Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مظہر عباس کاکالم:سیاست بند گلی میں!
لکھاری

مظہر عباس کاکالم:سیاست بند گلی میں!

ایڈیٹراگست 24, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran march
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کپتان وہ کرکٹ کا ہو یا سیاست کا، ہمیشہ سے اٹیکنگ ہی رہا ہے ،بس اتنے سارے تجربہ کار سیاست دان یہ نہ سمجھ سکے ،وہی کیا، وہ بھی نہ سمجھ سکے جن کی مدد سے وہ 2018ء میں وزیراعظم بنا۔ اب آپ اس کو نااہل کردیں یا گرفتار کرلیں اس کی مقبولیت کے گراف کو نیچے نہیں لا پائیں گے۔ پہلے دن کہا تھا عدم اعتماد کی تحریک ایک غلط سیاسی فیصلہ تھا۔
عمران نے سیاست کا ایک نیا انداز اپنایا جو غیر روایتی تھا اور اب تک اس میں وہ کامیاب نظر آ رہا ہے۔ اس وقت وہ اپنی مقبولیت کے عروج پر ہے جس کیلئے اس کو ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہئے جو عدم اعتماد کی تحریک کے کرتا دھرتا رہے ہیں۔ کہاں 2021ء میں اس کی جماعت کو ایک کے بعد ایک ضمنی الیکشن میں ناکامی کا سامنا تھا اور کہاں اپریل 2022ء کے بعد پنجاب میں 20میں سے 15 نشستوں پر کامیابی ملی، پنجاب حکومت واپس ملی اور اب 21؍اگست کو کراچی کے ضمنی الیکشن میں بھی فتح نصیب ہوئی ۔ دیکھتے ہیں بلدیاتی انتخابات اور پھر 9دیگر نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں کیا ہوتا ہے۔
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور قافلہ بنتا گیا
تصور کریں اس کے اندازِ سیاست کا کہ اس نے اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گِل کی ایک سنگین غلطی کو، اس پر مبینہ ٹارچر کی خبروں کو اس طرح اپنے حق میں موڑ لیا کہ آج اصل مقدمہ پیچھے رہ گیا اور انسانی حقوق کا سوال آگے آگیا۔
حکومتی اتحادیوں بشمول مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے پاس اس وقت عمران کا توڑ نظر نہیں آرہا جس کی انتہا یہ ہے کہ خود ان کی حکومت میں چار ماہ گزرنے کے بعد بھی سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو واپس آنے کی ہمت نہیں ہو رہی۔ بازی بڑی تیزی سے ہاتھ سے نکلتی جارہی ہے۔ چار ماہ میں چند بنیادی غلطیاں بیان کرتا چلوں۔
(1)عدم اعتماد، (2)شہباز شریف کو وزیراعظم بنانا، (3)حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنانا، (4)مہنگائی کے طوفان پر قابو پانے میں ناکامی، (5)قومی انتخابات نہ کرانا، (6)25؍مئی کو ریاستی جبر کا استعمال (7)نیب کے قوانین میں ایسی ترامیم کرنا جس سے خود ان کو فائدہ پہنچے، (8)میڈیا کے ایک خاص گروپ کے خلاف بے جا پابندی، (9)شہباز گِل کے معاملے کو غلط انداز میں ہینڈل کرنا اور شاید اب وہ ایک دسویں غلطی بھی کرنے جارہے ہیں، گرفتار کرنے کی۔ سیاست دان کو بھی کبھی نقصان ہوا ہے اس طرح کے اقدام سے؟ آج تک تو فائدہ ہی ہوا ہے۔
اب آتے ہیں عمران کی چند غلطیوں پر (1)عدم اعتماد کی تحریک کے کامیاب ہونے کے بعد فوری طور پر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینا مگر باقی اسمبلیوں میں بیٹھے رہنا، (2)ایک ساتھ کئی محاذ کھول لینا جیسا کہ نیوٹرلز، حکومتی اتحاد، عدلیہ اور الیکشن کمیشن سے محاذ آرائی (3)عدم اعتماد کی تحریک کے دوران ہی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل میں تاخیر مبینہ امریکی سازش کے حوالے سے، (4)لانگ مارچ کرنے میں جلد بازی یہ جانتے ہوئے بھی کے نتائج شاید مثبت نہ نکلیں، (5)اعلیٰ عدلیہ پر غیر ضروری تنقید اور (6)تحریک کے لئے کسی بی اور سی پلان کا نہ ہونا۔
بہرحال عمران اس لحاظ سے اب تک خوش نصیب ہیں کہ وہ ایک غلطی کرتے ہیں تو حکومت تین غلطیاں کرتی ہے۔ سیاست اور جمہوری معاشروں میں حکومتیں ایک پھل داردرخت کی مانند ہوتی ہیں جو ہمیشہ جھکتا ہے۔ یہاں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ صاحب کوبھارتی فلم شعلے کے ’’گبھر‘‘ کی طرح پیش کیا جارہا ہے یہ جانے بغیر کہ ریاستی جبر کبھی کسی سویلین حکمران کے حق میں نہیں گیا اور خود رانا صاحب کوبھی اس کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان سارے اقدامات کا نتیجہ یہ سامنے آرہا ہے کہ مسلم لیگ 17؍جولائی کو 20 میں سے 15 ضمنی الیکشن ہار گئی۔ ایم کیو ایم کے اندر یہ باتیں ہورہی ہیں کہ پی ٹی آئی سے اتحاد توڑنا اور پی پی پی سے جوڑنا بڑی سیاسی غلطی تھی۔
اور تو اور خود مسلم لیگ کے اندر سے اب یہ آوازیں زیادہ بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں کہ اسی طرح چلتے رہے تو عمران کو آنے سے روکنا مشکل ہوجائے گا۔ کچھ عرصہ پہلے اسلام آباد اور لاہور میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے دوستوں سے ملاقاتوں سے اندازہ ہوا کہ عمران خان کی معزولی کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور کارکن زیادہ پُرجوش ہیں اور مسلم لیگ کے ساتھی زیادہ مایوس کہ ’غلطی ہوگئی‘۔ پنجاب جہاں دورِ عثمان بزدار کے بعد مسلم لیگ کو صرف عام انتخابات کا انتظار کرنا تھا وہاں ایسی سنگین غلطیاں کی گئیں کہ آج اسے اپنے گھر میں ڈبل شفٹ کرنی پڑ رہی ہے ،سیاست بچانے کےلئے۔
جو غلطی میاں نوازشریف نے 2000ء میں پرویز مشرف سے 10 سال جلاوطنی گزارنے کا معاہدہ کرکے سعودی عرب جاکر کی تھی وہی غلطی انہوں نے تین سال پہلے ’علاج‘ کی غرض سے لندن جاکر کی۔ اب شاید تھوڑی دیر ہوگئی ہے۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ کپتان مسلسل بائونسر کرارہا ہے، اٹیک کررہا ہے نتائج کی پروا کئے بغیر مگر اس نے میڈیا خاص طور پر سوشل میڈیا کی طاقت کا ایسا استعمال کیا ہے اور کررہا ہے کہ کوریج لائیو یا ریکارڈ کرکے دکھائی جائے سیاست کا محور وہی ہے اور وہ اسی کے گرد گھوم رہی ہے۔
آج کے دور میں ویسے بھی آزادیٔ اظہار پر پابندی کہاں کامیاب ہوتی ہے۔ شہباز گل تو خوش نصیب ہیں کہ کم از کم انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ورنہ کراچی سے خیبر تک کتنے سیاسی کارکن لاپتہ ہوجاتے ہیں،کون سی عدالت، کیسا انصاف۔ گل صاحب اگر صحت یاب ہیں تو بہت اچھی بات ہے اور ٹارچر ہوا ہے تو ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے۔ آج سے 42 سال پہلے اسی شہر کراچی میں ایک سیاسی رہنما نظیر عباسی کو بدترین ٹارچر کرکے شہید کردیا گیا۔ اخبارات میں صرف چار لائن کا ہینڈ آؤٹ چھپا، ’’ایک شخص نظیر عباسی پولیس حراست میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا ہے‘‘۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعودکاکالم:نوجوان نسل کا مردہ کیسے خراب ہوا؟
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم:کشمیر کی کتر کانٹ چھانٹ جاری و ساری ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی

اکتوبر 29, 2026

اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟

اکتوبر 29, 2026

ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟ اکتوبر 29, 2026
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 28, 2026
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری اکتوبر 28, 2026
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اکتوبر 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.