Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران ساتویں بار اضافہ : عوام پر 41.55 روپے کا بوجھ ڈالا گیا
  • حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم
  • آئین کے شیش محل میں پڑتی دراڑیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کراچی:مسلمان بپھر گئے تو قرآن کی بیحرمتی کرنیوالوں کو کرہ ارض پر جگہ نہیں ملےگی: فضل الرحمان
اہم خبریں

کراچی:مسلمان بپھر گئے تو قرآن کی بیحرمتی کرنیوالوں کو کرہ ارض پر جگہ نہیں ملےگی: فضل الرحمان

ایڈیٹرجولائی 23, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی: سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دنیا دیکھ لے قرآن اور نبی ﷺ کی حرمت پر امت متحد ہے، قرآن کریم کی بے حرمتی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔
کراچی پریس کلب کے باہر حرمت قرآن مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کا کہنا تھا امت مسلمہ ایسے واقعات کو اپنے خلاف اعلان جنگ سمجھتی ہے، اگر مسلمان بپھر گئے تو کرہ ارض پر تمہیں جگہ نہیں ملےگی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا مسلمان وسیع النظر ہیں، ہم قرآن کو اللہ کی کتاب کہتے ہیں تو انجیل اور توریت کو بھی اللہ کی کتاب کہتے ہیں، ہم محمد ﷺکو اللہ کا نبی کہتے ہیں تو عیسیٰ علیہ السلام اور موسیٰ کلیم اللہ کو بھی اللہ کا نبی کہتے ہیں، تم اپنی کتابوں کی حفاظت نہیں کر سکتے، وہ تم ہو جس نے توریت اور انجیل کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔
سویڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کی بیحرمتی
ان کا کہنا تھا ہم تمام پیغمبروں کو اپنا پیغمبر سمجھتے ہیں، تم قرآن جلا رہے ہو تو تم تنگ نظر ہو، تم اسلام اور مسلمان کو برداشت نہیں کر سکتے، دنیا دیکھ لے قرآن اور نبی ﷺ کی حرمت پر امت متحد ہے، ہم مل کر مطالبہ کرتے ہیں کہ سفیر واپس نہ بلائے تو یہ احتجاج چلتا رہےگا، مسلمان ممالک سویڈن سے اپنےسفیر واپس بلائیں۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا قرآن کریم کی بے حرمتی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے، مسلمان اپنے خون کا نذرانہ پیش کر کے قرآن کی حفاظت کریں گے، امریکا اور مغربی ممالک سے کہتا ہوں تم نے اسلام کو ختم کرنے کے منصوبے بنائے تھے، دنیا سے اسلام کا نام و نشانہ مٹانے کی ٹھانی تھی، تم نے دہشتگردی کا الزام لگا کر اشتعال پیدا کیا تھا، تمہارے چہرے سے لبرل ازم کا نقاب اتر چکا ہے، اسلام بھی رہےگا، ختم نبوت ﷺ بھی اور قرآن بھی رہےگا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا آج کایہ مظاہرہ بارش کا پہلا قطرہ ہے، تحریک آگے بڑھتی رہےگی، اسرائیل پاکستان میں اپنےایجنٹ کےلیےاقوام متحدہ میں آواز اٹھاتا ہے، اپنےایجنٹ کو تحفظ دینا ہے تو اسرائیل بلالو، یہاں ان کے لیےکوئی جگہ نہیں ہے، الیکشن کے بعد ہم اقتدار میں ہوں گےیانہیں لیکن اسرائیل اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف تحریک جاری رہےگی
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی اجازت اسرائیل کو نہیں دی جاسکتی، ہم آپ کےساتھ حالت جنگ میں ہیں اورکفر کےخلاف جنگ جاری رہےگی۔
(بشکریہ:جیو نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

fazrul rehman molana
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام آباد:اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کا اتفاق ہوا تو اسحٰق ڈار کو نگران وزیراعظم بنایا جائے گا، احسن اقبال
Next Article سپریم کورٹ میں عمران خان کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ دوسری بار تبدیل
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران ساتویں بار اضافہ : عوام پر 41.55 روپے کا بوجھ ڈالا گیا ستمبر 16, 2026
  • حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 15, 2026
  • آئین کے شیش محل میں پڑتی دراڑیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 15, 2026
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2) ستمبر 15, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.