پشاور: خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسر نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
پیر کی صبح پونے 5 بجے دہشتگردوں نے بنوں کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر بارودی مواد سے بھری گاڑی میں دھماکا کر کے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگرد کینٹ کی ایک جانب سے محصور ہو گئے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنوں کینٹ کوہاٹی گیٹ پر دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بعض چھتیں بھی گرگئیں۔دھماکے کے بعد شر پسندوں نے شدید فائرنگ شروع کی، فائرنگ کی زد میں آکر اور مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے سے 8 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
(بشکریہ:سب نیوز)
بدھ, ستمبر 23, 2026
تازہ خبریں:
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم

