Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پی ٹی آئی کی حکومت ؟۔۔منصور آفاق
لکھاری

پی ٹی آئی کی حکومت ؟۔۔منصور آفاق

ایڈیٹرجولائی 18, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran lahore
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پی ٹی آئی نے تقریباً سترہ ملین ووٹ لئے۔ ان میں سے کیاکوئی شخص اِس قابل نہیں تھا کہ کسی ادارے کاچیئرمین یا بورڈ آف گورنرز کا ممبر بنایا جا سکتا، بجلی ترسیل کرنے والی کمپنیوں کے بورڈ، کارپوریشنز کے بورڈ، سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے بورڈ، اتھارٹیز کے بورڈز، یونیورسٹیوں کے بورڈزحتیٰ کہ زکوٰۃ کمیٹیاں، مارکیٹ کمیٹیاں تک، سینکڑوں جگہیں ہیں جہاں ہزاروں لوگ حکومتوں کے ساتھ تبدیل ہوتے ہیں تاکہ نظام جوہڑ نہ بن جائے۔
یہی لوگ دراصل پورے ملک کے نظام کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ حیران ہوں کہیں بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والا شخص نہیں لگایا گیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جن اداروں کے سربراہ اپنا دورانیہ مکمل کرکے فارغ ہو گئے وہ بھی فارغ پڑے ہیں وہاں کسی کو نہیں لگایا گیا۔ مثال کے طور پر اردو سائنس بورڈ، بک فاؤنڈیشن، مقتدرہ قومی زبان وغیرہ،یہ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے ادارے ہیں۔
اس ڈویژن کے وزیربہترسال سے زائد عمر کے ہیں۔ نواز شریف کے کلاس فیلو تھے مگر ابھی تک عمران خان کے اردگرد جوانوں کی طرح گھومتے ہیں۔ شاید ابھی اس سے بہتر کسی منسٹری کی توقع رکھتے ہیں۔انہوں نے پی این سی اے اور لوک ورثہ کے سربراہ کے طور پر دو خواتین لگائی ہیں۔ پرویز رشید جب وزیر ہوتے تھے تو ان کے حلقے میں بھی یہ خواتین کافی مقبول تھیں۔ سنا ہے اُن کے بھائی کو ایک یونیورسٹی کا وائس چانسلر لگا رہے ہیں۔ اُن کے کزن یاد آ گئے جو آج کل بلوچستان کے ٹاپ بیوروکریٹ ہیں۔انہوں نےاپنی اعلیٰ کارکردگی پر خود کو 33لاکھ روپے انعام میں دے دیے۔
یاد رہے کہ موصوف جب ہوم سیکرٹری پنجاب تھے تو انہوں نے جیلوں کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نواز شریف کو سہولت دی تھی۔اس معاملہ میں سپریم کورٹ نے اپنے دو اہلکاروں کو معطل کردیا تھا مگر حکومت نے ’’مثالی کارکردگی‘‘ پر ہوم سیکرٹری کو ایک دوسرے صوبے میں چیف سیکرٹری لگا دیا۔پختون خوا کےچیف سیکرٹری بھی ایک پارٹی سربراہ کے کزن ہیں۔یاد آ یا کہ پختون خوا اسمبلی میں تین ایم پی ایز باپ پارٹی کے بھی ہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کی لوکل پارٹی ہے۔ پختون خوا کے تین ایم پی ایز اس پارٹی میں شامل کیوں ہوئے، یا کیوں کرائے گئے، اُس کے منشور میں تو خیبر پختون خواکا نام بھی شامل نہیں۔
بات ہورہی تھی کہ پی ٹی آئی کے ووٹرز سپورٹرز میں کوئی قابل نہیں۔کوئی وکیل نہیں جو کہیں اٹارنی جنرل یا ڈپٹی اٹارنی جنرل لگ سکے۔ اس وقت کےاٹارنی جنرل پیپلز پارٹی کے معروف رہنما این ڈی خان کے فرزند ہیں۔ نجیب الطرفین جیالے ہیں۔پی ٹی آئی کے پاس کوئی ایسا ایڈوکیٹ بھی نہیں تھا جسے پی ٹی آئی لائرز ونگ کا سربراہ لگایا جا سکتا۔ اس لئے علی ظفر کو لگانا پڑا۔پی ٹی آئی نے اپنے کسی وکیل کو جج نہیں بنوایا حالانکہ سپریم اورہائی کورٹ کے زیادہ تر ججز ماضی میں کسی نہ کسی پارٹی سےضرور منسلک رہے ہیں۔پی ٹی آئی وکلا کی بھی کوئی ٹیم موجود نہیں۔
کیا پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اس خوف میں مبتلا ہےکہ اگر سچ مچ پی ٹی آئی کےورکرز کو اقتدار میں شریک کرلیا گیا تو شاید موجودہ لیڈر شپ ہی فارغ ہو جائے۔
بیچارےاسپیکر قومی اسمبلی بھی کسی انجانے خوف میں مبتلا ہیں۔ ان کے ہاں اپوزیشن سے کورونا تک خوف کی کئی اقسام موجود ہیں۔ بہر حال بزرگوں کا ایک انبوہ عمرا ن خان کے اردوگرد جمع ہے، نوجوانوں کو قریب نہیں پھٹکنے دیا جارہا۔ پی ٹی آئی اب شاید بزرگوں کی جماعت بن جائے۔ پی ٹی آئی کے اٹھارہ ایم این ایز کا خیال ہے کہ عمران خان کو یرغمال بنا لیا گیاہے۔
بجٹ پاس کرانے کےلئے نوجوان ایم این اے امجد علی خان نے انہیں منانے میں اہم رول ادا کیا۔نوجوان ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی کارکردگی بھی بہت شاندار ہے مگرحکومت بزرگ وزیروں کا ایک واٹس ایپ گروپ چلا رہا ہے۔ ان سے عرض ہے کہ دانش صرف سفید بالوں میں اپنے گھروندے نہیں بناتی۔
اوورسیز پاکستانیوں کی بھی آنکھیں پتھرا گئی ہیں۔ وہ ہر صبح اسی امید پر جاگتے ہیں کہ آج کچھ ہوگا اور پھرسوجاتے ہیں۔ ہر پارٹی جب اقتدار میں آتی ہےتو مختلف ممالک میں اپنے سفیر لگاتی ہے۔حمید اصغرقدوائی، حسین حقانی، واجد شمس الحسن اور ملیحہ لودھی کو اپنی اپنی پارٹیوں نے سفیر لگایا۔حسین حقانی کو تووفاقی سیکرٹری بھی لگایا گیا تھا۔معروف کالم نگار عرفان صدیقی کووفاقی مشیر لگایا گیا۔
نون لیگ نے عطاالحق قاسمی کو پہلے ناروے کا سفیر مقرر کیا، پھر تھائی لینڈ کااور پھر پی ٹی وی کا چیئرمین بنا دیا مگر پی ٹی آئی ؟۔’’تبدیلی آئی رے ‘‘خواب ہو چکی ہے۔ تبدیلی تو کجا کہیں کوئی حرکت بھی نہیں ہے۔جس طرف آنکھ اٹھائیں پتھرایا ہوا ایک سکوت ِ مضمحل ہے۔ خاص طور پر کئی وفاقی وزیر وں کی کارکردگی تو بالکل صفر ہے ان سے کہیں بہترپنجاب کے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی ہے مگر اس کے خلاف صبح شام سازشیں تیار کی جاتی ہیں۔
جب سے وہ وزیر اعلی بنائے گئے ہیں روز یہی خبر آتی ہے۔ ابھی تبدیل ہوئے۔ بس ابھی گئے۔ فلاں آرہا ہے۔ فلاں سے عمران خان نے ملاقات کی ہے۔ زورآوروں نے یہ کہہ دیا تھا۔ وہ کہہ دیا ہے۔ جیسے پاکستان پر حکومت عمران خان کی نہیں زورآوروں کی ہو۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمیری محبوبہ۔۔سہیل وڑائچ
Next Article بطور نگران سی ایم نام کیسے آیا۔۔نقطہ نظر/ایازامیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.