Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پہلی محبّت۔۔گل نو خیز اختر
لکھاری

پہلی محبّت۔۔گل نو خیز اختر

ایڈیٹرنومبر 14, 202014 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پہلی محبت اکثر پہلی نظر میں ہوتی ہے اور کسی شادی میں خواتین والی سائڈ پر کھانا سرو کرتے ہوئے ہوتی ہے۔عموماً پہلی محبت پندرہ سے بیس سال تک کی عمر میں ہوجانی چاہئے ورنہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ اُس کے بعد ہونے والی محبت کے انتہائی بھیانک نتائج نکلتے ہیں یعنی شادی ہوجاتی ہے۔پہلی محبت انتہائی شدید ہوتی ہے،دل چاہتا ہے جس کو ہم چاہتے ہیں اُس کی طرف کوئی نظر اٹھا کے نہ دیکھے،کئی لڑکے اِس موقع پر لڑکی کو ہر روز قیامت کا منظر یاد کراتے ہیں’’شکیلہ! یہ جو نعیم ہے یہ بہانے بہانے سے لڑکیاں گھیرتاہے اور پھر انہیں درہ آدم خیل بیچ آتا ہے‘‘۔ پہلی محبت ہر اُس لڑکی سے ہوجاتی ہے جو پہلی دفعہ لفٹ کراتی ہے، اس مقصد کے لیے اکثر خود سے محنت کرنا پڑتی ہے یعنی بار بار لڑکی کے آگے سے گزرنا پڑتاہے، اس کے سامنے فقیر کو اوقات سے بڑھ کر خیرات دینا پڑتی ہے ،بار بار موبائل فون پر لندن، امریکہ کال کرنا پڑتی ہے اور کبھی کبھی تودن میں دو دفعہ شیو کرنا پڑتی ہے۔ پہلی محبت زندگی میں بڑی خوشگوار تبدیلی لاتی ہے،بندہ بیٹھے بٹھائے شاعر بن جاتاہے، ڈائری لکھنے کو جی چاہتاہے،احمد فراز کی غزلیں یاد ہونا شروع ہوجاتی ہیں اور گھر والے زہر لگنے لگتے ہیں۔ کئی لڑکے ہر محبت پہلی محبت سمجھ کر کرتے ہیں اور آخری سمجھ کر دوڑ جاتے ہیں۔پہلی محبت کا اظہار بڑا دلچسپ ہوتاہے،پرانے وقتوں میں اِس مقصد کے لئے لڑکی کو رقعہ لکھا جاتاتھا اور رقعے پر ’’پوائزن‘‘ پرفیوم کا اسپرے بھی کر دیا جاتا تھا تاہم اُس کے نتائج بڑے خطرناک نکلتے تھے۔پہلی محبت بڑی عجیب ہوتی ہے۔محبوب کی بکواس بھی شیکسپیئرکا ڈائیلاگ لگتی ہے، محبوب اگر اتنا ہی کہہ دے کہ ’’زندگی محبت کے بغیر ادھوری ہے‘‘ تو دل میں حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑتے ہیں کہ ماشاء اللہ ہمارا محبوب کتنی گہری باتیں کرتاہے۔یہ وہ موقع ہوتا ہے جب محترمہ کسی بات پر تھوڑا سا مسکرا اٹھے تو فوراً یاروں دوستوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ’’آج وہ بڑا ہنسی‘‘۔لڑکی کو اگر کوئی شعر پسند آجائے تو لڑکے کی کوشش ہوتی ہے کہ اسے یہی بتائے کہ یہ شعر اُس نے خود’’بنایا‘‘ ہے۔میرے ایک دوست نے تو انتہا کردی، احمد فراز کی پوری غزل محبوبہ کو یہ کہہ کر پیش کر دی ’’رات تمہارے خیال میں بیٹھا تھا کہ آمد ہوگئی‘‘۔وہ بھی ایسی اللہ میاں کی گائے تھی کہ کہنے لگی’’شکیل! غزل بہت اچھی ہے لیکن کہیں کہیں سے بے وزن لگتی ہے‘‘۔ہمارے ہاں ہر شخص پہلی محبت کے تجربے سے گزرتاہے اور پھر کندن ہوجاتاہے،اس کے بعد اسے دوسری تیسری یا چوتھی محبت کرنے میں کوئی مشکل درپیش نہیں ہوتی ، سارے طریقے یاد ہوجاتے ہیں اور پرانا مٹیریل ہی چل جاتاہے۔کہتے ہیں پہلی محبت کبھی نہیں بھلائی جاسکتی ،ظاہری بات ہے وہ عفیفہ جس سے شادی نہ ہوئی ہو اسے کو ن بھول سکتاہے۔شادی شدہ مرد کو عمر کے چالیسویں سال اپنی پہلی محبت بہت یاد آتی ہے یوں پہلی محبت کا ’’چالیسواں‘‘ منایا جاتاہے۔
پہلی محبت کرنے والوں کو بڑی خواہش ہوتی ہے کہ کاش زندگی کے کسی موڑ پروہ اُس بے وفا کو دیکھ سکیں جس سے انہیں دل کی گہرائیوں سے عشق ہوا تھا۔ میرے ایک دوست کو 25 سال بعد پتا چلا کہ اس کی پہلی محبت ایک اسکول میں پرنسپل لگی ہے اور اسکول بھی وہ جس میں اُن کا بچہ پڑھتاہے۔ سوئے ہوئے جذبات ایک دم جاگ اٹھے۔ پرنسپل صاحبہ کو فون کیا اور اپنا نام بتایا۔تھوڑی دیر خاموشی رہی پھر دوسری طرف سے کسی کے سسکیاں لینے کی آواز آئی، یہ بھی آبدیدہ ہوگئے اور دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔اچانک بیگم کی آواز آئی’’وے بچے نوں اسکولوں لے آ‘‘۔ فوراً خود پر کنٹرول کیا‘ آنسو پونچھے اور اپنے تئیں عمدہ لباس زیب تن کرکے بچے کے اسکول پہنچ گئے۔ دھڑکتے دل کے ساتھ پرنسپل آفس میں قدم رکھا، دھیرے سے نظر اٹھائی اوربوکھلا گئے،سامنے ایک موٹی سی بڑی عمر کی خاتون نظر کی عینک لگائے اُنہیں گھور رہی تھیں۔ دونوں کافی دیر تک ایک دوسرے کو دیکھتے رہے، پھرسلسلہ وہیں سے شروع ہوا جہاں سے ٹوٹا تھا… یعنی رونا شروع ہوگئے۔ پہلی محبت ہمارے اندر ایک احساس کو جگاتی ہے۔ یہ بلامقصد ہوتی ہے،اس کا انجام عموما ً جدائی ہوتاہے لیکن یہ ساری زندگی اپنی میٹھی کسک ہمارے اندر بھر جاتی ہے۔ پہلی محبت کا احسان جانئے کہ یہ ہمیں زندگی میں پہلی بار کسی کیلئے سوچنے کا موقع فراہم کرتی ہے، یہ ایک اسٹارٹر ہوتاہے۔بالکل ایسے جیسے ہم بچپن میں سائیکل کی قینچی چلانا سیکھتے ہیں، اس کے بعد موٹر سائیکل اور گاڑی دوڑاتے پھرتے ہیں لیکن قینچی چلانا نہیں بھولتا۔ یہ ساری یادیں بھی پہلی محبت کی طرح ہوتی ہیں، اُنہیں صرف یاد کیا جا سکتا ہے، واپس نہیں لایا جا سکتا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاپنے اپنے قد کے برابر کا اقبال۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article کہیں یہ وہ تو نہیں۔۔نقطہ نظر/ایازامیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.