Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اسلام آباد میں وارداتیں کرنے والی خواتین کا گروہ : نصرت جاوید کا کالم
لکھاری

اسلام آباد میں وارداتیں کرنے والی خواتین کا گروہ : نصرت جاوید کا کالم

ایڈیٹراکتوبر 16, 202518 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nusrat javaid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دو بچیوں کو پالنے کی ذمہ داری کی وجہ سے ہم میاں بیوی خوش تھے کہ بیگم صاحبہ کو اسلام آباد کے عین مرکز میں واقع F-8سیکٹر میں لب سڑک ورثے میں ایک مکان مل گیا۔ وہاں عموماََ پولیس کا بھاری بھر کم ناکہ بھی لگارہتا ہے۔ اس کے باوجود ہم نے شوق کے علاوہ اپنا تحفظ یقینی بنانے کے لئے کتے بھی پالے اور 6کیمرے نصب کرواکے خود کو مزید محفوظ سمجھنے کا اہتمام کیا۔ منگل کی صبح اٹھتے ہی لیکن احساس ہوا ہے کہ ’’تحفظ‘‘ یقینی بنایا ہی نہیں جاسکتا۔
منگل کی صبح گہری نیند سورہا تھا تو 8 بجے کے قریب بیوی نے میرے کمرے کا دروازہ کھولتے ہی پریشان کن آواز میں اطلاع دی کہ ہمارے ہاں چوری ہوگئی ہے۔ آنکھیں ملتا بستر سے باہر نکلا۔ نام نہاد پڑھے لکھے ہونے کے باوجود ہم دونوں میاں بیوی کو علم ہی نہیں کہ گھر میں نصب شدہ کیمروں کو Mode Reverse میں لے جاکر گھر میں گھسے افراد کا پتہ کیسے لگایا جاسکتا ہے۔ پریشانی میں چھوٹی بیٹی کو اٹھایا جس نے لیبارٹری میں بیٹھے سائنس دان کی طرح کچھ وقت لگاکر نہایت توجہ سے بالآخر سراغ لگایا کہ منگل کی صبح تقریباََ چار بج کر 40منٹ پر ہمارے مین گیٹ کے ساتھ نصب ہوئے ایک چھوٹے گیٹ کو جسے اکثر تالہ لگادیا جاتا ہے پردے میں چھپے کسی شخص نے باہر سے انگلی لگاکر کھول دیا تھا۔ جیسے ہی وہ اندر داخل ہوا ہمارے کتوں نے غیر معمولی شدت سے بھونکنا شروع کردیا۔
ہمیں اپنے کتوں کے ضرورت سے زیادہ بھوکنے کی عادت ہوچکی ہے۔ عموماََ رات گئے وہ ہمارے گھر کے اندر گھسی کسی بلی پر بھی بے تحاشہ شورمچانا شروع ہوجاتے ہیں۔ ہمارے گیٹ کے باہر گلی میں غیرمعمولی نقل وحرکت بھی انہیں چونکا دیتی ہے۔ کتوں کے بھونکنے سے بوکھلاکر اندر آئے شخص کی چادر اتر گئی تو ایک کیمرے نے اس کا چہرہ پورٹریٹ کی صورت ریکارڈ کرلیا۔ اس کی وجہ سے حیران کن دریافت یہ تھی کہ اندر داخل ہونے والی شخصیت مرد نہیں عورت تھی۔ اس کا اطمینان قابل رشک تھا۔ چند ہی لمحوں میں اس نے سمجھ لیا کہ کتوں کے ہوتے ہوئے اس کا ہمارے گھر میں داخلہ ممکن نہیں۔
تھوڑا انتظار کرنے کے بعد اس نے ہمارے گھر کے باہر بنی بیس منٹ کا رْخ کیا۔ اس کی سیڑھیاں اترکر اس کمرے میں گئی جہاں ہمارا دیرینہ ملازم اپنی بیوی کے ہمراہ سورہا تھا۔ ان دونوں نے اپنے کمرے کی چٹخنی نہیں لگارکھی تھی۔ دبے پاؤ ں دروازے کے باہر آئی عورت نے اطمینان سے دروازے کو تھوڑا کھولا اور اندر گھس گئی۔ملازم کا موبائل چارجر پر لگا تھا اسے اٹھانے کے بعد اس کی بیوی کا پرس اٹھایا اور کمرے سے باہر نکلتے ہوئے اس دروازے پر لٹکی ملازم کی قمیض سے اس کا بٹوہ بھی نکال لیا۔ ہمارے ملازم نہایت غریب اور مشکل زندگی گزاررہے ہیں۔ ان کے ساتھ چوری کی جو واردات ہوئی وہ ان کی کمر توڑدینے کے مترادف تھی۔ وہ دونوں بچائی ہوئی رقم کے علاو ہ اپنے ٹیلی فونوں اور شناختی کارڈوں سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔
چور کی ہمارے گھر آمد ورفت کا ریکارڈ بیٹی نے کیمروں سے چھان کر ریکارڈ کرلیا تو اس کی ریکارڈنگ کے ساتھ ملازم کو ڈرائیور سمیت مارگلہ تھانے رپٹ کروانے بھیجا۔ سچی بات ہے ان دونوں کو تھانے بھیجنے سے قبل میں نے کسی بااثر دوست سے سفارش نہیں کروائی تھی۔ چند لمحوں بعد ملازم گھر لوٹ آیا تو مجھے شبہ ہوا کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے اپنی ’’شہرت‘‘ کے مطابق انکار کردیا ہے۔ خوش گوار خبر مگر یہ تھی کہ ملازم کو پولیس نے چوری ہوئے ٹیلی فون کا ڈبہ لانے واپس بھیجا تھا تاکہ اس کے ذریعے چوری ہوئے فون کا IMEIنمبر معلوم کیا جاسکے۔
تھوڑی دیر بعد مارگلہ تھانہ کے انچارج ایس ایچ او بھی بذاتِ خود جائے وقوعہ کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔ مجھے ان کی فرض شناسی اور شائستگی نے بہت متاثر کیا۔ ان سے گفتگو کی بدولت علم ہوا کہ گزشتہ چند دنوں سے اسلام آباد میں ایک ایسا گروہ متحرک ہے جو کسی ’’متمول‘‘ دِکھتے گھر میں کسی نہ کسی صورت داخل ہونے کے بعد ’’سرونٹ کوارٹرز‘‘ کارخ کرلیتا ہے۔ واردات کے لئے وقت کا چناؤ مجرموں کی متاثر کن ہوئی ’’تحقیق‘‘ کا عندیہ دیتا ہے۔ صبح کے تین بجے سے پانچ بجے کے بعد اکتوبر کی سردی شروع ہوتے ہی لوگ عموماََ گہری نیند کے سپرد ہوجاتے ہیں۔ اس وقت دبے پاؤ ں سرونٹ کوارٹر میں گھس کر تین سے پانچ منٹ میں چوری چکاری کی واردات ڈالی جاسکتی ہے۔
نظر بظاہر ہم ’’خوش نصیب’’ثابت ہوئے کیونکہ گھر کے مین گیٹ سے اندر داخل ہوجانے کے بعد چور نے ہمارے گھر کا دروازہ کھولنے سے گریز کیا۔ کتوں کی مسلسل نگہبانی نے اسے دروازہ کھولنے کی جرأت سے محروم کردیا۔ دوسری خوش نصیبی گھر میں داخل ہوئی خاتون کی ڈھٹائی تھی جو اپنے سر سے اتری چادر کے بعد کیمرے کی آنکھ میں جھانکتے ہوئے اپنا چہرہ عیاں کررہی تھی۔ اس کے ایک پوز نے تو ’’پاسپورٹ سائز‘‘ مارکہ تصویر بنادی ہے۔
براہ راست ڈاکے سے محفوظ رہنے کے باوجود مگر جی سے تحفظ کا احساس چلاگیا ہے۔ اسلام آباد یقینا اب ’’پرامن ماڈل شہر‘‘ نہیں رہا۔ یہ چوری چکاری کے عادی گروہوں کی زد میں ہے۔ ایسے حالات میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے پر توجہ دینے کی بجائے اسلام آباد پولیس کو اکثر اسلام آباد کی یلغار پر ڈٹے سیاسی یا مذہبی گروہوں کو روکنے کے لئے پورے شہر کو کنٹینروں سے محصور کرنے کے بعد اسلام آباد میں داخل ہونے کے مقامات پر توجہ مرکوز رکھنا پڑتی ہے۔
منگل کی صبح ہمارے گھر میں داخل ہوئی عورت کی پاسپورٹ سائز تصویر شاید اس کا سراغ لگانے میں مددگار ہو۔صرف یہ امید باندھتے ہوئے ہی خود کو تسلی دے سکتا ہوں۔
( بشکریہ : نوائے وقت ۔۔ )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسلام آباد نصرت جاوید کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعارضی جنگ بندی اور عمران خان کی پیشکش : سید مجاہد علی کا تجزیہ
Next Article حیات محمد شیرپاؤ کے قتل سے مرتضی بھٹو تک : کابل کا راستہ کیسے بند ہوا ؟ : حامد میر کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امی جان کے نام رضی الدین رضی کا ایک اور خط

اگست 30, 2026

شُرلی، پٹاخہ اور بم ۔۔ بلوُ راکٹ کی کہانی : سہیل ورائچ کا کالم

اگست 29, 2026

پمز سانحہ،عمران خان اور دل کو تسلّی دینے کی کوشش : نصرت جاوید کا کالم

اگست 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.