Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کونسی الجھن کو سلجھاتے ہیں ہم۔۔کشور ناہید
لکھاری

کونسی الجھن کو سلجھاتے ہیں ہم۔۔کشور ناہید

ایڈیٹرنومبر 6, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب حادثہ یا واقعہ گزر جاتا ہے یا پھر جارہا ہوتا ہے۔ ہم لوگ اس کی قابلیت، فلسفہ اور اس کے بعد نتیجہ کیا ہو گا۔ اس سے نہ صرف غافل رہتے ہیں مگر بعدازاں جب بھگتان بھگتنا پڑتا ہے تو کف افسوس ملتے ہیں۔ تاریخ اس تجربے کو جن الفاظ میں یاد کرتی ہے۔ ان کی طرف میں اشارتاً بھی بتاؤں تو آپ کہیں گے ارے یہ سچ تو ہم سے مخفی رہا اور اس کے اثرات آج کل بھی منفی صورت میں ہمارے سامنے آ رہے ہیں۔ اب شروع ہو جائیں، تقسیم کے واقعات و المناکی تو خیر سارے ادیبوں اور پھر تاریخ نویسوں نے اپنے اپنے نقطہ ٔ نظر سے لکھ دی ہے مگر وہ واقعات جن کی جانب میں اشارے کر رہی ہوں۔ ان کے اثرات ہم پر کیا پڑے۔ دیکھئے ہم نے 1948ء میں کشمیر میں افغان اور پٹھان حملہ آور داخل کئے، نتیجہ کیا نکلا۔ پھر آگے آئیے۔ میں سچ بتاؤں یہ تمام واقعات اخون زادہ نامی شخص نے بتائے ہیں کہ جس کی عمر 99سال ہے جو حملہ آور جتھے میں شامل تھے اور جو حملہ بعدازاں، اقوام متحدہ نے رکوایا تھا۔ پھر آئیے یاد کریں جنرل موسیٰ کے آپریشن جبرالٹر کو جسے آپریشن گرینڈ سلام کا نام دیا گیا پھر کارگل کا ایڈونچر اور اب دونوں جانب سے فوجی اور سول نقصان ہو رہا ہے۔ پاکستان میں پشاور کے بڑے اسکول کے بچوں کو اور اب کوئٹہ اور دیر پشاور کے غریب بچوں کو خون میں نہلایا گیا ہے۔ ہزار گنجی اور دیر پشاور میں مسلمان بچے قرآن کی تلاوت کر رہے تھے۔ جب بھی ایسا حادثہ ہوتا ہے تو ہمارے سامنے داعش افغان گروپ، طالبان پاکستان اور افغانستان طالبان گروپ کابل کے نام آجاتے ہیں۔ پورے افغانستان میں بھی روز خودکش حملے اور تھیلے میں بھرے بم پھٹتے ہیں ۔کبھی بھی اپنے ملک کےادارے نہیں بولتے۔ پھر کیا ہوتا ہے۔ کوئی اسمبلی میں الٹا سیدھا بیان دیتا ہے اور کبھی ہمارے وزیر خارجہ لوگوں کو الزام دیتے ہوئے نام باقاعدہ پارلیمان میں لیتے ہیں۔ کیا یہ روّیہ جلتی پر تیل کا کام نہیں کرتا۔ بولنا ہوتا ہے مہنگائی پر۔ مگر بولتے ہیں تو ایسے جب جنرل موسیٰ کا مشن ناکام ہو گیا تو انہوں نے کہا ’’یہ منصوبہ تو وزارتِ خارجہ نے تیار کیا تھا‘‘۔ پھر جب جنرل مشرف کا کارگل ناکام ہوا تو انہوں نے الزام اس وقت کے وزیراعظم پر لگا کر خود کو الگ کر لیا ۔ یہ سارا احوال آپ کو نسیم زہرہ کی کتاب میں مل جائے گا۔سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے ایک سیاسی لغت لکھنے کا جرم میں نے کیا ہے:
ہم جیسے ملکوں میں
اضافہ صرف غربت اور
آبادی میں ہوتا ہے
تعلیم بالغاں کا سبق پڑھ کر
کچھ الفاظ سیکھ جاتے ہیں
’ح‘ سے حکومت
’ظ‘ سے ظلم
اور ’ط‘ سے طاقت
یہ حکومت، ظلم اور طاقت
کی تکون، گرتی پڑتی
کچھ دیر ’ع‘ سے عوام کے ذریعہ
ڈوبتی اُبھرتی رہتی ہے
عوام کو سبق پڑھانے والے
’ص‘ سے صبر کہتے ہیں
’ج‘ سے جلسوں کی رونق
بڑھانے کیلئے کندھے پر
بٹھا لیتے ہیں اور کہتے ہیں
کہو زندہ باد، کہو مردہ باد
’ع‘ سے عوام
’ر‘ سے روٹی
مانگتے تھکتے نہیں
تو انہیں نیا سبق
’غ‘سے غدار سکھایا جاتا ہے
روٹی پھر بھی نہیں ملتی
پھر اچانک تکون کی جگہ
دائرہ نمودار ہوتا ہے
وہ سکھاتا ہے
قحط کی صورت میں
حرام بھی حلال ہوتاہے
جو ملے اُسے قوم کا مستقبل
سمجھ کر قبول کر لو
کسی دن کیا رات میں بھی
اپنے مقدر کو مت کوسو
یہ دائرہ ہی تمہارا مقدر ہے
دائرے میں چکر لگاتے لگاتے
’ع‘ سے عوام غائب
کھلے آنگن میں
کون راج کرتا ہے
’ش‘ سے شیطان
لاحول ولا قوت
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہیرو یا ولن؟۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article جو اناج اُگائے اسے لما پا لو۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی

اکتوبر 29, 2026

اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟

اکتوبر 29, 2026

ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟ اکتوبر 29, 2026
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 28, 2026
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری اکتوبر 28, 2026
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اکتوبر 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.