Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کیا قاسم سلیمانی سعودی عرب اور ایران کے امن مشن پر تھے ؟ حبیب خواجہ
تجزیے

کیا قاسم سلیمانی سعودی عرب اور ایران کے امن مشن پر تھے ؟ حبیب خواجہ

ایڈیٹرجنوری 7, 20204 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب محسود افغانستان میں بیٹھا پاکستانیوں کیلئے موت کا فرشتہ بنا ہوا تھا تو پاکستان کیطرف سے ہزارہا احتجاج کے باوجود امریکہ اپنے فرائض کی بجا آوری کیلئے ٹس سے مس نہ ہوا مگر جونہی کسی دیرپا امن کیلئے پاکستان کا طالبان سے سلسلہ جنباتی شروع ہوا ، ادھر امریکہ نے افغانستان میں ایک میزائل حملے میں اسے شکار بنا ڈالا ۔ پاکستان نے بہتیرا احتجاج کیا کہ امن کی کوشش کو امریکہ نے ناکام بنا دیا ، مگر اب کیا ہو سکتا تھا ۔ کئی سیاسی راہنماؤں نے محسود کی موت پر خوشی کا اظہار کیا کہ آخر وہ پاکستان کا دشمن تھا تو دوسری طرف کئی وزراء سمیت بیشمار راہنما اسے شہید قرار دیتے پائے گئے کہ شکار تو وہ امریکی میزائل کا ہوا تھا ۔ امریکہ نے اسے اپنے غضب کا نشانہ تو فقط اس لئے بنایا کہ وہ امن کی پاکستانی پکار پر لبیک کہتے ہوئے امن مزاکرات میں منہمک ہو گیا تھا اور دو مسلمان متحارب گروپوں میں امن امریکہ کو کیونکر بھا سکتا ہے ۔
محسود کی طرح سلیمانی نے بیشک سعودی مفادات کو بیحد نقصانات پہنچایا ہو گا ، مگر یاد رہے کہ امریکہ بھی تو ہر وقت ایران کیساتھ عملی تعاون میں پایا گیا ۔افغانستان تاراج کیا تو ایران کی پروردہ شمالی اتحاد اور دوستم کو طالبان دشمنی میں اقتدار میں لایا اور صدام کی بربادی کے بعد ایران ہی کے پروردہ گروہوں کو عراق کا نا صرف اقتدار سونپا بلکہ ہر قسم کا سیاسی و حربی تعاون جاری رہا ۔ جب یمن اور شام میں سلیمانی سعودی مفادات کو زک پہنچا رہا تھا تو بظاہر تو امریکہ سعودیوں کیساتھ تھا مگر حقیقت میں وہ خود پیدا کردہ داعش کے نام پر ایران اور اس کے حلیفوں کو ہی مزید مضبوط و مستحکم کر رہا تھا کیونکہ صرف ایران کے بطور سعودی دشمن مضبوط اور مستحکم ہونے سے ہی امریکہ کی سعودی عرب میں دال گل سکتی تھی ۔ مقصد سعودیہ کے دفاع کے نام پر ایران کو ایک ہوا اور خطرہ بنانا تھا تاکہ امریکہ کے ہتھیار بکیں اور دفاعی روابط مضبوط سے مضبوط تر ہو سکیں اور سعودیہ کے دفاع کا کوئی طویل الوقتی معاہدہ حاصل کر سکیں کہ جس سے امریکہ کی اسلحہ انڈسٹری چلتی رہے تو اِدھر اُدھر فارغ ہوتی امریکی سپاہ کو بھی کہیں ٹھکانہ میسر آ جائے اور برباد امریکی معیشت کو بھی سہارا مل جائے ۔
امریکہ کے سعودی عرب دبئی اور او آئی سی پر اثر و نفوذ کے شاکی مسلمان ممالک نے ترکی، ملائشیا اور پاکستان کی سرکردگی میں ایک نیا اسلامی الائنس بنانا چاہا تو امریکہ نے سعودی دباؤ سے پاکستان کو اس میں شرکت نہ کرنے دی مگر پاکستان نے عزم ظاہر کیا کہ وہ سعودی عرب اور ایران کے بیچ مصالحت کاری کا کردار جاری رکھے گا ۔ عراق جس کے امریکہ کیساتھ فوجی و سیاسی روابط تھے ، اس نے بھی روایتی عرب دوست سعودی عرب اور ہم مسلک ایران کے بیچ مصالحت کاری کا بیڑہ اٹھایا ۔
جنرل سلیمانی مصالحت مشن کے ایرانی سہولت کار تھے جو ایران سعودی ممکنہ امن مذاکرات کے لئے دو حکومتوں کے درمیان شٹل ڈپلومیسی متحرک کر رہے تھے ۔ ایرانی اعلی قیادت کا پیغام عراقی قیادت کے ذریعے سعودیوں تک اور پھر سعودی قیادت کا پیغام و تجاویز عراقی قیادت سے ہوتا ہوا جنرل سلیمانی کے ذریعے ایرانی قیادت تک پہنچ رہا تھا ۔
امریکہ اس سارے پراسیس پر نظر رکھے ہوئے تھا ۔ جب اسے معلوم ہوا کہ مذ کورہ کاوشوں سے برف پگھلنے کے آثار شروع ہو چکے ہیں تو انہیں ممکنہ امن کیسے ہضم ہو تا؟ عراق اور افغانستان سے نکلنے والی افواج کہاں جاتیں ، اسلحہ انڈسٹری بلا تعطل کیسے چلتی ، امریکی اکانومی کا ایک طویل الوقتی سہارا کیسے ٹوٹنے دیں . اس سے بھی اہم اور فوری فائدے کیلئے کیوں نہ ٹرمپ انتظامیہ صدر کے مواخذے کی تحریک کیطرف سے توجہ کسی بیرونی ایکشن کے ذریعے ہٹا دے ۔ ایک ایسا ایکشن جس سے فوری فائدہ تو حکومت کے اپنے اعتماد کی بحالی ہو جبکہ دور رس اور دیرپا مفادات اسلحہ ، فوج اور اکانومی کی ضمن میں حاصل کئے جا سکیں . بہت زیادہ سوچ و بچار کے بغیر وہ کچھ کرنے کی ٹھانی گئی جو کبھی تو سعودیوں کی عین خواہش کیمطابق ہوتا مگر اب وہ تلملا اٹھے ہیں . امریکی ڈرون نے بغداد کی فضاؤں سے جب سلیمانی کو نشانہ بنایا تو وہ امن مشن پر پیغامات کے تبادلے کیلئے ایران سے پہنچا ہی تھا اور اگلے دن اسے عراق کے صدر سے ملاقات کرنا تھی . یوں امریکہ نے یمن اور شام میں عین حالت جنگ کے برعکس اسے اس وقت قتل کر دیا جب جنگیں ٹھنڈی پڑ چکی تھیں اور سلیمانی دو مسلم ممالک کے بیچ امن مشن پر تھا .
سعودیہ شاک اور غصے میں ہے مگر تاثر دینے کی پوزیشن میں نہیں ۔ مگر سلیمانی چونکہ امریکی میزائل کا شکار بنا ہے ، سب کیلیے شہید قرار پایا ہے .
ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان مصالحت کیلئے اپنی کوششیں تیز کر دے ، اپنی عوام اور اسلامی دنیا کو باور کرائے کہ یہ شیعہ سنی کی جنگ نہیں بلکہ اغیار کی سازش ہے .

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ایران سعودی عرب قاسم سلیمانی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنام ور قانون دان فخر الدین جی ابرہیم انتقال کر گئے
Next Article نون لیگ کے ساتھ کیا لین دین ہوا ؟ ۔۔ نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آبنائے ہرمز کے سوال پر ایران کی عالمی تنہائی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 9, 2026

یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 27, 2026

امن سے انتقام تک: ایران کے اہداف واضح نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.