Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پانی پانی کر گئی مجھ کو گورنر کی وہ بات ۔۔ ناصر محمود شیخ‌
اختصاریئے

پانی پانی کر گئی مجھ کو گورنر کی وہ بات ۔۔ ناصر محمود شیخ‌

ایڈیٹراکتوبر 4, 20195 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nasir mehmood sheikh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان کی انتظامیہ خاص طور پر کمشنر ملتان شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے کافی متحرک نظر آرہے ہیں ۔ وہ کمشنر کے علاوہ چونکہ میونسپل کارپوریشن کے ایڈ منسٹریٹر بھی ہیں اس لئے وہ شہر کے مسائل کے حل کے لئے خاصے پرجوش بھی دکھائی دیتے ہیں۔ اور ہم سادہ لوح ملتانی بس جوش و خروش کو دیکھ کرہی مطمئن ہو جاتے ہیں ۔ اس جوش و خروش اور بھاگ دوڑ کا کوئی نتیجہ بھی نکلتا ہے یا نہیں اس سے ہمیں کوئی غرض ہی نہیں ہوتی ۔
لیکن ملتانی عوام کو اس کے باوجود یہ تو معلوم ہے ہے کہ کارپوریشن کا عملہ کبھی بھی انہیں ریلیف دینے میں کامیاب نہیں ہوا۔۔ تجاوزات، وال چاکنگ، بھینسوں کے بھانےاور ایسے ہی دیگر معاملات کارپوریشن کے عملہ کی آمدن کا بڑا ذریعہ ہیں ۔ اب بھلا عملہ کب چاہے گا کہ یہ مسائل حل ہوجائیں یعنی ان کی آمدن کے ذرائع ہی باقی نہ رہیں ۔ رادھا کے ناچنے ( ملا زمین اور افسروں کے کھانے پینے ) کے لئے جس نو من تیل کی ضرورت ہوتی ہے وہ انہی مسائل سےتو حاصل ہوتا ہے ۔



اب اگر ملتان میں صرف صاف پانی کی فراہمی کا جائزہ لیں تو معلوم ہو گا کہ شہر کے بیشتر پلانٹس خراب یا ناکارہ ہیں ۔۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور گزشتہ روز ملتان آئے تو انہوں نے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے وعدے کا اعادہ کیا۔ ملتان انتظامیہ کی جانب سے گورنر صاحب کو بتایا گیا کہ شہر میں اس وقت 371 واٹر پیوریفیکیشن پلانٹس فعال ہیں۔ ملتان آب کمیٹی کی اس رپورٹ پر گورنر پنجاب نے ان کی کاکردگی کو خوب سراہااور ان کی بھر پور تعریف کی ۔ سچ پوچھیں تو پانی کے معاملے میں انتظامیہ کی رپورٹ پر گورنر صاحب کےصدق دل سے یقین کر لینے پر ہمیں ان کے لئے ” پانی پانی کر گئی مجھ کو قلندر کی وہ بات “ والامصرع یاد آگیا ۔ انتظامیہ کے لئے چلو بھر پانی والا محاورہ بھی استعمال ہوسکتا تھا لیکن وہ زیادہ سخت بات ہو جاتی ۔



کاش گورنر صاحب سرکٹ ہاؤ س کے قریب ہی واقع پیپسی والوں کے پیوریفیکیشن پلانٹ پر لوگوں کا ہجوم دیکھ لیتے اور انتظامیہ سے سوال کرتے کہ اگر اتنے بہت سے واٹر پلانٹ‌فعال ہیں تو سارے شہر کے پیاسے اس ایک پلانٹ پر کیوں‌جمع ہیں؟ اور سب لوگ یہاں سے ہی کیوں پانی بھر رہے ہیں ؟ لیکن گورنر کو یہ کیسے علم ہوتا اس سڑک پر تو پیاسوں کے ہجوم کی وجہ سے اکثر ٹریفک ہی بلاک رہتی ۔ وی آئی پی آمدورفت تو اس سڑک سے ممکن ہی نہیں ۔۔



ملتان کے حقیقی مسائل تو ٹریفک کے اشاروں کی تنصیب ، سیف سٹی کیمرہ پراجیکٹ سیور یج اور واٹر پیوریفیکیشن پلانٹس کا فعال نہ ہونا ہے ۔ وال چاکنگ اور تجاوزات کے نام پرتو تمام کارر وائیاں فرضی ہو رہی ہیں ۔ جب تک کارپوریشن کے اہلکار ملوث رہیں گے ان کے خلاف کاروائی نہیں ہوگی۔ معاملات جوں کے توں رہیں گے ، کمشنر سے گورنرتک سب اچھا ہے کی رپورٹ جاتی رہے گی

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ملتان پانی چوہدری سرور گورنر پنجاب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article150ویں سالگرہ پرگاندھی کی راکھ چوری : تصویر کی بے حرمتی
Next Article با با رحمتا کی واپسی : عماریات ۔۔عمار غضنفر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امی جان کے نام رضی الدین رضی کا ایک اور خط

اگست 30, 2026

ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ

اگست 13, 2026

ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم

جولائی 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.