پشاور : پی ٹی ایم کے پاکستانی نژاد برطانوی کارکن یوسف علی خان کو بغاوت کے الزام میں پاکستان میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے لندن میں ایک تقریر کے دوران ’ریاست کے خلاف‘ بات کی تھی جسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا۔ یوسف علی خان پشتون تحفظ موومنٹ کی برطانوی برانچ کے سربراہ ہیں۔
ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانا پاکستان میں اختلافی سوچ کو دبانے کی مہم کا حصہ ہے۔ اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار سکندر کرمانی کے مطابق یوسف علی خان ایک برطانوی شہری ہیں جو گزشتہ 20 برس سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ وہ اپنے ایک عزیز کی تدفین کے سلسلے میں پاکستان پہنچے تھے۔ یوسف علی خان کے بھائی نے بی بی سی کو بتایا کہ ہفتہ کی رات کو ان کے آبائی علاقے صوابی میں ان کے خاندانی گھر کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیر لیا اور ان کو حراست میں لے لیا گیا۔
یوسف علی خان پی ٹی ایم برطانیہ کے صدر ہیں۔ یہ تنظیم پاکستانی فوج پر الزام لگاتی ہے کہ اس نے قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ پی ٹی ایم کا مطالبہ ہے کہ ان مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائے ۔
قانونی دستاویزات کے مطابق یوسف علی خان پر الزام ہے کہ انھوں نے دسمبر 2019 میں اپنی تقریر میں ’نفرت‘ اور ’تشدد‘ پر اکسایا تھا۔ تاہم ان کے وکیل نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ برطانوی وزارتِ خارجہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وہ ایک برطانوی شہری کی پاکستان میں حراست کے سلسلے میں مقامی حکام سے رابطے میں ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )
جمعہ, اکتوبر 30, 2026
تازہ خبریں:
- ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
- اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
- ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
- نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
- خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
- عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
- زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
- الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

