Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بہاولپور:طارق بشیر چیمہ نے بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل میں بیٹے کے ملوث ہونے کی تردید کردی
بہاول پور

بہاولپور:طارق بشیر چیمہ نے بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل میں بیٹے کے ملوث ہونے کی تردید کردی

ایڈیٹرجولائی 31, 202330 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہاولپور :وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اس اسکینڈل میں اپنے بیٹے کے ملوث ہونے کی تردید کردی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بہاولپور میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے بیٹے ولیداد چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے سیاسی حریف انہیں سیاسی طور پر بدنام کرنے اور نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں۔
طارق بشیر چیمہ کی جانب سے یہ تردید اس تناظر میں سامنے آئی جب ایک صحافی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بلاگ پوسٹ کیا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اس اسکینڈل اور پولیس کے ایکشن کی اصل وجہ طارق بشیر چیمہ کا بیٹا ہے۔
صحافی نے الزام عائد کیا تھا کہ بہاولہور یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر اور دیگر کی گرفتاریاں مجرمانہ سرگرمیوں کو بے نقاب کرنے اور منشیات کو روکنے کے لیے نہیں کی گئیں بلکہ ان ویڈیوز کو حاصل کرنے کے لیے کی گئیں جن میں طارق چیمہ کا بیٹا تھا۔
صحافی نے کہا تھا کہ پولیس، طارق بشیر چیمہ کی حمایت کر رہی ہے اور وہ اصل معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، دیگر صحافیوں اور بلاگرز نے بھی ایسے ہی الزامات لگائے۔
طارق بشیر چیمہ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کہا کہ وہ اس اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے رجوع کریں، ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے، اساتذہ اور طلبہ سمیت اصل مجرموں کو بےنقاب کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن اس اسکینڈل سے متعلق پروپیگنڈے کا خاتمہ کرے گا، انہوں نے کمیشن کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ اصل واقعات کو منظر عام پر لائیں اور مجرموں کو بے نقاب کریں تاکہ ایسے گھناؤنے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔
طارق بشیر چیمہ نے واضح کیا کہ احسان جٹ نامی شخص (جو اس وقت کراچی میں کام کر رہا ہے) سے ان کا یا ان کے بیٹے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ صحافیوں نے احسان جٹ کو طارق بشیر چیمہ کے بیٹے ولی داد کا قریبی دوست قرار دیا تھا۔
طارق بشیر چیمہ نے بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر سید عباس شاہ کی بروقت کارروائی کو سراہا، تاہم انہوں نے اس معاملے میں پولیس کی جانب سے کی گئی کچھ کوتاہیوں کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی پی او کی رپورٹ میں جن 113 ملزمان کا ذکر ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، انہوں نے یونیورسٹی کو بدنام کرنے کی کوشش پر بعض عناصر اور غیر ذمہ دار صحافیوں کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ انکوائری کو حتمی شکل دینے تک یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو ملک میں ہی رہنا چاہیے، سابق وی سی کو یونیورسٹی کے تقدس کے لیے حقیقی مجرموں کے خلاف بروقت کارروائی کرنی چاہیے۔
ساتھ ہی انہوں نے رضاکارانہ طور پر کہا کہ شفاف عدالتی انکوائری کے لیے ان کے اور بیٹے کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے۔
طارق بشیر چیمہ نے ان میڈیا والوں کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات دائر کرنے کا اعلان کیا جنہوں نے ان کا مؤقف لیے بغیر اپنے پروگراموں میں ان کے خلاف کیچڑ اچھالنے کی مہم چلائی۔
وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ ان کا بیٹا اپنی آبائی تحصیل یزمان سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑے گا، تاہم انہوں نے خود انتخاب لڑنے کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ روز گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے کی صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی انکوائری مکمل کر لی گئی ہے اور مجرموں کی شناخت کر لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو عدالتی انکوائری کا حکم دیا جا سکتا ہے، علاوہ ازیں ایچ ای سی، پی ایچ ای ڈی اور وائس چانسلر بہاولپور یونیورسٹی کی جانب سے 3 دیگر انکوائریاں بھی جاری ہیں۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#audio leaked #girdopesh #shahbaz sharif #Tariq Bashir Cheema bhawalpur islamia university of bhawalpur IUOB tariq bashir video leaked case# اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور طارق بشیر چیمہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام آباد:سی پیک کا دوسرا مرحلہ نئے ماڈل کے تحت آگے بڑھائیں گے، وزیراعظم
Next Article اسلام آباد:ایوان صدر میں چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان سے نواز دیا گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میں، روزنامہ ’کالک‘ اور ’عدم جونئیر‘ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اگست 3, 2026

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.