Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » رضی الدین رضی کا اختصاریہ : جاوید درانی اور ان کے ڈائمنڈ
اختصاریئے

رضی الدین رضی کا اختصاریہ : جاوید درانی اور ان کے ڈائمنڈ

ایڈیٹرجنوری 23, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
javaid durrani
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کل برادرم مظہر جاوید کی صحت یابی پرمبارک باد دینے کے لیے ارشد بخاری صاحب کے ہمراہ رائٹرز کالونی گیا تو بہت سے چہرے یاد آئے عمر علی خان بلوچ ،اور انور امروہوی سے ملنے ہم انہی گلیوں میں آتے تھے اور انہی گلیوں میں رات گئے پریس کلب کی انتخابی مہم کے دوران باقاعدہ مظہر جاوید صاحب کو اغوا کیا جاتا تھا ۔ غضنفر شاہی صاحب کی قیادت میں ہم سب دوست خوب سرگر م ہوتے تھے ۔ دو تین اور بعض اوقات اس سے بھی زیادہ گاڑیوں پر مشتمل ” الیکشن پِٹے “ جب قافلے کی صورت میں رات گئے کسی گلی میں رکتے تو ایک ہجوم کی صورت اختیار کر جاتے ۔ اسی قافلے میں‌جاوید درانی بھی ہوتے تھے ۔ جو ہم صاحب کے “ ڈاکٹر صاحب “ تھے ، معلوم نہیں انہیں کس نے ڈاکٹر صاحب کا نام دیا لیکن وہ ڈاکٹر صاحب ہی مشہور ہو گئے ۔ جاوید درانی ہماری انتخابی مہم کا حسن تھے ۔ شاہی صاحب کی گاڑی میں میرے علاوہ جاوید درانی ، ارشد قریشی ، اور علیم اختر سوار ہوتے تھے اور ہم خود کو پانچ پیارے بھی کہتے تھے ۔ فرنٹ سیٹ جاوید درانی صاحب کے لیے مختص تھی تاکہ وہ گفتگو کے دوران شاہی صاحب کو سڑک کی ناہمواریوں اور رکاوٹوں سے آگاہ کرتے رہیں اور کوئی گڑھا یا جمپ نظر آئے تو ” لیئو ، لیئو ، لیئو “ کا نعرہ مستانہ بلند کر کے ہمیں حادثے سے بچا لیں ۔ اس سارے عرصے کے دوران غیبت پروگرام بھی جاری رہتا اور کچھ لوگوں کے لیے کچھ نام بھی تجویز کیے جاتے ۔ یہ نام جاوید درانی ایسی برجستگی سے تجویز کرتے تھے کہ لطف آجاتا تھا ۔مثال کے طور پر منافق کو نیک آدمی کے نام سے یاد کیا جاتا تھا ا ور بھری محفل میں جب جاوید درانی کسی ایسی ہستی سے مخاطب ہو کر کہتے تھے کہ جناب سارا زمانہ آپ کو ” نیک آدمی“ سمجھتا ہے تو ممدوح کو خبر بھی نہ ہوتی تھی کہ اس کی ”کِٹ “ لگائی جا رہی ہے ۔ اسی طرح ”لوٹوں “ کا نام انہوں نے ڈائمنڈ رکھا ہوا تھا ۔ کسی صحافی لیڈر کو بہت اطمینان سے کہہ دیتے کہ جناب آپ کے گروپ میں تو ایک سے ایک ڈائمنڈ موجود ہے آپ کو بھلا کون ہرا سکتا ہے ۔
مجھے جاوید درانی صاحب کے ساتھ کام کرنے کا موقع تو نہیں ملا لیکن ان کی صلاحیتوں کا زمانہ معترف تھا ، نیوز روم کے اعصابی تناؤ والے ماحول کو ڈاکٹر صاحب اپنی شگفتہ بیانی سے خوشگوار بنائے رکھتے تھے ۔ الیکشن ہارنے کے بعد فلک شگاف قہقہ لگاتے اور جیتنے کی صورت میں کہتے بھائی معذرت چاہتا ہوں جیت گیا کوشش تو بہت کی تھی لیکن اب بھلا ووٹر کو کون سمجھائے ۔ ایسے ہی لوگ تھے جن کی موجودگی میں پریس کلب خوبصورت ہوتا تھا لیکن یہ سب لوگ ایک ایک کر کے صحافت کا رزق بن گئے ۔سات برس قبل 23 جنوری 2014ء کو جاوید درانی (ہم سب کے ڈاکٹر صاحب ) رخصت ہو گئے تھے ۔ آج ان کی برسی پر ان کی بہت سی باتیں یاد آ گئیں ۔ سات سال بیت گئے ہم نے اپنے ڈاکٹر صاحب کو ایک بار بھی تو یاد نہیں کیا تھا ۔ بس یہی زندگی کا چلن ہے یہی زود فراموشی ہے ۔۔
رضی الدین رضی
( بشکریہ : سب نیوز اسلام آباد )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

صحافت پریس کلب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٹاک شوز کے بادشاہ لیری کنگ انتقال کر گئے
Next Article ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : قوی کو مفتی لکھا جائے نہ پکارا جائے : ذہنی توازن ٹھیک نہیں ، اہل خانہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہوئی نجات سفر میں فریب صحرا سے : وجاہت مسعود کا کالم

اگست 5, 2026

نام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم

جولائی 28, 2026

اینکر ریحان طارق کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ : مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام

جولائی 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.