Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » شام میں ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیلی فضائی حملہ، پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر ہلاک
اہم خبریں

شام میں ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیلی فضائی حملہ، پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر ہلاک

ایڈیٹراپریل 2, 202412 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
muhammad raza zahidi irani commander
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دمشق : دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ایران کا الزام ہے کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم اسرائیلی میڈیا نے اب تک ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں ایران کی پاسدرانِ انقلاب کے ایک سینیئر کمانڈر برگیڈیئر جنرل محمد رضا زاہد سمیت کم از کم پانچ افراد مارے گئے ہیں۔
شام کی وزارتِ دفاع کے مطابق اسرائیلی فضائی طیاروں نے قونصلیٹ کی عمارت کو مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے نشانہ بنایا۔
دمشق میں ایران کے سفیر حسین اکبری نے اس حملے کے بعد خبر رساں اداروں کو بتایا ’گولان سے اسرائیلی F-35 لڑاکا طیاروں نے قونصل خانے کی عمارت کو چھ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’میں خود سفارت خانے میں تھا اور دیکھا کہ سفارت خانے کی عمارت اور اس کی کھڑکیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔‘
شام میں ایران کے سفیر کے مطابق، ’اس حملے میں کم از کم پانچ لوگ مارے گئے، اور ہم صحیح تعداد اور ان کے ناموں کا اعلان بعد میں کریں گے۔‘
انھوں نے کہا کہ یہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل ’کسی بین الاقوامی قانون کو تسلیم نہیں کرتا اور جو چاہتا ہے اسے حاصل کرنے کے لیے کوئی بھی غیر انسانی کام کرتا ہے۔‘
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق، شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت میں اس حملے کی مذمت کی۔
یہ 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں شام پر اسرائیل کا دوسرا فضائی حملہ ہے۔
گذشتہ جمعے کو اسرائیل نے شام کے شہر حلب کو گذشتہ چند ماہ کے دوران ہونے والے مہلک ترین حملے میں نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔اسرائیل نے گذشتہ چند سالوں میں شام میں ایران سے منسلک اہداف پر سینکڑوں حملے کیے ہیں، لیکن شاذ و نادر ہی ان حملوں کی تصدیق یا تردید کرتا ہے۔
محمد رضا زاہدی کون ہیں؟
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضا زاہدی نے 40 سال قبل 20 سال کی عمر میں پاسداران انقلاب میں شمولیت اختیار کی۔
ایران عراق جنگ کے دوران، وہ پاسداران انقلاب کے درمیانے درجے کے کمانڈروں میں سے ایک تھے اور 1362 بعد میں وہ 44ویں قمر بنی ہاشم بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔عراق کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے بعد محمد رضا زاہدی ترقی کے مراحل سے گزرے اور 2004 میں پاسداران انقلاب کی زمینی افواج کے کمانڈر بن گئے۔
بریگیڈیئر جنرل زاہدی، جو تھر اللہ کیمپ کے کمانڈر اور آپریشن کے لیے پاسداران انقلاب کے نائب تھے، انھوں نے 2007 میں قدس فورس میں شمولیت اختیار کی، جو آئی آر جی سی کی بیرون ملک فوجی سرگرمیوں کی ذمہ دار ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق بریگیڈیئر جنرل زاہدی 2016 تک قدس فورس میں شامی اور لبنانی کور کے کمانڈر تھے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسرائیلی حملہ ایران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article6 ججز کے خط کا معاملہ: تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی
Next Article امر جلیل کا کالم:کل اور آج
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)

ستمبر 15, 2026

آبنائے ہرمز کے سوال پر ایران کی عالمی تنہائی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 9, 2026

یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 27, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.