Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » رضی الدین رضی کا اختصاریہ : آصف رشید کی یادیں
اختصاریئے

رضی الدین رضی کا اختصاریہ : آصف رشید کی یادیں

ایڈیٹرجنوری 11, 20213 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
razi logo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چند روز پہلے مجھے لیک ویو اپارٹمنٹس کے سامنے سے گزرتے ہوئے آصف رشید بہت یاد آئے ، وہ اسی مہینے اس وقت بھی یاد آئے تھے جب میں نے ادبی بیٹھک کی 2011 ء کی تقریبات کی فہرست دیکھتے ہوئے ان کا نام دیکھا تھا وہ پہلی اور آخری بار اٹھائیس اپریل 2011 ء کو عابد قریشی صاحب کی کتاب ” پاکستان میں مصوری“ کی تعارفی تقریب میں شرکت کے لئے ادبی بیٹھک میں آئے تھے ۔ادبی بیٹھک کے احوال اور یادوں کے حوالے سے میں ”سخن وران ملتان“ کے نام سے اپنی کتاب کی جو دوسری جلد ترتیب دے رہا ہوں اس کی فہرست میں آصف رشید کا نام بھی درج ہے ۔ ممکن ہے میں ان کے بارے میں یہ تحریر چند روز بعد تحریر کرتا لیکن پھر فیس بک کی یادداشت نے بتایا کہ آصف رشید کو ہم سے بچھڑے سات برس بیت گئے ہیں ۔ آصف رشید کا جنازہ ہم نے سات جنوری 2014 کو پڑھا تھا ۔
اس روز ایک بہت خوبصورت ، بہت نفیس ، روشن خیال دوست ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گیا ۔۔ میاں آصف رشید کی شعر و ادب سے وابستگی کا بہت کم لوگوں کو علم ہو گا . ’’دلیل سحر” کے نام سے ان کے مضامین کا ایک مجموعہ چند برس قبل شائع ہوا تھا اس کتاب میں انہوں نے ایسے موضوعات کا انتخاب کیا جن پر بات کرنا آسان نہیں بہت سے فکری اور تاریخی مغالطوں کو دور کرنے کی کوشش کی ۔ جب ان کی پہلی کتاب شائع ہوئی میرا ان کے ساتھ تعارف نہیں تھا لیکن جب دوسری کتاب ” مجسموں کی دنیا“ 2010 میں منظر عام پر آئی تو وہ میرے دوست بن چکے تھے ۔ دوستی بھی ایسی جس میں فاصلہ بھی تھا اور احترام بھی ۔ہماری ایک دوسرے کے ساتھ چند ہی ملاقاتیں رہیں لیکن ان ملاقاتوں‌میں ہم نے بہت سے حساس اور ممنوعہ موضوعات پر تفصیل سے بات کی ۔ ” مجسموں کی دنیا “ ایک اچھوتا اور چونکا دینے والا کام تھا جس نے سب کو حیران کر دیا ۔ مجسمہ سازی کی تاریخ کے حوالے سے یہ اپنی نوعیت کی منفرد کتاب ہے ۔ سولہ دسمبر 2010 کو آصف رشید نے یہ کتاب مجھے اپنے دستخطوں کے ساتھ دی تو ساتھ ہی ایک خوبصورت جملہ بھی میری نذر کیا ” رضی الدین رضی ہمارے معاشرے کے ان گنے چنے لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کبھی کسی بھی بت کو نہیں پوجا “
میں نے مسکرا کر کہا آصف بھائی آپ کا یہ جملہ میرے لیے بہت معتبر ہے ۔ آصف نے بات تبدیل کی اور سگریٹ میری جانب بڑھا دیا ۔ پھر ایک روز معلوم ہوا کہ یہ خوبصورت اور نفیس دوست کینسر کا شکار ہو گیا ہے ۔ بہت حوصلے کے ساتھ اس نے بیماری کا مقابلہ کیا اور آخر زندگی کی بازی ہار گیا ۔۔ 7 جنوری کی شب ملتان چھاؤنی کی عید گاہ میں اس کا جنازہ تیار تھا ۔۔

( بشکریہ : روزنامہ سب نیوز اسلام آباد )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

multan رفتگاں ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفیضان عارف کا کالم : برطانیہ کو حکومت نہیں سسٹم چلا رہا ہے
Next Article مولانا آئیں چائے پانی پلائیں گے ، ترجمان پاک فوج :خود پیزے ، ہمارے لیے چائے پانی ، یہ زیادتی ہے ، فضل الرحمان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امی جان کے نام رضی الدین رضی کا ایک اور خط

اگست 30, 2026

ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ

اگست 13, 2026

ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم

جولائی 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.