Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » محمد وسیم کی شان دار باؤلنگ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹی 20 جیت لیا
کھیل

محمد وسیم کی شان دار باؤلنگ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹی 20 جیت لیا

ایڈیٹردسمبر 13, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
west indies and pakistan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شان دار بیٹنگ اور باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز کا پہلا ٹی20 باآسانی 63 رنز سےجیت لیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے جب بیٹنگ شروع کی تو پہلے ہی اوور کی چوتھی گیند پر کپتان بابراعظم کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا، اکیل حسین نے ان کی وکٹ حاصل کی۔فخرزمان نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 10 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 35 رنز تک پہنچایا۔
محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور 32 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔دوسرے اینڈ سے حیدرعلی نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور 12 ویں اوور کے اختتام پر چوکا لگا کر ٹیم کی سنچری مکمل کی۔
حیدرعلی نے 28 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ویسٹ انڈیز کےشیفرڈ نے 16 اوور شروع کیا اور پہلی ہی گیند پر محمد رضوان کو آؤٹ کیا، جنہوں نے 52 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے۔
جارح مزاج بلے باز آصف علی روایتی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئے اور صرف ایک رن بنا کر باؤنڈر پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔نئے آنے والے بلے باز افتخار احمد 7 رنز کا اضافہ کر پائے ۔محمد نواز اور حیدرعلی نے جارحانہ انداز میں اسکور آگے بڑھایا۔
حیدرعلی 39 گیندوں پر 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔محمد نواز نے اختتامی اوورز میں مہمان ٹیم کے باؤلرز کو خاطر میں لائے بغیر باؤنڈریز حاصل کیں۔انہوں نے صرف 10 گیندوں کا سامنا کیا اور 30 رنز بنائے، جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کےخلاف مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 200 رنز بنالیے۔
ویسٹ انڈیز کو ہدف کے تعاقب میں دوسرے اوور میں برینڈن کنگ سے محروم ہونا پڑا، جب وہ محمد نواز کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔پاکستان کو دوسری وکٹ حاصل کرنے کے لیے چوتھے اوور تک انتظار کرنا پڑا تاہم پوران نے محمد وسیم جونیئر کو ایک بلند و بالا چھکا رسید کیا،محمد وسیم نے پلٹ کر وار کرتے ہوئے 33 کے مجموعے پر پوران کی وکٹیں اڑا دیں۔
پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد وسیم نے اپنےدوسرےاوور میں پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی اور ڈیوون تھامس کو بھی آؤٹ کردیا۔شاداب خان دسواں اوور کرنے آئے اور پہلی ہی گیند پر شے ہوپ کی وکٹ حاصل کی جنہوں نے سب سے زیادہ 31 رنز بنا ئے تھے۔دسویں اوور کی چوتھی گیند پر شاداب نے اپنا دوسرا شکار کیا اور شمراہ بروکس کی 5 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
ویسٹ انڈیز کے چھٹے آؤٹ ہونے والے بلے باز ڈومینک ڈریکس تھے جو محض 5 رنز بنا کر حارث رؤف کی وکٹ بن گئے۔شاداب خان نے 88 رنز پر ویسٹ انڈیز کی ساتویں وکٹ حاصل کی اور رومین پاول 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اوڈین اسمتھ نے 18 ویں اوور میں شاہین شاہ آفریدی کے خلاف بلند و بالا شاٹس کھیلے تاہم آخری گیند پر شاہین نے ان کی وکٹیں اڑا دیں۔محمد وسیم نے 19 ویں اوور میں آخری دو وکٹیں روماریو شیفرڈ اور اکیل حسین کو آؤٹ کرکے حاصل کیں، جنہوں نے بالترتیب 21 اور ایک رن بنائے تھے۔
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان نے میچ 63 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا.محمد وسیم نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کارکردگی ہے.
پاکستان نے اس جیت کے ساتھ ایک سال میں سب سےزیادہ 18 ٹی20 میچوں میں کامیابی حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنالیا.
قبل ازیں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پہلے ٹی20 کے ٹاس کے بعد کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر اپنے تماشائیوں کے سامنے کھیلنا خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ہم زیادہ سے زیادہ رنزبنانے کی کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔کووڈ 19 کے بعد پہلی مرتبہ مکمل گنجائش کے ساتھ تماشائیوں کو ایس او پیز کے ساتھ نیشنل اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
خیال رہےکہ دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹی20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے جو کراچی میں ہی منعقد ہوں گے۔
دوسرا ٹی 20 میچ 14 اور تیسرا 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ون ڈے 18، دوسرا 20 اور تیسرا 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
( بشکریہ : ڈان ڈاٹ کام )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ویسٹ انڈیز کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمنی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایف آئی اے چالان میں مرکزی ملزم نامزد
Next Article پاکستان میں ’اومیکرون‘ ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.