Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, نومبر 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
تجزیے

شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ایڈیٹرنومبر 27, 20263 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور اپنے مشیر رانا ثنااللہ کے درمیان مناظرہ کی صورت حال پیدا ہونے کے بعد کابینہ کے ارکان کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے منع کیا ہے۔ تاہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وزیر اعظم کی خواہش کا احترام ہوگا یا کابینہ کے ارکان اپنی اپنی راگنی گاتے رہیں گے؟

یوں تو سب سے اہم سوال تو یہ ہے کہ وزیر اعظم کو ’زبان بندی‘ کا حکم دینے کا یہ خیال ابھی کیوں آیا۔ جب پانچ ماہ پہلے محسن نقوی نے نظام منہدم ہونے اور صوبے بنانے کی بحث کا آغاز ایک ایسے فورم پر کیا تھا جہاں ملک بھر کے سرمایہ دار موجود تھے ، اس وقت وزیر اعظم کو خطرے کا احساس کیوں نہ ہؤا۔ کیا محسن نقوی، شہباز شریف کی حکومت کو ناکارہ و ناکام بتانے کا اعلان ان کی مرضی و منشا سے کررہے تھے؟ یا وہ کہیں اور سے احکامات لے کر میدان عمل میں اترے ہوئے ہیں۔ یا پھر شہباز شریف اتنے سادہ لوح ہیں کہ انہوں نے باور کرلیا کہ محسن نقوی چونکہ صحافی رہے ہیں لہذا وہ بس تجزیے کی حد تک بات کرلیتے ہیں۔

تاہم ملکی نظام حکومت کے بارے میں کسی وزیر داخلہ کی باتوں کو یہ سوچ کر نظر انداز کردینا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے اور جمہوریت میں اتنا تو چلتا ہے، درحقیقت محسن نقوی کے اس دعوے پر مہر تصدیق ثبت کررہا تھا کہ ملکی حکومت کام کرنے سے قاصر ہے اور شہباز شریف سخت محنت کے باوجود ملک کو چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ محسن نقوی نے اسلام آباد کی اسی اکنامک سمٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ سیاسی پارٹیاں انہی سرمایہ داروں سے پارٹی فنڈ وصول کرتی ہیں لیکن ان کے مفادات کا تحفظ نہیں کرپاتیں کیوں کہ ملک کا نظام ناقص ہے۔ گزشتہ دنوں رانا ثنااللہ کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے انہوں نےایک بار پھر سرمایہ داروں کی طرف سے سیاسی پارٹیوں کو سرمایہ فراہم کرنے کی بات دہرائی۔ اس کا واضح مطلب ہے کہ وزیر داخلہ اور ان کے سرپرست (وہ وزیر اعظم کے علاوہ جو بھی ہوں) یہی سمجھتے ہیں کہ ملک کی سیاسی پارٹیاں صرف اپنے گروہی مفادات اور شخصی مقاصد کے لیے کام کررہی ہیں۔ یہ رویہ ان مقاصد کی تکمیل میں رکاوٹ بنا ہؤا ہے جسے پاکستان کے بہتر مستقبل اور ترقی کے امکانات سے منسلک کیا جارہا ہے۔

اسی دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کا دورہ کرنے والے پرتگالی وزیر خارجہ کے ساتھ باہمی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخظ کرتے ہوئے بڑے فخر سے اعلان کیا کہ دونوں ملکوں نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ویزا سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے اسے بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا حالانکہ ملک میں تیس چالیس ہزار ایسےلوگوں کے پاس سفارتی پاسپورٹ ہوں گے جو اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز ہیں یا سیاسی عہدوں پر کام کررہے ہیں۔ اس سے پہلے پارلیمنٹ موجودہ اور سابقہ ارکان اسمبلی کے اہل خاندان کو سرکاری پاسپورٹ جاری کرنے کے بارے میں قراردادیں منظور کرچکی ہے۔ اس معاملہ پر ساری سیاسی پارٹیاں متفق تھیں۔ یہ ایسے مٹھی بھر لوگوں کو سفری سہولتیں دلانے کے بارے میں پیش رفت ہے جنہیں اپنے عہدے یا پوزیشن کی بنیاد پر نارمل پراسس کے ذریعے بھی کسی ملک کا ویزا ملنے میں دشواری نہیں ہوسکتی۔ پھر اسی گروہ کے لیے نائب وزیراعظم اور پارلیمنٹ غیر معمولی سرگرمی کیوں دکھارہی ہے؟ کیا عوام کو درپیش بیشتر مسائل کا حل تلاش کرلیاگیا ہے کہ اب حکومت پہلے سے مفاد یافتہ طبقات کو مزید سہولتوں سے نوازنا ضروری سمجھتی ہے؟

درحقیقت اسی طرح کا طرز عمل یہ شبہات پیدا کرتا ہے کہ موجودہ برسر اقتدار پارٹی اور وزیر اعظم کا اصل ہدف کیا ہے۔ گویا وزیر داخلہ کے توسط سے طاقت ور حلقے وہی سوال کررہے ہیں جو شاید اس ملک کے بیشتر لوگ بھی پوچھنا چاہتے ہیں: کہ شہباز شریف کیوں ملک کے چیف ایگزیکٹو بنے ہوئے ہیں۔ کیا یہ عہدہ محض ایک خاص خاندان کو اقتدار کے مفادات پہنچانے اور ایک مخصوص سیاسی گروہ کو مزید سہولتیں دینے کے لیے حاصل کیا گیا ہے؟ بطور خاص یہ سوال اس لیے بھی اہم ہوجاتا ہے کہ موجودہ حکومت کچھ بھی ڈیلور کرنے میں ناکام ہورہی ہے اور بدقسمتی سے اپنے ہی حلقوں سے نشاندہی کے باوجود اس پہلو پر توجہ دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔ شہباز شریف ہر ماہ متعدد ممالک کا دورہ کرنے ہی کو شاید اپنی حکومت کے لیے طرہ امتیاز سمجھتے ہیں۔ لیکن اس سرگرمی کی نوبت تو عسکری قیادت کی مہارت اور سفارتی سطح پر کردار کی وجہ سے آئی ہے۔ اس معاملہ میں خود وزیر اعظم یا حکومت نے کیا کردار ادا کیا ہے؟ بلکہ ملک و قوم کے لیے ان مواقع کو مثبت سے استعمال کرنے کی کوئی ایسی سعی بھی دکھائی نہیں دیتی جن سے سرمایہ کاری یا عوام دوست منصوبوں میں کامیابی دکھائی دیتی ہو۔ وزیر اعظم کی اسی لاتعلقی کو درحقیقت ملکی نظام کی ناکامی کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔

محسن نقوی کا عائد کردہ یہ الزام اگر غلط تھا تو شہباز شریف کو جولائی ہی میں اس کا نوٹس لے کر واضح کرنا چاہئے تھا کہ وہ اپنی کابینہ میں کسی ایسے شخص کو برداشت نہیں کرسکتے جو حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود اسی کے ’پیندے میں سوراخ‘ کی نشاندہی کررہا ہے یا اس کا موجب بنا ہے۔ لیکن محسن نقوی کی سرزنش تو کجا وزیر اعظم نے تو ان سے اس بارے میں کوئی سوال پوچھنے کی زحمت بھی نہیں کی۔ یہی وجہ ہے کہ نہ صرف وزیر داخلہ بلکہ ملکی میڈیا بھی مسلسل حکومت کو ناکام اور وزیر اعظم کو بے اثر ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ کم از کم گزشتہ6 ماہ کے دوران تو یہ تاثر قوی ہؤا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت بے اختیار اور ناکام ہے۔ اس لیے ملک میں نئے نظام، نظام کو ری سیٹ کرنے اور وسیع تر تطہیر کی ضرورت ہے۔ اسی ضمن میں صوبے بنانے اور ان سے متعلق مباحث پر عوام کو پریشان کرنے والے مباحث بھی سننے میں آرہے ہیں لیکن وزیر اعظم نے محض کابینہ کے ارکان کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے منع کیا ہے؟

کیا وزیروں مشیروں کے منہ بند کرنے سے ملک میں اتحاد و یگانگت کا تاثر قوی ہوجائے گا؟ کیا اس اعلان کے بعد اب نظام ری سیٹ کرنے یا صوبے بنانے کی بحث ختم ہوجائے گی؟ ظاہر ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ تو کیا وجہ ہے کہ وزیر اعظم ان اہم امور پر کوئی پالیسی بیان جاری کرکے اپنے ہونے کا ثبوت فراہم نہیں کرتے؟ یا کیا وجہ ہے کہ حکومت ان معاملات پر ملک میں افواہ سازی کی حوصلہ افزائی کی بجائے انہیں پارلیمنٹ میں زیر بحث لاکر اپنی اتھارٹی اور پارلیمنٹ کی بالادستی ثابت کرنے کی کوشش نہیں کرتی۔ وزیر اعظم اور حکومت چاروں طرف سے نشانے پر ہیں اور تنقید کا شکار ہیں۔ ان کے وزیروں کے بیانات اگرچہ ایک دوسرے کے خلاف ہیں لیکن وہ وزیر اعظم کو ناکام ثابت کرتے ہیں۔ ان کی سب سے اہم حلیف پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیانات حکومتی پالیسیوں کی حمایت کی بجائے اپوزیشن کے حقوق کا ترجمان بنے ہوئے ہیں۔ اور کچھ عرصہ پہلے تک حکومت کے ساتھ چلنے والے مولانا فضل الرحمان کا طرز گفتگو تلخ اور سخت ہوتا جارہا ہے۔ ملک کی بااختیار حکومت کے پاس اس بحران کا کیا حل ہے؟ بلند دیواروں کے پیچھے بڑے ایوانوں میں چند ملاقاتیں ان سوالوں کا جواب دینے میں ناکام ہورہی ہیں۔ ملک پہلے ہی بحران زدہ ہے۔ ملک کی بڑی سیاسی جماعت کو منظر نامہ سے ہٹانے کی کوششیں کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے ذریعے ایک نیا تنازعہ کھڑا کیا گیا ہے لیکن وزیر اعظم غیر ملکی دورے کرنے کے سوا کوئی پیغام دینے پر آمادہ نہیں ہیں۔

یہ صورت حال اگر موجودہ حکومت کے خاتمے پر منتج نہیں ہوتی تو بھی اس سے ملک کا نظام حکومت مزید کمزور ہورہا ہے۔ گورننس کے بارے میں پہلے ہی شبہات موجود ہیں لیکن جب کوئی حکومت اندر باہر سے نکتہ چینی کی زد میں ہو اور اس کا سربراہ سوالوں کے جواب دینے پر آمادہ نہ ہو تو یہی واضح ہوتا ہے کہ وزیر اعظم اپنے عہدے کی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہیں۔ ایسا ناکام شخص کب تک اس ملک کی تقدیر سے کھیل سکتا ہے؟
( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سید مجاہد علی شہباز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 21, 2026

بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 18, 2026

عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 17, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند نومبر 26, 2026
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی نومبر 26, 2026
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی نومبر 25, 2026
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان نومبر 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.