صوابی یونیورسٹی میں 56 جعلی ڈگریوں اور مالی بےضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے، اس سلسلے میں صوبہ خیبر پختون خوا کے گورنر شاہ فرمان نے گورنر انسپکشن ٹیم کی رپورٹ کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے اکاؤنٹس میں 3 کروڑ 68 لاکھ روپے کی ہیرا پھیری کی گئی، جس پر کیس نیب کو بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
صوابی یونیورسٹی کے قائم مقام وی سی کا کہنا ہے کہ رپورٹ یونیورسٹی کو موصول ہوئی ہے جو سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کر دی گئی ہے۔
قائم مقام وی سی صوابی یونیورسٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
(بشکریہ: جیونیوز)
Previous Articleبرطرف ملازمین کیس: حکومت کی طرف سے آج سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر ہونے کا امکان
Next Article اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہے: بزدار

