اسلام آباد:سپریم کورٹ میں کوئٹہ میں قتل ہوئے وکیل عبدالزراق شر کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ دوبارہ تبدیل کردیا گیا۔
سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کرنے کیلئے پہلا تشکیل کردہ بینچ بحال کردیا گیا۔
سپریم کورٹ کی نئی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی ہی تین رکنی بینچ کا حصہ ہوں گی۔
جمعے کو جاری کازلسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کا بینچ تبدیل کردیا گیا تھا اور بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ جسٹس محمد علی مظہر کو شامل کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف وکیل قتل کیس سننے والا جج تبدیل
جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 24 جولائی کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس مظاہر نقوی بھی تین رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔
سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں ضمانت کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

