Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سمیع چوہدری»سمیع چوہدری کا کالم: یہ شاداب خان کا ’دوسرا جنم‘ ہو سکتا ہے
سمیع چوہدری

سمیع چوہدری کا کالم: یہ شاداب خان کا ’دوسرا جنم‘ ہو سکتا ہے

ایڈیٹرنومبر 19, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جہاں بابر اعظم حالیہ دنوں میں اپنے کیرئیر کے عروج پہ دکھائی دیے، وہیں ان کے مقابل بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ کے لیے یہ چند ہفتے کچھ یادگار نہیں رہے۔ ورلڈ کپ کے مین راؤنڈ میں ‘ناقابلِ فتح’ رہنے کا ریکارڈ کسی بھی کپتان کے لیے نیک شگون نہیں ہوتا۔
حالانکہ اس ورلڈ کپ کی رسوائی سے مہینہ بھر پہلے وہ نہایت کامیاب اور زیرک کپتان سمجھے جا رہے تھے۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ثانوی ٹیموں کو تگڑے مارجن سے ہرا چکے تھے اور کوالیفائنگ راؤنڈ سے عین پہلے یہ سب فتوحات گویا ایک نوید سی تھیں کہ صحیح وقت پہ سارے ستارے ایک ترتیب میں ڈھل رہے ہیں۔
لیکن ورلڈ کپ کوالیفائرز کے آغاز میں ہی شکست ہوئی تو بھلے اگلے راؤنڈ پہنچ بھی گئے، مگر جیتنا گویا بھول ہی گئے تھے۔ ایشیا میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں بنگلہ دیش وہ واحد ایشیائی ٹیم تھی جو سپر 12 راؤنڈ کا کوئی بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی۔
اور آج دوپہر جب یہ ٹیم جیت کی عادت پھر سے سیکھنے کے لیے میدان میں اترے گی تو اپنے تجربہ کار ترین کھلاڑی مشفق الرحیم کی خدمات سے محروم ہو گی۔ بنگلہ دیشی چیف سلیکٹر منہاج العابدین کے مطابق انھیں آرام دے کر اگلی ٹیسٹ سیریز کے لیے ‘تازہ’ کیا جا رہا ہے۔
لیکن مشفق الرحیم اپنے سلیکٹرز کی رائے سے متفق ہرگز نہیں ہیں کہ ان کے بقول یہ ‘آرام’ نہیں، جبری آرام ہے کیونکہ وہ تو ورلڈ کپ کی بگڑی فارم کو درست کرنے کے لیے اس سیریز کو ایک اہم موقع تصور کر رہے تھے۔
سو، جب تمیم اقبال اور شکیب الحسن جیسے نامی سینئرز کی عدم دستیابی کے بعد مشفق الرحیم جیسے کہنہ مشق کو بھی دیس نکالا دے دیا جائے تو سوچ بھٹک جاتی ہے کہ بالآخر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم سے چاہتا کیا ہے۔
کیونکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی سیکنڈ چوائس الیون کو سپن کے جال میں پھنسا کر سیریز جیتنا کچھ الگ تھا جبکہ پاکستان جیسی گھاگ ٹیم کو سپن کے چکر میں الجھا کر جیت کی امیدیں باندھنا بالکل ہی الگ معاملہ ہے۔
بہت کم ایسے زبردست مراحل پاکستان کرکٹ میں آتے ہیں جیسا اس وقت چل رہا ہے۔ ڈیڑھ ماہ پہلے، یہ وہ ٹیم تھی جسے انٹرنیشنل ٹیمیں کھیلنے سے انکار کر رہی تھیں اور آئی پی ایل کو زیادہ بہتر میچ پریکٹس تصور کر رہی تھیں۔ لیکن ورلڈ کپ کیا آیا، بابر اعظم کی ٹیم نے لگ بھگ سبھی آئی پی ایل والے لتاڑ چھوڑے۔
سیمی فائنل کو اگر منہا کر دیا جائے تو ابھی بھی اس ٹیم کی مشابہت کسی ورلڈ چیمپئن ٹیم سی ہی ہے۔ دو ایک کے سوا اس ٹیم کے سبھی عناصر اپنی اپنی جگہ بالکل درست کام کر رہے ہیں۔ کوئی عدم استحکام نہیں ہے اور لیڈر شپ اور گیم سپرٹ تو آئی سی سی سے بھی مہرِ تصدیق پا چکی ہے۔
جبکہ محموداللہ کی ٹیم وہ ہے جو ورلڈ کپ کے اندوہناک دنوں کی رسوائی کو پیچھے چھوڑ کر نئے چہروں کے ساتھ نئی شناخت بنانے کی تگ و دو کر رہی ہے۔ اور یہاں ان کا بنیادی چیلنج پاکستانی بیٹنگ کی دیوار کو گرانا ہو گا۔
اگرچہ ورلڈ کپ میں پچز کے معیار کے اعتبار سے پاکستانی اوپنرز کا سٹرائیک ریٹ قابلِ بحث تھا مگر بنگلہ دیشی کنڈیشنز میں بابر اعظم اور محمد رضوان کا بیٹنگ سٹائل ہی دونوں ٹیموں میں بنیادی فرق ثابت ہو سکتا ہے۔
پاکستان اپنے گیم ردھم کو برقرار رکھنے کی کوشش میں جارحانہ کرکٹ کھیلے گا اور اس کے جواب میں بنگلہ دیش شاید اپنے آزمودہ کار چہروں کو یاد کرے گا۔
میرپور کی پچ رواں سال اپنی سستی میں بے مثال رہی ہے۔ اوسط مجموعے نہایت کم رہے ہیں۔ سپنرز کا کردار اہم ہو گا اور جس طرح سے بنگلہ دیشی پچز ٹرن لیتی ہیں، یہ شاداب خان کے کرئیر کا بھی ٹرننگ پوائنٹ بن سکتا ہے، جو ہفتہ بھر پہلے ورلڈ کپ تاریخ کا بہترین سپیل پھینک کر آ رہے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ لیگ سپن بنگلہ دیشی بلے بازوں کی کمزوری ہے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:موجودہ پارلیمان سے تبدیلی برآمد کرنے کے خواب
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:پاکستان میں مذہبی آزادی: امریکی تشویش کس حد تک جائز ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم

جولائی 22, 2026

ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری

جولائی 21, 2026

میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

جولائی 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 22, 2026
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.