Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کورونا کی دُنیا۔۔مظہر عباس
لکھاری

کورونا کی دُنیا۔۔مظہر عباس

ایڈیٹرمارچ 23, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم بھی عجیب قوم ہیں قرض بھی باہر سے لیتے ہیں اور مرض بھی اور پھر یہ اگر وبا کی صورت اختیار کر لے تو قرض واپسی کی معافی بھی طلب کرتے ہیں۔ وائرس آ گیا ہے مگر گھبرانا نہیں ہے، یہ بھاگ جائے گا جب دیکھے گا کہ یہاں تو ہر طرف ہر طرح کا وائرس ہے۔ یہاں تو لوگ بھوک سے، غلط علاج سے، گندگی اور گٹر کا پانی پینے سے مر جاتے ہیں۔ کورونا کیا چیز ہے؟ یہ تو اُن کیلئے خطرناک ہے جہاں کبھی کبھی وائرس آتا ہے۔ جہاں امیر اور غریب سب بسوں اور ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں۔ منرل واٹر ہر آدمی تو نہیں خرید سکتا لہٰذا ایک عام آدمی کو صاف پانی غلطی سے بھی مل جائے تو ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے۔ اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے مگر حکمراں ہوں یا عوام‘ مجال ہے کہ کبھی ذمہ داری محسوس کی ہو۔ دُنیا میں 10ہزار افراد اُن ممالک میں مختلف بیماریوں سے ہلاک ہوئے جو دُنیا کے محفوظ ترین اور صحت کی سہولتوں کے حوالے سے مثالی ملک ہیں۔ ہمارے تو جسموں میں پتا نہیں کتنے وائرس ہر وقت موجود ہوتے ہیں۔ ہمارے یہاں تو چور، ڈاکو، دہشت گرد بھی کبھی کبھی ماسک پہنتے ہیں کیونکہ پتا ہوتا ہے کہ کچھ نہیں ہوگا۔
نامور شاعر احمد فرازؔ نے تو بہت پہلے کہہ دیا تھا
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
مگر یہ سمجھ کورونا وائرس کے بعد آیا۔ اب تو ہم کورونا کی دُنیا میں رہ رہے ہیں جہاں ملاپ بڑھانا، ہاتھ بڑھانا، ہاتھ ملانا، دُوسرے کی کرسی پر بیٹھنا ماسوائے اقتدار کی کرسی کے جو جتنی بھی وائرس زدہ ہو، کوئی چھوڑنے کو تیار نہیں اور دُوسرا لینے پر تیار، غرضیکہ اب یا تو شادی ہو نہیں یا مہمانوں کے بغیر ہو۔ فاصلہ اتنا رکھنا کہ ایک دوسرے کو پتا ہی نہ چل سکے کہ آپ ایک دُوسرے سے گفتگو کر رہے ہیں یا کسی تیسرے سے۔
یہ ایک نئی دُنیا ہے۔ صفائی نصف ایمان ہے مگر مجال ہے کہ کبھی مسلمانوں نے اس پر عمل کیا ہو ورنہ جہاں کی آبادی 95فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہو وہاں، گندگی اور غلاظت اس انتہا کی ہو؟ مگر یہی ہمارا کلچر ہے اور جب تک ’کورونا‘ کا خوف نہیں تھا تو Sanitizerکا استعمال دُور دُور تک نہیں تھا، اب مارکیٹ میں ملتے نہیں ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ کورونا کی دُنیا ایک ایسی دُنیا ہے جہاں فاصلے رکھنے پر فاصلے کم ہو رہے ہیں، ہاتھ نہ ملانے پر لوگ خوش ہو رہے ہیں۔ اب کسی کو اپنے پیاروں سے یہ شکایت نہیں کہ وہ ملتا نہیں ہے بلکہ آنکھوں ہی آنکھوں میں پیغام یہ دیا جا رہا ہے کہ ’’ادھر ہم خوش، اُدھر تم‘‘ دُور سے سلام اور آداب پر یا ہیلو ہائی پر گزارا ہو رہا ہے۔ برسوں پُرانی بات ہے، غالباً 70کی دہائی کی۔ جامعہ کراچی میں ایک وائس چانسلر نے ایک حکم کے ذریعے طلبہ و طالبات میں کم از کم تین سے پانچ فٹ کا فاصلہ رکھنے کو کہا۔ موصوف کبھی کبھی چھاپہ مار کر لابی اور کلاس میں خلاف ورزی کرنے والے کو پکڑتے بھی تھے۔ آج زندہ ہوتے تو بڑے خوش ہوتے کہ دیکھو! جب میں کہتا تھا تو نہیں مانتے تھے، اب تو فاصلہ ڈبل کر دیا ہے۔
رہی بات حکومتوں کے اقدامات کی تو برسوں تنقید اور الزامات کا نشانہ بننے والی سندھ حکومت نے بروقت اقدامات کرکے اپنے سخت ترین مخالف سے بھی داد وصول کی۔ دیکھیں اگر آپ صرف صفائی کا خیال رکھیں اور ہاتھ کی صفائی صرف صابن اور Sanitizerسے کریں تو اچھا طرزِ حکومت قائم کر سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ اور اُن کی ٹیم اور کچھ ڈاکٹرز، فیصل ایدھی جن کے والد عبدالستار ایدھی بہت یاد آ رہے ہیں، مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وفاقی مشیرِ صحت ڈاکٹر ظفر کی قیادت میں اُن کی ٹیم نے بھی قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔ کوشش سب نے کی کچھ جلدی، کچھ تاخیر سے۔ خوف مجھے ایک چیز کا ہے کہ ’’کورونا وائرس‘‘ چلا گیا تو کیا ہوگا۔ کیا ہم پھر سے گندے ہو جائیں گے، پھر ہاتھ ملا کر دھونا بھول جائیں گے، پھر ملاپ اس حد تک قائم کر لیں گے کہ
سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے
ورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے
خُدا کرے کہ یہ وائرس جلد ختم ہو کیونکہ ابھی تو ڈینگی کو بھی آنا ہے۔ ڈینگی آیا تھا تو دُعا مانگتے تھے کہ شہباز شریف بھی واپس آ جائیں، اقتدار میں نہ سہی ملک میں ہی آ جائیں، سو آگئے۔ یہ عجیب ہی وائرس ہے کہ دُنیا میں عبادت کرنے کا نظام بھی بدل گیا۔ میں تو صرف یہ سوچ رہا ہوں کہ کہیں یہ لمبا چلا تو عید پر گلے کیسے ملیں گے۔ بچے عیدی کیلئے کہاں جائیں گے یا عید مبارَک اور عیدی کیلئے بھی آن لائن سروس کا استعمال ہوگا۔ جہاں کابینہ کے اجلاس وڈیو سروس پر ہو رہے ہوں، اپوزیشن کی تحریک وڈیو لنک پر چل رہی ہو، ہم کھڑے ہیں چاہے معیشت بیٹھ گئی ہو وہاں گھبرانا نہیں، حکومت پانچ سال پورے کرے گی ’کورونا، کورونا حکومت کرو نا، کرو نا‘ احتیاط، احتیاط اور صرف احتیاط۔ آسان نسخہ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچلی ہے شہر میں اب کے ہوا ترکِ تعلق کی۔۔حامد میر
Next Article فیس بک‘ واٹس ایپ اور افواہوں کے سیلاب میں۔۔خالدمسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی

اکتوبر 29, 2026

اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟

اکتوبر 29, 2026

ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟ اکتوبر 29, 2026
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 28, 2026
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری اکتوبر 28, 2026
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اکتوبر 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.