہ بنا سکتے ہیں۔چنانچہ حد بندی ہو گئی اور طے پایا کہ اگر کوئی درندہ یا چرندہ غلطی سے ایک دوسرے کے علاقے میں چلا جائے تو اسے تنبیہ کر کے واپس کر دیا جائے گا۔درندستان نے اپنا حکمران بھیڑیے کو چن لیا اور چرندستان نے اپنی زمامِ کار چاق و چوبند پھرتیلے بندر کے ہاتھ میں دے دی۔



ایک دن چرندستان سے ایک بکری کا بچہ غلطی سے درندستان کی حدود میں داخل ہو گیا۔ گشت پر موجود بھیڑیوں نے اسے کھا لیا۔ جب یہ خبر ایک عینی شاہد چڑیا نے بکری کے بچے کے والدین کو سنائی تو وہ بندر بادشاہ کے دربار میں پہنچے اور دہائی مچا دی۔تمام چرندے محل کے باہر جمع ہو گئے اور درندستان کے خلاف نعرے لگانے لگے۔ بندر بادشاہ نے بالکونی میں آ کر رعایا کا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے یقین دلایا کہ بدلہ ضرور لیا جائے گا اور ضرورت پڑی تو اردگرد کے جنگلوں میں رہنے والے چرندوں سے بھی انصاف کے لیے مدد طلب کی جائے گی۔طوطے، مینا، چڑیا، جنگلی کبوتر وغیرہ کو ایلچی بنا کے دیگر جنگلوں کی طرف اڑایا گیا۔ کچھ دن بعد خبر آئی کہ درندستان کے سات لگڑ بگوں نے چرندستان اور درندستان کی سرحد پر بہنے والے نالے پر پانی پینے والے بھیڑ کے تین بچوں کو اغوا کر لیا۔ دو کو کھا لیا اور ایک کو زخمی کر کے چھوڑ دیا۔چرندستان میں پھر دہائی پڑ گئی۔ چرندوں نے بندر بادشاہ کے محل تک احتجاجی جلوس نکالا۔ پوری فضا انتقام، انتقام کے نعروں سے گونج اٹھی۔ بادشاہ نے پھر بالکونی پر آ کر خطاب کیا اور خوشخبری سنائی کہ دیگر جنگلوں کے باسیوں نے ہمیں بھرپور مدد کا یقین دلایا ہے۔ اگرچہ باز اور عقاب گوشت خور پرندے ہیں مگر ان کی برادری نے بھی درندستان کی ممکنہ جارحیت کی صورت میں ہر طرح کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔ ہمیں جوش سے زیادہ ہوش دکھانے اور درندستان کی چیرہ دستیوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ درندستان والے کسی بھی جنگل میں منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں۔عین اس خطاب کے دوران ایک طوطا اڑتا ہوا آیا اور محل کی منڈیر پر بیٹھ کر چلانے لگا درندستان کی لومڑیوں نے بگلوں کے ایک خاندان کو چیرپھاڑ دیا، میں نے خود دیکھا ہے۔ مجمع آگ بگولا ہو گیا اور فضا پر درندستان مردہ باد کے نعرے چھا گئے۔بندر بادشاہ نے یہ صورتِ حال دیکھی تو حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سے دوسرے درخت پر لٹکنا، اترنا، چڑھنا شروع کر دیا۔ وزیرِ باتدبیر سارس نے پوچھا بادشاہ سلامت یہ آپ کیا کر رہے ہیں تو بندر نے پھولی سانس کے ساتھ کہا دیکھ نہیں رہے کہ میں اس بحران کے حل کے لیے پسینہ پسینہ ہو رہا ہوں۔



بادشاہ کی ایسی انتھک محنت دیکھ کر مجمعے نے چھٹنا شروع کر دیا۔ شام کو بندر محل سے حکم جاری ہوا کہ چرندستان کی حدود میں رہنے والے تمام پرندے درندستان سے ملنے والی حدود سے کم ازکم دس کلومیٹر دور رہیں گے۔وہ جو بھی دیکھیں گے اسے عوام کو بتانے سے پہلے بادشاہ سلامت کے وزیرِ باتدبیر سے کلیئر کروائیں گے تاکہ چرندستان میں خواہ مخواہ اشتعال نہ پھیلے اور بادشاہ سلامت بحران کا حل نکالنے کے لیے جو کوششیں کر رہے ہیں وہ متاثر نہ ہوں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleثقافت اور انسانی قدریں ۔۔ ڈاکٹر صغرا صدف
Next Article پاکستان کی خارجہ پالیسی: مفروضے، اندیشے اور دھمکیاں۔۔سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.