Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, نومبر 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نصرت جاویدکا تجزیہ:موجودہ پارلیمان سے تبدیلی برآمد کرنے کے خواب
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ:موجودہ پارلیمان سے تبدیلی برآمد کرنے کے خواب

ایڈیٹرنومبر 19, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

موجودہ پارلیمان میں اِن ہاؤس تبدیلی کے امکانات ذاتی طورپر میں نے کبھی دیکھے نہیں۔ اپوزیشن کی دونوں بڑی جما عتوں کے کئی سرکردہ رہ نمامگر انہیں اکثر دریافت کرلیتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ 2019کے آخری ہفتوں میں بھی ہوا تھا۔ نواز شریف صاحب جیل میں تھے۔حراست کے دوران ان کی صحت کے بارے میں تشویش ناک خبریں پھیلنا شروع ہوگئیں۔ انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔بالآخر جیل سے لندن روانہ ہوگئے۔آج بھی وہیں قیام پذیر ہیں۔
نواز شریف صاحب کی لندن روانگی نے اُن کے کئی حامیوں کو یہ فرض کرنے کو اُکسایا کہ ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ کے کڑے احتساب پر ڈٹی عمران حکومت نواز شریف کو میسر ہوئی سہولت سے خوش نہیں۔اس سہولت کی ذمہ داری شہباز شریف صاحب کی مفاہمانہ ملاقاتوں کے سرتھونپی جارہی ہے۔دریں اثناء ایک اہم ریاستی ادارے کے سربراہ کی میعادِ ملازمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔وہ سپریم کورٹ میں چیلنج ہوا تو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے سے رخصتی سے چند ہفتے قبل آصف سعید کھوسہ صاحب نے اس کی سماعت کے دوران دھانسو ریمارکس دیتے ہوئے تھرتھلی مچادی۔چند روز رونق لگانے کے بعد مگر انہوں نے مذکورہ معاملہ مؤثر قانون کی تیاری کے ذریعے ہمیشہ کے لئے طے کرنے کو پارلیمان بھجوادیا۔
مسلم لیگ (نون) کے کئی اراکین سرگرشیوں میں یہ کہانی پھیلاتے رہے کہ عمران حکومت مذکورہ معاملے کو طے کرنے میں حقیقی دلچسپی نہیں دکھارہی۔ اس کی جانب سے برتی مبینہ لاپرواہی’’انہیں‘‘ پسند نہیں آرہی ۔ بالآخر ایک قانون مگر تیار ہوگیا اورا پوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی بھرپور حمایت سے 12منٹ کی تاریخی عجلت کے ساتھ پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے منظوربھی ہوگیا۔
دریں اثناء مولانا فضل الرحمن ایک برس کی تیاری کے بعد آزادی مارچ سمیت اسلام آباد بھی تشریف لائے تھے۔ان کے مارچ کا نواز شریف کے نام سے وابستہ مسلم لیگ نے دل وجان سے ساتھ نہ دیا۔پیپلز پارٹی کو بھی اس کے ہوتے ہوئے اپنا ’’لبرل‘‘ تشخص یاد آگیا۔مولانا جب اسلام آباد میں دھرنا دئیے بیٹھے تھے تو ان سے چند اہم لوگوں کی خفیہ ملاقاتیں بھی ہوتی رہیں۔ سرگرشیوں میں پیغام یہ پھیلایا گیا کہ مولانا صاحب کو قائل کیا جارہا ہے کہ وہ دھرنے کے ذریعے عمران حکومت کو گھر بھیجنے کے بجائے اِن ہائوس تبدیلی کا انتظار کریں۔وہ تبدیلی مگر نمودار نہ ہوئی۔
اس کے باوجود اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلوانے کے نام پر بنائے قوانین کو ایک بار پھر تاریخی عجلت میں پاس کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔دو سنگین تر معاملات کے تناظر میں ریاست وحکومت کے لئے مزید مشکلات کھڑی کرنے کے بجائے مسلم لیگ (نون) اور پیپلز پارٹی نے حیران کن لچک دکھائی۔ عمران حکومت کے وزراء نے مگر کبھی اسے سراہا نہیں۔پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں کھڑے ہوکر نہایت رعونت سے بلکہ طعنے دیتے رہے کہ تعاون کے بدلے اپوزیشن جماعتیں اپنے مبینہ طورپر ’’چور اور لٹیرے‘‘ رہ نماؤں کے لئے این آر او کی طلب گار ہیں۔کپتان مگر اس کے لئے ہرگز رضا مند نہیں ہوں گے۔کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھنے کو ڈٹے ہوئے ہیں اور اس کی خاطر حکومت گنوانے کو بھی ہمہ وقت تیار۔
عمران حکومت کی بے نیازی آخر ی حدوں تک پہنچ گئی تو ستمبر2020میں پیپلز پارٹی کی دعوت پر اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ نواز شریف صاحب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس سے ایک دھماکہ خیز خطاب کیا۔پی ڈی ایم کے نام سے اپوزیشن جماعتوں کا وسیع تر اتحاد بھی قائم ہوگیا۔اس اتحاد نے ملک کے اہم شہروں میں اجتماعات کے ذریعے اسلام آباد پر مارچ کی تیاری شروع کردی۔عوام کو نوید سنائی کہ 2021کے آغاز سے قبل عمران حکومت کو استعفیٰ دینے کو مجبور کردیا جائے گا۔
محض تین ماہ کی قربت کے بعد مگر مذکورہ اتحاد کو پیپلز پارٹی اور اے این پی کا رویہ مشکوک نظر آنا شروع ہوگیا۔ عمران حکومت سے استعفیٰ لینے کے بجائے اپوزیشن جماعتیں مارچ کے مہینے میں سینٹ کی خالی ہوئی نشستوں کے لئے اپنے جثے کے مطابق حصہ کے حصول کے لئے متحرک ہوگئیں۔ اس مرحلے کے دوران یوسف رضا گیلانی کو ڈاکٹر حفیظ شیخ کے مقابلے میں اسلام آباد سے سینٹ کا رکن بھی بنوالیا گیا۔ ان کے انتخاب سے فضا یہ بنی کہ قومی اسمبلی میں حکومتی نشستوں پر بیٹھے کئی افراد عمران خان صاحب کے رویے سے خوش نہیں۔وہ بغاوت کو بے چین ہیں۔متوقع بغاوت کے امکانات مگر چند روز بعد ہی ہوا میں تحلیل ہونا شروع ہوگئے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (نون) بھی سینٹ کے چیئرمین کے انتخاب کے دوران متحدہ حکمت عملی تیار کرنے میں ناکام رہیں۔صادق سنجرانی دوبارہ چیئرمین سینٹ منتخب ہوگئے۔ یوسف رضا گیلانی کو سینٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ ملا۔ اللہ اللہ خیر صلٰی ہوگیا۔
اکتوبر2021کے آغاز میں لیکن ایک اور اہم ریاستی ادارے کے سربراہ کی تعیناتی میں تاخیر نے اپوزیشن جماعتوں میں اِن ہائوس تبدیلی کی امید ایک بار پھر جگادی۔مجھے اس کے امکانات دوبارہ نظر نہیں آئے ۔اس کالم میں اپنی کوتاہ بصری کی وجوہات تفصیل سے بیان کرتا رہا۔ بالآخر بدھ کے روز عمران حکومت نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے ایک ہی دن میں 33قوانین 18اراکین کی اکثریت دکھا کر منظور کروالئے ہیں۔ امید کررہا ہوں کہ اس کے بعد ہمیں موجودہ پارلیمان سے تبدیلی برآمد کرنے کے خواب نہیں دکھائے جائیں گے۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:نانک سو سہاگنی جو بھاوے بے پروا
Next Article سمیع چوہدری کا کالم: یہ شاداب خان کا ’دوسرا جنم‘ ہو سکتا ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔

نومبر 2, 2026

ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک

نومبر 2, 2026

ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔ نومبر 2, 2026
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک نومبر 2, 2026
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 31, 2026
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.