خوشاب: خوشاب کے حلقہ این اے 93 کے دو گاؤں ایسے بھی ہیں جہاں قیام پاکستان سے لے کر اب تک کسی خاتون کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں، خواتین ووٹرز کو پولنگ سٹیشن پر جانے پر آمادہ کرنا الیکشن کمیشن کے لیے چیلنج بن گیا۔یونین کونسل سندرال کے علاقہ گھگھ کلاں اور گھگھ خورد میں قیام پاکستان سے لیکر آج تک کسی بھی خاتون نے ووٹ کا حق استعمال ہی نہیں کیا، بلدیاتی انتخابات ہوں یا عام انتخابات 70 سال سے زائد عرصے سے یہ انوکھی روایت قائم ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اسی حلقہ سے مسلسل تین بار سمیرا ملک بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتی چلی آرہی ہیں اور اب بھی وہ اسی حلقہ سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں، اس حوالہ سے ڈی پی او خوشاب سید حسنین حیدر، ڈپٹی کمشنر ندیم عباس بھنگو نے ملاقات کی ہے اور آنے والے عام انتخاب میں خواتین سے ووٹ کاسٹ کروانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

