Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » محمد یوسف خان کا کالم:اے پی پی کا پرانا دفتر پرانی یادیں اور 17 سال پرانی ایک تصویر
لکھاری

محمد یوسف خان کا کالم:اے پی پی کا پرانا دفتر پرانی یادیں اور 17 سال پرانی ایک تصویر

ایڈیٹرجنوری 10, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اے پی پی ملتان کا پرانا دفتر ڈیرہ اڈا ویگن اسٹینڈ کے سامنے ایک دکان کی دوسری منزل پر تھا اور اس دفتر کی سیڑھیاں ایک تنگ و تاریک گلی کی آخری نکڑ پر ہوتی تھیں ۔ ویگن اسٹینڈ پر ہر وقت گہما گہمی لگی رہتی تھی ۔ صبح نماز کے بعد ہی کلینروں کی آوازیں آنا شروع ہو جاتیں تو دوسری طرف ہوٹل والے بھی اپنا سٹال سجا لیتے اور وہاں لوگ ناشتہ کرنے اور چائے پینے پہنچ جاتے اورپھر رات گئے تک رونقیں رہتیں۔
اب تو ویگن اسٹینڈ بھی ناگ شاہ چوک کے قریب منتقل ہو چکا ہے البتہ یہاں پر سینٹر ی کی مارکیٹ بن گئی ہے مگر وہ رونقیں بحال نہیں ہو سکیں۔ یہ دفتر دو کمروں کا ایک چھوٹا سا مکان تھا۔ ایک کمرہ اسٹیشن منیجر کے لئے مختص تھا جبکہ دوسرے کمرے میں رپورٹر ، فوٹو گرافر اور کلرک بیٹھتے تھے جبکہ نائب قاصد برآمدے میں رکھے بنچ پر بیٹھتے تھے۔صحن میں ایک ”گھڑونجی “پڑی ہو تی تھی جس پر مٹی کا گھڑا رکھا ہو تا تھا اور نائٹ شفٹ والے نائب قاصد کی ڈیوٹی میں شامل تھا کہ روزانہ اس گھڑے کو دھوکر اس میں تازہ پانی بھرے کہ ہم لوگ اسی گھڑے سے پانی پیتے تھے البتہ بعد میں اس کے ساتھ ہی ایک واٹر کولر بھی رکھ دیا گیا ۔ دفتر کا عملہ جب بھی ڈیوٹی پر آتا تو اپنی سواری نیچے گلی میں کھڑی کر کے اوپر دفتر آتے اور اکثر وہاں سے نائب قاصدوں کی سائیکل چوری ہو جایا کر تی تھی ۔
2005 کی اس تصویر میں تین شخصیات جن میں محمد اقبال مفکر جو کہ اسٹیشن منیجر کے عہدے پر تعینات تھے اور میرے محسن بھی کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں انہی کی وجہ سے ہوں ۔ غضنفر علی شاہی اردو رپورٹر تھے اور خلیل احمد خانزادہ انجینئر سپر وائزر کے عہدے پر تعینات تھے۔ اب یہ تینوں شخصیات اس دنیا میں نہیں رہیں۔
دوسر ی جانب سید رضوان امیر گیلانی اور مقبول حسین تبسم اردو رپور ٹر ، محمد سرور بخار ی آئی ٹی سیکشن کے انچارج ، شیخ محمد اشفاق اور شیخ ظفر اقبال نائب قاصد ریٹائرڈ ہوگئے ہیں جبکہ محمد سلیم خان اردو رپورٹر ،محمد جاوید اقبال اور چوہدری محمد طارق کا تبادلہ اسلام آباد ہو چکا ہے ۔غلام محمد کاشف جو کہ نائب قاصد تھے وہ انٹرنل ارینجمنٹ کے تحت ویڈیو نیوز سروس میں کام کر رہے ہیں۔ افتخار احمد قاضی اس وقت انگریزی رپورٹر تھے جو کہ اب اسٹیشن منیجر کے عہدے پر ترقی پا چکے ہیں ۔اے پی پی ملتان میں اردو سروس صغیر احمد وڑائچ نے بطور اردو رپورٹر شروع کی جو کہ کنٹریکٹ پر تھے یہ الگ بات ہے کہ انہیں خبریں مقبول حسین تبسم بنا کر دیتے تھے ۔صغیر وڑائچ بعد میں محکمہ تعلیم میں بھرتی ہو گئے۔اسی طرح ملتان اے پی پی میں فوٹو سروس کا آغاز حسن محمود ڈھڈی نے کیا مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب وہ پہلے دن دفتر آئے تو کیمرہ ساتھ لائے تھے اور اے پی پی ملتان کی جو سب سے پہلی فوٹو شائع ہوئی وہ ملتان آرٹس کونسل کی عمارت کی تصویر تھی جو کہ دی نیشن اخبار میں شائع ہو ئی تھی ۔حسن محمود نے اپنے شعبے میں بڑا نام کمایا اور بعد میں ان کا بھی تبادلہ ہو گیا ۔جب وہ ملتان سے جانے لگے تو سب سے زیادہ الوداعی پارٹیاں ان کے اعزاز میں منعقد کی گئیں۔یادوں کا ایک سلسلہ ہے جو اس تصویر کی وساطت سے مجھے اسی منظر اور دفتر میں لے گیا ۔ جو لوگ اس جہان میں نہیں ان کی مغفرت اور دیگر احباب کی سلامتی کی دعائیں

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اے پی پی صحافت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکراچی سے خیبر تک آٹے کا رونا، عوام سستے آٹے کیلئے رُل گئے
Next Article توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، فواد چوہدری، اسد عمر کے وارنٹ گرفتاری جاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہوئی نجات سفر میں فریب صحرا سے : وجاہت مسعود کا کالم

اگست 5, 2026

نام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم

جولائی 28, 2026

اینکر ریحان طارق کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ : مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام

جولائی 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.