Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اردو دان پہلوان ،بے بس چڑیا اور ادھار کا حساب : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • بلاول بھٹو زرداری ۔۔پاکستان کی بالغ نظر قیادت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اردو دان پہلوان ،بے بس چڑیا اور ادھار کا حساب : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
شاہد مجید جعفری

اردو دان پہلوان ،بے بس چڑیا اور ادھار کا حساب : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ایڈیٹرنومبر 29, 20261 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nrw logo shahid majeed jafari
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

صبح سویرے ایک بجے کا وقت تھا۔ وہ وقت جب شریف لوگ خواب دیکھتے ،اور قرض دار راستے بدل رہے ہوتے ہیں۔میں آئینے کے سامنے کھڑا اپنے چہرے پہ اُگے جھاڑ جھنکار صاف کر رہا تھا۔شیونگ فوم ابھی منہ پر ہی تھی کہ گلی سے شور اٹھا۔لڑائی جھگڑے کی آواز کان میں پڑتے ہی، میرے اندر کا تماش بین جاگ اٹھا۔چنانچہ میں نے ریزر ایک طرف پھینکا۔ فوم ادھوری چھوڑی اور باہر نکل آیا۔ گلی میں ملا ہدہد دو پہلوان نما اشخاص کے سامنے کھڑا تھا۔ مجھے دیکھتے ہی ملا کے چہرے پر وہ اطمینان درآیا۔ جو مقروض کے چہرےپر صرف دو موقعوں پر آتا ہے۔جب اس کا امیر رشتہ دار آ گیا ہو یا پھر پولیس ۔

وہ للکار کر بولا۔لو آ گیا میرا یار، اب تمہاری خیر نہیں۔
پھر میری طرف اشارہ کرتے ہوئے بولا۔ دیکھو! دوستی ایسی ہونی چاہیے۔ مجھے مصیبت میں دیکھ کر اس کے منہ سے جھاگ نکل آئی ہے۔ مجھے یاد آیا کہ جلدی میں فوم صاف کرنا بھول گیا تھا۔ میں نے فوراً جھاگ پونچھی۔ اور بہادری کے جو آثار باقی بچے تھے۔ انہیں چہرے پر قائم رکھنے کی کوشش کی۔ دونوں پہلوانوں نے مجھے اس انداز سے گھورا کہ چند لمحوں کے لیے مجھے اپنی تمام پرانی نیکیاں یاد آ گئیں۔ جو میں نے کبھی کی ہی نہیں تھیں۔ پھر بھی میں نے خودی کو بلند کرتے ہوئے پوچھا۔ ملا جی مسئلہ کیا ہے؟
ملا کے جواب دینے سے پہلے سینئر پہلوان نے کرخت لہجے میں فرمایا۔ اس بندے نے ہم سے دو دن کے وعدے پر پچاس روپے ادھار لیے تھے۔ دو دن کی بجائے یہ دو سال بعد نظر آیا ہے۔اسے کہو کہ ابھی اور اسی وقت ہمارے پیسے واپس کرے۔ ورنہ اسے بہت مار پڑنے والی ہے۔ملا سینہ تان کر بولے۔ یہ بار بار مارنے کی دھمکی کسے دے رہے ہو؟شایدتمہیں معلوم نہیں کہ میں شادی شدہ بندہ ہوں۔اورشادی شدہ بندہ مار سے نہیں گھبراتا۔ ہاں گھر جا کر بیوی کے سامنے ضرور گھبراتا ہے۔
سینئر پہلوان غصے سے بولا۔سن اوئے بے وقوفا، گھر کی بات باہر نہیں کرتے۔پھر اس نے اپنے بھیانک جثے کو میری طرف موڑتے ہوئے کہا۔سن او چڑیا! اپنے دوست سے کہو کہ فوراً ہماری رقم کا بندوبست کرے۔ ورنہ اس کے ساتھ ساتھ تمہیں بھی بغیر صابن کے دھو ڈالیں گے۔اپنے لیے چڑیا کا لفظ سن کر میرے اندر کے غیرتی خون نے جوش مارا۔ میں نے اسے سبق سکھانے کا سوچا۔لیکن جب اس کی پونے تین کلو کی کلائی پر نظر پڑی۔ تو میری ہمت کے ٹائر سے ہوا نکال گئی۔

چنانچہ میں نے غصہ دباتے ہوئےنہایت شائستگی سے کہا۔پہلوان صاحب آپ جیسے وجیہہ اور تہذیب یافتہ آدمی کے منہ سے چڑیا جیسا لفظ اچھا نہیں لگتا۔ وہ اپنے ٹیڑھے میڑھے دانتوں کوپیستے ہوئے بولا۔ چڑیا کو چڑیا نہ کہوں تو کیا عقاب کہوں؟۔ میری کتاب میں اتنے بڑے جھوٹ کی گنجائش نہیں۔میں بھی چاہتا ہوں کہ بات تہذیب کے دائرے میں رہے۔ اسی لیے صرف پیسے مانگ رہا ہوں،وصول نہیں کر رہا۔میں نے ادب سے پوچھا۔اور اگر پھر بھی رقم نہ ملی تو؟۔ تو پھر مجبوراً ہمیں چند انتظامی اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔ میں بولا مثلاً؟؟۔مثلاًملا صاحب کے دانتوں کو ان کی موجودہ نشست سے برخاست کر کے انہیں لاپتہ کردیا جائے گا۔ ناک کو بھی ایسی جگہ بھیجیں گے کہ گوگل میپ کو بھی ڈھونڈھے سے نہیں ملے گی۔

ملا نے ناک پر ہاتھ پھیرتے ہوئے پوچھا۔کیا تم مجھے دھمکی دے رہے ہو؟ پہلوان بولا۔نعوذ باللہ ہم دھمکیوں کے سخت خلاف ہیں۔ ہم تو صرف مستقبل کی تعمیر و ترقی کا ابتدائی نقشہ پیش کر رہے ہیں۔یہ دھمکی نہیں فنِ تعمیر کا ایک مجوزہ منصوبہ ہے۔پھر میری طرف دیکھ کر بولا۔ محترم! آپ بظاہر پڑھے لکھے لگتے ہیں مگر حالات کے معاملے میں فل سائز الو دکھائی دیتے ہیں۔اس کے باوجود ہم دل پر پتھر رکھ کر آپ کا احترام کر رہے ہیں۔لیکن اگر آپ نے اس بے وقوف کی ضمانت نہ دی۔ تو ہمیں انتہائی افسوس، معذرت اور قلبی تکلیف کے ساتھ آپ کے چہرے کا بھی ہندسی نقشہ از سرِ نو ترتیب دینا پڑے گا۔یقین کیجیے اس عمل میں ہمیں خود بھی شدید ذہنی صدمہ پہنچے گا مگر کرنا تو پڑے گا۔سینئر پہلوان نے مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے نہایت نفاست سے بات آگے بڑھائی۔
بالکل صحیح ،دیکھ بھائی ثالث! ہم خاندانی پہلوان ہیں۔ مارنے سے پہلے باقاعدہ نوٹس بھیجتے ہیں۔اور اگر وقت ملے تو رجسٹری بھی کرواتے ہیں۔ تاکہ بعد میں کوئی کہے نہ کہ ہم نے بغیر کاغذی کارروائی کے کام کیا۔ اگر ابھی پچاس روپے کا بندوبست نہ ہوا۔ تو نہایت احترام سے آپ کی بائیں آنکھ کے گرد قدرتی آئی شیڈو لگا کر گلی کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک مفت فضائی سفر بھی کروا دیں گے۔

دونوں کی گفتگو سن کر یوں لگتا تھا جیسے کسی ادبی کانفرنس کے بعد، سیدھے وصولی مہم پر نکل آئے ہوں۔زبان ان کی مدیرانہ مگر نیت قصائی کی تھی ۔ ورنہ جس شائستگی سے یہ بات کر رہے تھے۔ اتنی شائستگی سے تو ہسپتال کا عملہ کسی سخت بیمار کو ڈرِپ بھی نہیں لگاتا۔
میں نے بظاہر دلیری سے کہا۔پچاس روپے کے لیے اتنی سختی؟۔
سینئر پہلوان نے اپنی ہٹلر مونچھ کو تاؤ دیتے ہوئے جواب دیا۔محترم ضمانتی بھائی اب تو مسئلہ پچاس روپے کا نہیں رہا۔بلکہ ہماری عزت اور ساکھ کا بن گیا ہے۔محلے میں جسے دیکھو وہ پوچھتا پھرتا ہے کہ قرض تم نے دیا تھا یا ملا نے؟۔
میں نے ہمت کر کے کہا۔پہلوان صاحب اگر مسئلہ صرف ساکھ کا ہے ۔تو میں آج ہی اعلان کر دیتا ہوں کہ قرض ملا نے لیا تھا اور واپس بھی وہی کرے گا۔ پہلوانوں کے چہروں پر رحم کے آثار نہیں آئے۔البتہ ملا نے مجھے ایسی نظروں سے دیکھا جیسے میں نے اس کی بھنی ہوئی مرغی چرا لی ہو۔ بڑے طیش میں بولا۔یاری دوستی اپنی جگہ۔لیکن آج کے بعد اگر میں نے تمہیں ضامن بنایا تو اللہ مجھے اس قابل بنا دے کہ میں دوبارہ قرض لے سکوں۔ پھر ذرا رک کر بولا۔اور اگر قرض دینے والا بھی مل جائے تو سمجھو اللہ نے دعا فوراً قبول کر لی ہے ۔

  • 1
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

شاہد مجید جعفری طنز و مزاح پہلوان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبلاول بھٹو زرداری ۔۔پاکستان کی بالغ نظر قیادت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

نومبر 5, 2026

معرکۂ ناحق ، اور بیگم ملا بک بک کی مارشل لائی نگاہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 27, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اردو دان پہلوان ،بے بس چڑیا اور ادھار کا حساب : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت نومبر 29, 2026
  • بلاول بھٹو زرداری ۔۔پاکستان کی بالغ نظر قیادت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ نومبر 29, 2026
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 28, 2026
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند نومبر 27, 2026
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم نومبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.