Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اردو اکادمی میں‌ہوتل چاچا کا معرکہ : ہوتل بابا کا کالم ( 17 ) ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

اردو اکادمی میں‌ہوتل چاچا کا معرکہ : ہوتل بابا کا کالم ( 17 ) ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹرجولائی 5, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles. columns and poetry of razi ud din razi at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم گزشتہ دوماہ سے اگر غیرحاضر تھے تو وجہ صرف اورصرف یہ تھی کہ ہم خودبھی کچھ آرام کرناچاہتے تھے اور اہل ملتان کوبھی کچھ دیر کے لیے سکھ کاسانس لینے کی مہلت دیناچاہتے تھے۔وہی ہوا کہ ملتان والوں نے نہ صرف ہماری غیرحاضری کے دوران چین کی بانسری بجائی بلکہ بعض دل جلو ں نے تو شادیانے بھی بجاڈالے۔ہماری غیر حاضری کے غلط معنی لیے گئے۔دشمنوں نے طرح طرح کی ہوائیاں اڑائیں۔کسی نے کہاکہ ہوتل بابا بے چارے پہلے ہی 60برس کے تھے مرکھپ گئے ہوں گے۔کسی نے راگ الاپا کہ باباجی کی ادبی موت واقع ہوگئی ہے اوراب وہ بے چارے کبھی بھی اپنا درشن نہ کراسکیں گے۔سنا ہے کہ کچھ لوگوں نے ہماری غیرحاضری پر اظہارمسرت کے طورپر دیگیں بھی پکواڈالیں اورچاولوں کاکچھ حصہ تبرک کے طورپر کبیروالہ اور تونسہ شریف بھی بھجوادیا۔ہم ان تمام کرم فرماﺅں کے شکرگزارہیں اورانہیں یہ مژدہَ جاں فزا سنانا چاہتے ہیں کہ ”پھرآگیا ہوں گردشِ دوراں کوٹال کر“
صاحبو ہم اگرچہ آپ تک گزشتہ دوماہ کے دوران تازہ ترین ادبی معرکہ آرائیوں کی رپورٹ نہ پہنچا سکے لیکن خود اس دوران مسلسل ہمارا ادبی دنیا کے ساتھ رابطہ رہا۔ادبی تقریبات میں ہم نے بھرپورشرکت کی ۔نئی نئی کتابوں کامطالعہ کیا اور اردواکیڈمی اور بابا ہوٹل کی سیاست سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔ایک چکر ہم نے خانیوال کابھی لگایا واپسی پر معلوم ہوا کہ اردو اکادمی میں ایک زوردارمعرکہ ہواہے۔بات اگرچہ کچھ پرانی ہوگئی ہے لیکن اتنی پرانی بھی نہیں کہ اسے یکسر نظرانداز کردیاجائے۔ہوا یہ کہ اکادمی کے ایک اجلاس کی صدارت عرش صدیقی کررہے تھے۔صلاح الدین حیدر اس اجلاس میں موجودتھے۔صلاح الدین حیدر کے بارے میں آپ جانتے ہی ہیں کہ وہ ملتان کے انشائیہ نگاروں میں اہم مقام رکھتے ہیں سول لائنزکالج میں لیکچرار ہیں اورہماری طرح وہ بھی طائرِلاہوتی سے بہت محبت کرتے ہیں۔بات کھری کرتے ہیں خواہ دوسراتلملااٹھے۔طالب علمی کے زمانے میں بہت سی ہنگامہ آرائیاں کرچکے ہیں اب بھی موقع ملے تو اسے ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔الغرض ہمیں اگرہوتل بابا کے نام سے پکارا جاتا ہے تو آپ صلاح الدین حیدر کو ہوتل چاچابھی کہہ سکتے ہیں۔بات ہورہی تھی اکادمی کے اجلاس کی۔عرش صاحب نے صلاح الدین حیدر کو ان کے کسی تنقیدی جملے پرٹوکا۔بس پھرکیاتھا حیدرصاحب نے آستینیں چڑھالیں اورعرش صاحب کو کھری کھری سنادیں۔اطہرناسک اور اے بی اشرف اس واقعہ کے عینی شاہد ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ صلاح الدین حیدر نے جو پہلاجملہ کہا وہ یہ تھا” محترم آپ سر پرہیٹ رکھ کر اور منہ میں پائپ دبا کر جو جی چاہتا ہے کہہ دیتے ہیں‌ “ ۔ آپ خوداندازہ کریں کہ اس وقت محفل میں کیساسکوت طاری ہواہوگا۔احمد خان درانی نے جب صلاح الدین حیدر کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کی تو حیدرصاحب نے انہیں بھی آڑے ہاتھوں لیا اوردرانی صاحب کو بھری محفل میں خفیہ والوں کاآدمی قراردے دیا۔عرش صاحب نے صدرکی حیثیت سے اپنے اختیارات بروقت استعمال کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کردیا۔یوں مزید ہنگامہ آرائی نہ ہوسکی۔سنا ہے بعدازاں احباب نے صلاح الدین حیدر کو سمجھا بجھا کر ٹھنڈا کیا اور عرش صدیقی کے ساتھ ان کی صلح کرادی۔

مطبوعہ : پندرہ روزہ دید شنید لاہور۔16جون1987ء

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عرش صدیقی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسمیرا ملک کے حلقےکے گاؤں جہاں خواتین ووٹ نہیں ڈالتیں
Next Article محکمہ زراعت آصف زرداری سے ناراض کیوں ہوا؟ خصوصی تجزیہ ۔۔ وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر عرش صدیقی اور دسمبر کا مہینہ : ڈاکٹر علمدار حسین بخاری کی ماضی کی گپھا سے جھانکتی ہوئی یادیں ( پہلا حصہ )

دسمبر 1, 2025

حج کا ثواب نذر کروں گا حضور کے : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد

ستمبر 30, 2025

نامور ماہر تعلیم ،افسانہ نگار اور شاعر پروفیسر عرش صدیقی کی 28 ویں برسی 8 اپریل کو منائی جارہی ہے

اپریل 8, 2025
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.