Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ماڈل کالونی کے نوجوانوں کو سلام ۔۔ محمود شام
لکھاری

ماڈل کالونی کے نوجوانوں کو سلام ۔۔ محمود شام

ایڈیٹرمئی 25, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
plane crash karachi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عید ویسے ہی بہت اداس اور کٹھن گھڑیوں میں آرہی تھی۔ ہم ہی کیا پوری دنیا دگرگوں ہے۔ 2020کا آغاز ہی قہر سامانیوں سے ہوا ہے۔ کمبوڈیا سے کینیڈا تک کون سا ملک ہے جہاں کورونا نے یلغار نہیں کی ہے۔ رمضان المبارک کی آمد کا رحمتوں کا برکتوں کا اور رونقوں کا سال بھر سے انتظار ہوتا ہے، روزے رکھیں گے، اعتکاف ہوگا، رحمتوں کا عشرہ مغفرت کا پھر جہنم سے نجات کا اور اس کے بعد عیدالفطر کا تہوار۔
عیدی، گلی کوچوں میں نئے نئے کپڑے پہنے بچے بچیاں چھوٹے چھوٹے پرس اٹھائے عیدی اکٹھی کرتے۔ صدیوں کی روایتیں اپنا رنگ جماتی ہوئی۔ دور دراز ملکوں سے بیٹے بیٹیاں والدین کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے آرہے ہیں۔ اب کے رمضان اس عالمگیر وبا کورونا کی وجہ سے بہت ہی سنسان۔ ویران۔ عبادات میں خلل۔ پھر بھی سب کی اللہ تعالیٰ سے دعائیں گڑ گڑاکر کہ ہمیں اس آزمائش میں بھی سرخرو کر۔
اللہ اللہ کرکے ملک میں بھی پروازوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے اور اپنے پیاروں سے دور دوسرے شہروں میں پھنسے ہوئے عید کے لیے گھر پہنچنے کے لیے پروازوں پر نشستیں محفوظ کرا رہے ہیں۔ جمعۃ الوداع کی سہ پہر گرمی بھی بہت سخت ہے۔ مائیں اپنے بیٹوں کو۔ بہنیں اپنے بھائیوں کولینے کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پہنچی ہوئی ہیں۔ پرواز 8303تھوڑی دیر میں اترنے والی ہے۔ نگاہیں انفارمیشن بورڈ پر لگی ہوئی ہیں۔ دھماکے کی آواز آتی ہے۔ انفارمیشن بورڈ پر کچھ نہیں پتا چل رہا۔ لوگ پیچھے کی طرف بھاگ رہے ہیں۔ ائیرپورٹ کی دیوار کے اس طرف ماڈل کالونی کے گھروں میں سے دھویں کے بادل ابھر رہے ہیں۔ یا اللہ خیر! کچھ ہو گیا ہےکوئی بڑا حادثہ ہوگیا ہے۔
ماڈل کالونی کے در و دیوار خاص طور پر چھتوں بالکونیوں۔ منڈیروں کو تو عادت ہوگئی ہے۔ جہازوں کی گھن گرج سننے کی۔ جہازوں کی اُڑان۔ اور اُتران دیکھنے کی۔ رات ہو یا دن۔ جس روز یہ آوازیں نہ آئیں یہاں کے مکینوں کی نیند اڑ جاتی ہے۔
کئی ہفتے پروازیں بند رہیں تو ماڈل کالونی۔ ملیر کینٹ کے رہائشیوں کے معمولات ویران ہوگئے تھے۔جمعۃ الوداع کی نماز کی اجازت دے دی گئی تھی۔ اس لیے سب ہی بڑے اہتمام سے مسجدوں میں گئے ہیں۔ ماسک پہنے ہوئے۔ سماجی فاصلوں کی پابندیاں پوری کرتے ہوئے۔ گرمی نے برا حال کر دیا ہے۔ بڑے کہہ رہے ہیں اب کے عیدی نہیں ملے گی۔ حالات اچھے نہیں ہیں۔ بچے مایوس ہورہے ہیں۔ اب کے نئے کپڑے بھی نہیں بن سکے۔ اب یہ خبر کہ عیدی نہیں ملے گی۔
ایک دھماکے کی آواز سنائی دے رہی ہے۔ بہت نزدیک سے۔ چھت گر رہی ہے۔ دیواریں لرز رہی ہیں۔ آگ کی تپش اندر ڈرائنگ روم تک آرہی ہے۔ گلی میں شور مچ رہا ہے۔ نوجوان باہر نکل آئے ہیں۔ عورتیں چھتوں پر چڑھ کر دیکھ رہی ہیں کیا ہوا ہے۔
آفریں ہے کراچی پر شہر قائد کی ایئرپورٹ سے ملحقہ بستیوں کے نوجوانوں کو سلام۔ آگ اور دھوئیں سے خوف زدہ ہونے کے بجائے انہیں فکر ہے کہ پی آئی اے کے اس جہاز میں ہم وطن مسافروں کو دیکھیں۔ جس جس کی جان بچ سکتی ہے، کوشش کریں۔ جن مکانوں پر جہاز گرا ہے۔ ان کے مکینوں کو بچائیں۔ ایدھی کی ایمبولینسیں بھی سائرن بجاتی آرہی ہیں۔ چھیپا کی دس بیس گاڑیاں بھی نظر آرہی ہے اور بہت سی ایمبولینسیں، پولیس کے سپاہی، رینجرز، پھر ملیر کینٹ سے فوجی بھی۔
ایک مسافر زندہ نظر آرہے ہیں۔ انہیں نوجوان اٹھا کر ایمبولینس تک لے جارہے ہیں۔ یہ ظفر مسعود ہیں۔ اداکار منور سعید کے صاحبزادے۔ سید محمد تقی کے نواسے۔ اللہ نے انہیں بچا لیا۔ آس پاس کے اسپتال بھی خبردار ہیں۔ ڈاکٹر کمپوڈر۔ نرسیں مستعد۔ سب کی کوشش کہ جتنی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ اس کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔ سول ایوی ایشن کی گاڑیاں۔ پی آئی اے کا عملہ سب تیزی سے پہنچ رہے ہیں۔ جناح اسپتال۔ سول اسپتال۔ آغا خان۔ لیاقت نیشنل۔ دارُالصحت سب زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے الرٹ۔
ہم اپنی قوم سے بہت شکوے گلے کرتے ہیں۔ پولیس فوج۔ رینجرز۔ پی آئی اے۔ سول ایوی ایشن حکومت سندھ۔ وفاقی حکومت سب پر سخت تنقید۔ الزامات۔ لیکن اس قیامت کی گھڑی میں تو سب متحرک ہیں۔ اپنے اپنے قواعد کے مطابق حرکت میں ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ بھی اسپتال میں پہنچ رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات۔ وزیر تعلیم بھی مریضوں کی عیادت کرتے۔ میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ میڈیا کے کیمرہ مین۔ رپورٹر سب اپنی ڈیوٹی ادا کر رہے ہیں۔ ان سب کے روزے ہوں گے۔ دوروز بعد ان کو بھی عید منانی ہے۔ ان کے گھر والے۔ بچے بچیاں سبھی عید کے لیے ان سے گفتگو کے منتظر ہیں۔
جن کے پیارے اس پرواز سے آرہے تھے عید پر اکٹھے ہونا تھا۔ ہم اندازہ ہی نہیں کر سکتے کہ ان پر کیا قیامت گزر گئی ہے۔ ان کی عید تو ماتم میں بدل رہی ہے۔ پہلے سے کورونا نے قہر مچا رکھا ہے۔ اب یہ جہاز کا حادثہ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم کرے۔ ہمارے گناہوں کو معاف کر دے۔ ہماری کوتاہیوں سے در گزر کرے۔ماڈل کالونی۔ اور آس پاس کی بستیوں کے نوجوانوں نے رضا کارانہ طور پر جس بیداری اور درد مندی کا مظاہرہ کیا ہے مجھے تو اس پر فخر ہے۔ اور پی آئی اے کے سربراہ ارشد ملک بھی بروقت میڈیا کی عدالت میں موجود ہیں۔ بہت وضاحت سے اس وقت کی صورتحال بتا رہے ہیں۔
ہلالِ عید ایسی سوگوار فضا میں کیا پیغام دے رہا ہے۔ مایوس نہ ہوں اللہ کی رحمت سے۔ اللہ تعالیٰ ان والدین کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اور جو ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں اللہ ان کے درجات بلند کرے۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

طیارہ حادثہ ماڈل کالونی پی آئی اے
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایم کیو ایم خاتون رہنما کی تدفین کی ویڈیو الطاف حسین کی بیٹی کی موت کے حوالے سے وائرل ہو گئی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ۔۔کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں فرسودہ اور ناکارہ ہوچکی ہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

شارجہ سے آنے والا کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، پانچ افراد سوار تھے : ریسکیو آپریشن جاری

جولائی 8, 2026

لیبیا کے آرمی چیف محمد علی الحداد دیگر جرنیلوں سمیت فضائی حادثے میں ہلاک

دسمبر 24, 2025

پائلٹس کا ’پراسرار مکالمہ‘ جس نے ائیر انڈیا حادثے کی تحقیقات کو الجھا دیا

جولائی 13, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.