Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, نومبر 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم
نصرت جاوید

حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم

ایڈیٹرنومبر 27, 20261 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
hussain naqi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

روس کا ایک ناول نگار تھا میکسم گورکی۔ ’’ماں‘‘ کے نام سے لکھا اس کا ناول بہت مشہور ہوا تھا۔ روس کمیونسٹ انقلاب کے بعد سوویت یونین بنا تو اس ناول کے دنیا کی تقریباََ ہر زبان میں ترجمے ہوئے۔ نوجوانوں کو کمیونسٹ نظریات کی جانب راغب کرنے کو یہ ناول بہت کام آتا۔ ’’انقلابی‘‘ دِکھنے کے شوق میں اس ناول کو میں نے نوجوانی میں تقریباََ حفظ کررکھا تھا۔ شک شبے کی علت نے مگر جلد سمجھادیا کہ مذکورہ ناول سطحی نوعیت کا پراپیگنڈہ ہے۔

گورکی کے مقابلے میں روس ہی کے ایک اور ادیب چیخوف نے مجھے بہت متاثر کیا۔ بنیادی طورپر وہ افسانہ نگار تھا۔ مجھے البتہ اس کے ڈراموں نے شدید متاثر کیا۔ جاگیردارانہ دور سے جدید نظام کی جانب بڑھتے روس کی قدیم اشرافیہ کے زوال پذیر رویے اس کا موضوع تھے۔ محل نما گھروں میں رہنے کے عادی جاگیردارانہ گھرانے سرمایہ دارانہ معیشت کے ہاتھوں پسپا ہونے لگے تو اپنی جائیدادیں اور زمینیں ان نودولتیوں کو بیچنے کو مجبور ہوئے جنہیں کمی کمین تصور کرتے ہوئے وہ فاصلے پررکھا کرتے تھے۔ قدیم گھرانوں کی معاشی گراوٹ اور نفسیاتی تضادات کو چیخوف نہایت حقیقت پسندانہ انداز میں بیان کرتا ہے اور یوں کرتے ہوئے تحریر کو بوجھل بنانے کے بجائے کاٹ دار طنز کے ذریعے شگفتہ بنائے رکھتا ہے۔

گورکی یا چیخوف آج کا موضوع نہیں۔ تاحیات ہمارے معاشرے میں مساوات،آزادی اظہار اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے حسین نقی صاحب کا اتوار کے روز انتقال ہوا تھا۔ تدفین لاہور میں ہوئی۔ وہاں جانہ سکا۔ اپنے ایک عزیز ترین دوست کو پرسے کے لیے وائس میسج بھیجا۔ مجھے یقین تھا کہ وہ ان کی نمازِ جنازہ میں شریک ہوں گے اور ان کی شرکت میرے دْکھ کی نمائندگی بھی کردے گی۔ نقی صاحب کی تدفین کے بعد ا نہوں نے جو پیغام بھیجا اس نے گورکی کی یاد دلائی۔ گورکی چیخوف کے جنازے میں شریک ہوا تھا۔ اس کی تدفین کے بعد دْکھی دل سے ایک مضمون لکھا۔ وہ حیران وپریشان تھا کہ لاکھوں گھروں میں مقبول ہوئے چیخوف کے جنازے میں بہت کم لوگ شریک ہوئے تھے۔ وہ تقریباََ گمنام آدمی کی موت مرا۔ میرے عزیز دوست کو بھی دْکھ تھا کہ تاحیات انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے نقی صاحب کی خاطر خواہ انداز میں تدفین نہیں ہوئی۔

نقی صاحب کو سلامِ عقیدت پہنچانے کے لیے میں نے جو کالم لکھا منگل کی صبح چھپ گیا تو کئی دوستوں نے شکوہ کیا کہ میں نے ان کی صحافتی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے اس حقیقت کو نظرانداز کیا کہ لکھنو سے لاہور منتقل ہوئے نقی صاحب نے 1980ء کی دہائی میں لاہور سے پنجاب کا ایک روزنامہ اخبار -سجن(دوست)- بھی نکالا تھا۔ پنجاب کے مرکز سے نکالے اس اخبار کو مناسب پذیرائی نہ مل پائی۔ بالآخر معاشی مشکلات کی وجہ سے بند ہوگیا۔

نقی صاحب کی جانب سے ’’سجن‘‘ اخبار کااجراء میں کسی اور تناظر میں بیان کرنا چاہ رہا تھا۔ دوستوں کے گلے نے وہ تناظر بیان کرنے کا موقع فراہم کردیا۔ بنیادی حقیقت یہ ہے کہ پنجابیوں کی بے پناہ اکثریت اپنی زبان سے پیار نہیں کرتی۔ میں نے اردو، انگریزی، روسی، فرانسیسی اور لاطینی امریکہ کا ادب برسوں سے مناسب لگن کے ساتھ چھانا ہے۔ وارث شاہ کی لکھی ہیر کے مستند نسخے خریدنے کے باوجود پڑھنے کی ہمت نہ ہوئی۔ علی عباس جلالپوری صاحب کی اردو میں لکھی ایک کتاب کے ذریعے وارث شاہ کی شاعری پر گرفت اور تخیل پرواز جان کر مطمئن ہوگیا۔

پنجابی کے کلاسیکی شعراء میں شاہ حسین نمایاں ترین ہیں۔ ان کا تعلق لاہور کے ٹیکسالی دروازے سے تھا۔ مجھے بی اے تک لیکن انکی لکھی ایک ہی کافی کا علم تھا جسے حامد علی بیلا نے گایا اور وہ ریڈیو پاکستان سے اکثر نشر ہوا کرتی۔ جی ہاں ’’مائے نی میں …‘‘ والی کافی۔ شاہ حسین کا دیوان گورنمنٹ کالج لاہور کے ہر دلعزیز استاد ڈاکٹر نذیر احمد صاحب نے اپنی نگرانی میں چھپوایا تھا۔ میں نے اسے بہت چائو سے خریدا مگر غور سے پڑھ نہ پایا۔ بلھے شاہ کے کلام کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ ہوا۔ جماندرو لہوری ہونے کے باوجود میرا تعلق اس متوسط طبقے سے ہے جو پنجابی تحریر روانی سے پڑھ نہیں سکتا۔ تین برس قبل سانحہ یہ بھی ہوا کہ میں نے ہیر وارث شاہ پڑھنے کے لئے ایسی کتاب خریدی جس میں ہر شعر کا اردو ترجمہ بھی پنجابی اشعار تلے لکھا ہواتھا۔ اس کتاب کو پڑھتے ہوئے بھی پنجابی اشعار پر توجہ دینے کے بجائے اردو ترجمہ دیکھ کر ڈنگ ٹپانے کی کوشش کی۔

پنجابی زبان سے ہماری دوری کا آغاز کیسے ہوا یہ جاننے کی بھی کوشش نہیں کی۔ دنیا بھر میں نوجوانوں کی اکثریت زبان وادب سے دور ہورہی ہے۔ اس کے باوجود میں برطانیہ کی جن زی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی شیکسپیئر سے ناواقفیت ذہن میں لاہی نہیں سکتا۔
کسی اور ملک کے ذکر کے بجائے پاکستان تک ہی محدود رہیں تو فیلڈ رپورٹنگ کی خاطر 1980ء سے جب بھی کبھی سندھ گیا تو یہ نوٹس کرتے ہوئے ہمیشہ حیران ہوجاتا کہ کسی بھی موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے بے تحاشہ پڑھے لکھے افراد ہی نہیں عام کسان بھی اپنی بات سمجھانے کے لئے شاہ لطیف کے کسی شعر کا حوالہ دیتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں سفر کرتے ہوئے اکثر پشتو محاوروں، مقبول اشعار یا قصوں میں بیان ہوئے کرداروں کا ذکر ہوتا ہے۔ مجھ جیسے پنجابیوں کی آنکھ مگر روانی میں پنجابی تحریر پڑھ نہیں سکتی۔ اس ٹھوس حقیقت کے ہوتے ہوئے نقی صاحب کے پنجابی اخبار کا وہی انجام ہوا جو ہونا تھا۔ پنجاب کا حوالہ اب محض جغرافیہ ہے۔ یہ اپنی لسانی اور ثقافتی شناخت سے عرصہ ہوا محروم ہوچکا ہے۔
( بشکریہ : نوائے وقت )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

حسین نقی نصرت جاوید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم

نومبر 27, 2026

حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی

نومبر 22, 2026

صدر زرداری کی ملاقاتوں میں اقتدار کی نئی گیم اور ’’ درِ نجات ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم نومبر 27, 2026
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 27, 2026
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند نومبر 26, 2026
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی نومبر 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.