Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مظہر عباس کا کالم۔۔کرپشن میں ڈوبا پاکستان
لکھاری

مظہر عباس کا کالم۔۔کرپشن میں ڈوبا پاکستان

ایڈیٹرجنوری 27, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

محترم وزیر اعظم خدارا یہ نہ کہیں کہ جنرل (ر) پرویز مشرف جیسا طاقتور حکمران بھی ان ڈاکوؤں کا مقابلہ نہ کر سکا۔حضور طاقت کا نشہ انسان کو کرپٹ کر دیتا ہے اور وہ جتنا طاقتور ہوتا جاتا ہے اتنا کرپٹ ہو جاتا ہے۔ یہ صرف مالی کرپشن کا مسئلہ نہیں ہے، اخلاقی کرپشن کا بھی مسئلہ ہے جس کے مشیر شریف الدین پیرزادہ مرحوم جیسے مشیر رہے ہوں وہاں نہ آئین کا عمل دخل ہوتا ہے نہ میرٹ کا بس،’’نظریہ ضرورت، ہی چلتا ہے۔ آپ سے بہتر کون جانتا ہے کہ براڈ شیٹ کیسے کھلی اور کیسے بند ہوئی کیونکہ آپ نے 2002 میں مشرف کا ساتھ اس وقت چھوڑا جب انہوں نے آپ کے بجائے، چوہدریوں، پر ہاتھ رکھ دیا۔ آپ اس ملاقات سے مایوس لوٹے اور اس وقت کے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل معراج محمد خان مرحوم کے بقول آپ نے کہا کہ یہ بھی ان جیسا ہی ہے۔ میں اس بات کا پورا کریڈٹ عمران خان کو دیتا ہوں کہ اس نے سیاست میں کئی، یوٹرن لئے ہوں گے اور لئے ہیں، جس سے اتفاق اور اختلاف کیا جا سکتا ہے مگر 1995سے جب سے اس نے سیاست میں آنے کا اعلان کیا تب سے اب تک اس نے کرپشن کیخلاف بھرپور مہم چلائی اور اس کو سیاست کا محور بنایا۔ ان 23 برسوں میں پی پی پی اور مسلم لیگ خاص طور پر زرداری اور شریف خاندان اس کا خاص ہدف رہے اور پھر ایک ایسا وقت بھی آیا کہ جب پرویز مشرف نے 12اکتوبر، 1999میں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹا اور احتساب کا نعرہ لگایا تو عمران کو یہ لگا کہ اب ان دو جماعتوں کا صحیح معنوں میں ’’احتساب‘‘ ہو جائے گا۔ لہٰذا اس نے مشرف کی حمایت کا فیصلہ کیا حالانکہ اس حوالے سے پارٹی میں ایک رائے یہ بھی تھی کہ ہم حمایت میں زیادہ آگے نہ جائیں کیونکہ بہرحال کسی آمر کی صرف اس بنا پر سپورٹ نہیں کی جا سکتی کہ وہ سیاست کو شفاف بنانے آیا ہے۔ قبضہ تو بہرحال قبضہ ہی ہوتا ہے۔
مشرف کے آنے پر خوش تو بےنظیر شہید بھی تھیں مگر ان کے خیر مقدمی بیان میں فوری طور پر نئے انتخابات کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ عمران کچھ زیادہ آگے چلے گئے حالانکہ انہیں اس وقت اندازہ کر لینا چاہئے تھا کہ جب قومی احتساب بیورو ( نیب) کی تشکیل کے ایک سال بعد ہی اس کے پہلے چیئرمین جنرل امجد نے استعفیٰ دیا۔ اگر صرف یہیں پتا کر لیتے خان صاحب کہ امجد صاحب نے عہدہ کیوں چھوڑا تو شاید وہ بھی مشرف کا ساتھ چھوڑ دیتے۔ مگر موصوف نے تو 2001 کے ریفرنڈم میں بھی حمایت کر دی۔ اس وقت بھی آپ کو اندازہ نہیں ہوا کہ جنرل صاحب کے ارادے کیا ہیں۔ اس ملک میں احتساب بھی ہمیشہ نظریہ ضرورت، کے تحت ہوتا ہے۔ ورنہ بلا امتیاز احتساب ہوتا تو سیاست بھی شفاف ہوتی اور ریاست بھی۔ پاکستان میں سول سروس، کو سیاست زدہ کرنے کا آغاز اسکندر مرزا کے دور سے شروع ہو گیا تھا ورنہ 1949میں تو جو 24 افسران منتخب ہوئے۔ پاکستان سول سروس میں ان میں سے 12مغربی اور 12 مشرقی پاکستان سے تھے۔ 1958کے مارشل لا کے بعد فیلڈ مارشل ایوب خان نے سول سروس میں مداخلت کرنی شروع کردی۔
اگر ایوب خان، جنرل یحییٰ خان اور ذوالفقار علی بھٹو نے سول سروس، کو سیاست زدہ کر دیا تو جنرل ضیاء الحق نے پاکستان میں سیاست کو کرپٹ کر دیا اس زمانے میں افغان جنگ کے بعد اربوں ڈالر آئے اور اس روانی سے آئے کہ اس وقت کے صاحب اقتدار روپے کی شکل ہی بھول گئے تھے۔ محترم وزیر اعظم جب کرپشن کا صحیح تجزیہ کریں تو اس حقیقت سے آنکھیں نہ چرائیں کہ سیاست کو، سیاست دانوں کو اور مقدس اداروں تک میں کرپشن لانے والے، بھی یہی لوگ ہیں۔ NRO لیا نہیں دیا گیا، 2000 میں بھی اور 2007 میں بھی صرف اور صرف اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے۔ آپ کو یاد ہے نا گجرات کے چوہدریوں کے بارے میں 2002 میں آپ کی کیا رائے تھی۔ تو حضور اس وقت بھی انہوں نے NRO لے لیا۔ زرداری صاحب سے بھی دوستی کر کے NRO لے لیا اور اب نیب نے ان کے سارے مقدمات بند کر کے NRO دے دیا ہے۔
اس ملک میں اگر شفاف احتساب ہو تو زرداری بچ پائیں گئے نہ شریف اور نہ ہی تحریک انصاف کے کئی لوگ اور اگر یہ بلا امتیاز ہو تو مقدس گائیں بھی خاصی بےنقاب ہو جائیں۔ مگر یہ سب اس لئے نہیں ہو پائے گا کہ یہ، مشترکہ مفادات کی بات ہے۔ اب دیکھیں حال ہی میں آپ نے سول سروس ریفارم کرنے کی بہت اچھی کوشش کی ہے۔ اس پر ڈاکٹر عشرت حسین سے گفتگو ہوئی۔ اس کے بہت سے مثبت پہلو بھی ہیں مثلاً ایک گریڈ سے دوسرے میں جانے یا ترقی کا معیار صرف سنیارٹی پر نہیں ہوگا بلکہ کارکردگی پر۔ دوسرے جن افسران نے نیب سے پلی بارگین کی ہے اور اب بھی نوکری پر ہیں انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔ پھر میں نے ڈاکٹر صاحب سے پوچھا کہ نیب کے معاملے میں سول سروس ریفارم کمیٹی کیوں خاموش ہے۔ یہ واحد ادارہ ہے جہاں چیئرمین براہ راست گریڈ 21 میں بھرتی کر سکتا ہے۔ اُنہوں نے اتفاق کیا ’’تمہاری بات درست ہے مگر ہم نیب میں کچھ نہیں کر سکتے البتہ پارلیمنٹ ترمیم کر سکتی ہے‘‘۔ میں نے کہا آپ تحقیق کر لیں کیونکہ اس دور میں بھی ایسے لوگوں کو ترقی دی گئی ہے جن کیخلاف خود ان کے ادارے نے انسانی اسمگلنگ کی رپورٹ بنائی تھی، دلچسپ امر یہ کہ جس نے بنائی تھی اس کے ساتھ زیادتی ہو گئی۔ یہ ملک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔ جب وزیراعظم یہ بات کرتے ہیں تو میرا ان سے مکمل اتفاق ہے۔ اختلاف ہے تو اس بات پر کہ آپ، چوروں اور ڈاکوؤں کے بارے میں ’’سلیکٹڈ‘‘ ہیں۔ ملک کو لوٹنے والے صرف دو خاندان ہی نہیں ان کو بنانے والے بھی ہیں۔ جب چاہیں کسی کو ڈاکو کہہ دیا اور جب چاہا نظریہ ضرورت کے تحت کلین کر دیا۔ سب کے لئے کوئی ایک ادارہ قائم کیوں نہیں ہو سکتا؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکشور ناہیدکاکالم۔۔اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں
Next Article رؤف کلاسرا کا کالم۔۔ایک چڑیا جیسی ہمت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.