Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»کشور ناہیدکا کالم:ارضِ فلسطین پہ 26 دن سے برستے بم
لکھاری

کشور ناہیدکا کالم:ارضِ فلسطین پہ 26 دن سے برستے بم

ایڈیٹرنومبر 3, 20236 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ghaza
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

7؍اکتوبر سے خاک و خون میں لتھڑے فلسطینیوں کو دیکھتے اور نوزائیدہ بچوں کو سیدھا کفن میں لپٹے ہوئے خون کے آنسو روتے، اسلام آباد سے سکھر 27؍اکتوبر کو جانا تھا مگر ایک حادثہ اپنے ساتھ ہزاروں اذیتیں لئے آتا ہے۔ جانے کی تاریخ سے ایک ہفتے پہلے معلوم ہوا کہ پی آئی اے کی وہ جو بچی ہوئی تھوڑی بہت آبرو تھی وہ بھی گئی۔ جہازوں کے لئے تیل نہیں۔ پھر سفر وہ بھی ٹرین سے، ناپختہ ہے۔ وہ کبھی چلتی ہے تو منزل پر مشکل سے پہنچتی ہے۔
ادھر آخر ہم لوگ اسلام آباد سے سکھر کیلئے اور سندھ سے کراچی سارے ادیب ،صحافی اور نوجوان سکھر جانے کو روانہ ۔بات یہ تھی کہ دیوانے احمد شاہ نے ادب فیسٹیول پہلی مرتبہ سکھر میں منعقد کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ ہم سب یہ جانتے تھے کہ اس شخص احمد شاہ نے اب تک جو کچھ کیا، وہ کرکے، سرخرو ہوا۔ تو ہر حال میں ہم سب آئی ۔ بی ۔ اے یونیورسٹی کے احاطے میں گیارہ گھنٹے تک سفر کرتے ہوئے پہنچ گئے۔ موضوع تھا ادب میں نوجوانوں کی شمولیت اور اظہار رائے ۔یہ یونیورسٹی 40ایکڑ زمین پر سندھ حکومت کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے۔ اگلی صبح تازہ ہوا اور چمکتی دھوپ ہر جانب جواں چہرے دیکھ کر ساری تھکن اتر گئی۔ہر چند منتظم تو کراچی آرٹس کونسل تھی مگر ہم سب کے ارد گرد نوجوان لڑکے لڑکیاں کوئی بیگ پکڑنے،کوئی کتابیں سنبھالنے کو ہمارے ساتھ تھے۔مشاعرے میں تولگتا تھا اور تھا بھی روہڑی سے سکھر تک کے سارے نوجوان لڑکے لڑکیاں زمین پہ بیٹھے، ایسے داد دے رہے تھے جیسے اُن کی عید اِن چہروں کو دیکھ کر ہوگئی ہے۔کانفرنس کے آغاز سے اختتام تک فلسطینیوں کو یاد کرتے ہوئے کبھی غصے میں آجاتےاور کبھی مغموم ہو جاتے۔ ہم واپس بھی آگئے، مگر صہیونی قوتوں کے زمینی حملے، عام لوگوں کو اپنی سرزمین سے بیدخل کرنے کی گزشتہ دو ہفتے سے کوشش میں ناکام تھے کہ عوام اپنا وطن، اپنی سرزمین جو سو سال کی جدوجہد کے بعد حاصل کی تھی اور جسے مسلسل اسرائیلی، کبھی پانی بند کرکے، کبھی بجلی،کبھی گیس اور پھر ہوائی حملوں سے ہسپتالوں کو بھی راکھ کئے جاتے تھے۔ سلامتی کونسل جلسے پہ جلسہ کررہی ہے اور بمباری جاری ہے۔ ادھرپی آئی اے کی 50سے 70پروازیں، روزانہ کی بنیاد پر منسوخ ہوتی گئیں تو پردے اٹھنے لگے کہ اس کے چیئرمین سے لیکر بورڈ اراکین کیسے منتخب کئےجاتے ہیں، کیسے معاوضے اور مراعات، لاکھوں کروڑوں تک پہنچتی تھی۔ مجھے یاد آیا کہ آج سے 40سال پہلے میں نیویارک میں تھی گھر کسی پی آئی اے کے ملازم کا تھا۔گھر میں اس وقت پی آئی اے میں استعمال ہوتی، کراکری سے ، غذائی لطف کے تمام لوازمات موجود تھے۔پھر یاد آیا کہ جہاز جب دبئی ایئرپورٹ پر وقفہ لیتا تو تمام ایئر ہوسٹس اور دیگر عملہ، زیادہ سے پرفیوم،سگریٹ اور دیگر مہنگی چیزیں خرید کر بیگ بھر کر آدھے گھنٹے میں واپس جہاز میں ڈیوٹی دینے لگتا۔ چونکہ اس زمانے میں اسٹاف کی تلاشی نہیں ہوتی تھی۔ اس لئے ملک کے ہر گوشے میں میک اپ کا سامان اور پرفیوم دستیاب تھے، پھر تو اسمگلنگ کے بے شمار رستے کھل گئے جو کبھی بند نہیں ہوسکتے۔
اب اس مسلسل بڑھتی، اداروں میں بے رحمی سے خرچ ہوتی رقوم کا سلسلہ دیکھئے۔ اب چونکہ کرکٹ کی ٹیم نے وہ دن دکھا دیئےجو ہم نے قیام پاکستان سے نہیں دیکھے تھے۔ تذلیل کو واضح کرنےکیلئے پول کھلا کہ کیسے بڑی تنخواہوں والے افسروں کو خزانے ادا کرنے کے بعد بے چارے کھلاڑیوں کی باری آتی ہے۔ ان میں بیشتر کھلاڑی غریب خاندانوں کےبچے ہیں ، پرانے کرکٹر توصیف جیسے جو بغیر جوتوں کے گلیوں میں کھیلتے کھیلتے ٹیم میں شامل ہو گئے تھے، ایک دم چند روپوں کی جگہ لاکھوں میں کھیلنے والے ،دوسرے شوق کو بھی آزمانے لگتے ہیں۔ تفصیل کوئی اور مبصر راز کی طرح بتائے گا۔ مختصر بات یہ کہ ہر محکمے ، خاص کر کسٹم،ایکسائز اور کیا بتاؤں کہ ریلوے سے لیکر،اب تو قبرستان تک قبر کی جگہ بھی بلیک ہو رہی ہے، انجام سامنے ہے۔ ہر کھیل اور ہر ادارے میں تذلیل ہمارا مقدر ہے۔
اب دیگر موضوعات کے علاوہ شور مچاہے کہ عمران نے اپنی پبلسٹی کمیٹی کے ذریعے87کروڑ اشتہاروں پر لگا دیئے۔ ویسے میرے خیا ل میں یہ بیکار بات ہے۔ کوئی پوچھے 16ماہ میں پورے پورے صفحے کے اشتہارات، ان کی حکومت نے کہاں سے فنڈز حاصل کئے۔ اور اب سیاست میں ابھی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوا نہیں ہمیشہ کی طرح توڑ جوڑ جاری ہے۔بہت سے لوگ افغان مہاجرین کی واپسی کو انسانی بنیادوں پر غلط سمجھ رہے ہیں۔ یہ بھی ایک صورت میں ٹھیک ہے کہ ایک طرف ہم شامی پناہ گزینوں اور افریقی ہجرت زدوں کو ملکوں کے بارڈر پر بے زمین، بھوکے اور بے گھر دیکھ کر یورپی ممالک کو کہتے ہیں۔ ان کو آباد کرو یہ نہیں کہتے کہ جاؤ اپنے ملک واپس جاؤ، ہمارے ملک سے ہزاروں لوگ غیر ممالک میں جارہے ہیں۔ وہ ممالک بھی توپاکستانیوں کو اس طرح واپس بھجوا سکتے ہیں۔ ہمارے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے اور نہ ہوگا۔ اس وقت بھی انگلینڈ میں بیکار پھرنے والوں میں پاکستانی زیادہ ہیں۔ وہ بھی تو ہیں جو سینکڑوں کیپسول معدے میں رکھ کر منفی محنت کرتے ہیں۔ بہت سے عمرہ کرنے کا کہہ کر کوکین لے جانے کی کوشش کرتے ہیں بقول شاعر ؀؎
’’حمیت نام تھا جس کا ، گئی تیمور کے گھر سے‘‘
اب آپ بنوں کی طرف چلئے جہاں ایک پروفیسر سے نظریہ انسانی ارتقا کیخلاف لکھوایا گیا ۔ یہ جو کچھ فزکس کی کتابوں میں لکھا ہے وہ سب لغو ہے؟۔ پھر ہم سارے علم اور ساری تحقیق کی نفی کرکے، صرف دوربین سے چاند دیکھنے کو صائب سمجھتے رہیں گے۔ پاکستان جو قائد نے بنایا تھا وہ تو تنگ نظر نہیں تھا اس کی بنائی کابینہ میں ہر مسلک کے زعما شامل تھے۔ ہمارے چیف جسٹس صاحب ،بہت پڑھے لکھے ہیں۔ ذرا نصابی کمیٹی بنائیں اور دیکھیں کہ نوجوانوں کو دنیا کے بارے میں ہم کیا بتا رہے ہیں ، پہلے ہی سندھ میں اسکول کے بچے کتاب سے نقل کرنا جائز سمجھتے ہیں پھر دوبارہ کہونگی کمیٹی مت بنایئے۔ ممبران ذمہ لیکر پھر گھر چلے جائیں گے۔ کسی کو یہ نہیں پتہ چل رہا کہ پورے پنجاب میں اسموگ، اکتوبر ہی سے کیوں پھیل گئی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:اصلی تے وڈے حافظ صاحب!
Next Article رؤف کلاسراکا کالم:وزیراعظم کاکڑ لمز میں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ

جولائی 22, 2026

پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم

جولائی 22, 2026

ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری

جولائی 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ جولائی 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 22, 2026
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.