Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » جمہوریت میرے فیصلے سے بحال ہوئی : ارشاد حسن خان بنام عرفان صدیقی ( آخری قسط )
لکھاری

جمہوریت میرے فیصلے سے بحال ہوئی : ارشاد حسن خان بنام عرفان صدیقی ( آخری قسط )

ایڈیٹرجون 25, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dawn 21 june musharraf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

(گزشتہ سے پیوستہ)
جہاں تک آئینی ترمیم کاتعلق ہے، ظفر علی شاہ کیس کے فیصلے میں کہا گیا کہ جنرل مشرف کوآئین میں ترمیم کا اختیار ہے۔ بشرطیکہ آئین میں کوئی ایسی شِق نہ ہو جو جنرل مشرف کو سات نکاتی ایجنڈا نافذ کرنے میں رُکاوٹ بنے تاہم آئین کے تحت سات نکاتی ایجنڈے کو نافذ کرنے میں کوئی رُکاوٹ نہ تھی، اس کے علاوہ آئین کی کسی شق میں ترمیم کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا۔علاوہ ازیں مندرجہ بالا ترمیم کے لئے بھی بہت سی شرائط عائد کی گئیں۔ جن کا ذکر تفصیل سے ظفر علی شاہ کیس میں کیا گیا ہے اور ان شرائط کو پورا کرنا ممکن نہ تھا، جنرل مشرف کو جو ترمیم کا اختیار دیا گیا وہ محض نمائشی اختیار تھا۔صاف لفظوں میں آئین میں کسی ترمیم کی اجازت نہیں دی گئی۔اس بے بنیاد الزام کا مفصل جواب بھی ’’ارشاد نامہ‘‘ کے باب 24میں’’ ظفر علی شاہ کیس ترمیم :تین سال حقیت اور افسانہ! ‘‘کے زیرِ عنوان دے دیاہے۔اس سلسلے میں اس کی تصدیق اُس دور میں اخبارات میں لکھے گئے اداریوں تبصروں اور کالموں کی ورق گردانی سے کی جا سکتی ہے۔ معاف کیجئے گا، تمہید طویل ہو گئی، لیکن جناب کالم نگار کی بعض گوہر افشانیوں کی گرفت کرنے سے پہلے، پس منظر سے خواہ مختصر ہی سہی، آگاہ کرنا ضروری تھا۔صدیقی صاحب نے جسے ’’ پھڈا یا اڑچن ‘‘ قرار دیا ہے، اُس کی حقیقت بس اتنی سی ہے کہ یہ سرکاری آداب اور روایت میں شامل ہے، کہ حلف دینے اور حلف لینے والا دو نوں، ہا ل میں اکٹھے داخل ہوتے ہیں۔یہ ہر گز اڑچن یا پھڈا نہیں تھا بلکہ ایک مسلمہ روایت کی پاسداری کا معاملہ تھا، جہاں تک سج دھج کا تعلق ہے،میں کوئی میلہ دیکھنے نہیں گیا تھا، کہ کوئی خاص یا بقول موصوف مضحکہ خیز لباس پہنتا یا انوکھی وضع اختیار کرتا یا بن ٹھن کر جاتا،یہ ساری باتیں پروٹوکول کا حصّہ ہیں،میں نے سپریم کورٹ کا روایتی لباس پہن رکھا تھا۔ اس حوالے سے بھی صدیقی صاحب کی لا علمی افسوسناک ہے، جہاں تک قامت و جسامت کا تعلق ہے، اس بارے میں کالم نگار کے خیالات پڑھ کر لگا، کہ اُن کے نزدیک عقل نہیں بھینس بڑی ہے۔غالباً وہ اس کرسی پر کم ازکم کسی پہلوان یا ہاتھی کو بیٹھا دیکھنے کے متمنی تھے۔جثہ خالق کی تخلیق ہے، جیساوہ بنا دے شکر ہے اللہ پاک کا۔البتہ جیسا بھی قدوقامت ہو، خداسے دُعا مانگنی چاہئے، کہ اُس میں ایسا ذہن ہو، جو راست فکری اور سلامت روی کا حامل ہو، اور جسے خدانے صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق بخشی ہو۔
محترم رفیق تارڑ صدرتھے، جب اُنہوں نے مجھ سے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لیا۔ یہ حلف برداری اُسی پی سی او کے تحت ہوئی، جس کے تحت میں نے جنرل مشرف سے بہ طور صدرِ مملکت حلف لیا۔ تب تو صدیقی صاحب نے نہیں پوچھاکہ تارڑ صاحب73کے آئین کا کیا ہوا؟چیف جسٹس کو پی سی او کے تحت حلف کیسے دیا جا سکتا ہے۔ عرض ہے، اور انتہائی انکساری کے ساتھ صدیقی صاحب کے علم میں لایا جارہا ہے کہ وہ میری حلف برداری کی تقریب کی خوبصورت فریم میں مزین تصویر صدر صاحب کی جانب سے عاجز کو دینے، خود تشریف لائے تھے۔
محترم رفیق تارڑ علیل ہیں۔ اللہ تعالیٰ اُنہیں صحت کا ملہ و عاجلہ عطاکرے۔ بلاشبہ، وہ دوسروں کے برعکس، ایوان صدر سے تقریباً مختصر سامان کے ساتھ رخصت ہوئے۔ ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں، مگر دلیل اور بیان کی صحت او لین ترجیح ہے،دوسرا جگہ کی تنگ دامانی کا احساس بھی ہے۔عاجز کسی بحث میں نہیں اُلجھنا چاہتا اور نہ ہی جواب الجواب کے دنگل میں کودنا۔ حر ف ِآخر، قائدا عظم کی پیروی کے جذبے نے وکالت کے پیشے تک پہنچایا۔ زندگی میں جوکچھ بھی دیا اللہ تعالیٰ نے دیا۔مناصب کو استعمال کرتے ہوئے، فیکٹریاں لگائیں، نہ فارم بنائے اورنہ بینک بھرے۔ نہر کنارے، جوہر ٹاؤن میں عام رہائش گاہ ہے کئی ایکڑوں پر محیط قصر نہیں۔ اولاد باپ کے بینک بیلنس پر انحصار کرنے کی بجائے اپنی خدادا د صلاحیتوں کو استعما ل کر کے کما کھا رہی ہے۔ شُکر الحمدللہ۔ آرزوہے کہِ رب ذوالجلال عاقبت بخیر کرے، آمین ثم آمین اور ان معروضات کا خلاصہ
شادم از زندگیٔ خویش کہ کارے کردم
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ارشاد حسن خان رفیق تارڑ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article25 جون سنہ 1945 : جب اللہ وسائی کو ملکہ ترنم کا خطاب ملا ۔۔ عقیل عباس جعفری
Next Article بلدیاتی اداروں سے اشتراک ضروری۔۔محمود شام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عطاءالحق قاسمی کا کالم :رفیق تارڑ ۔۔ ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے!

مارچ 11, 2022

فاروق عادل کی تحقیق : جب پرویز مشرف نےصدر رفیق تارڑ کو چلتا کیا

مارچ 7, 2022

سابق صدر رفیق تارڑ 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

مارچ 7, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.