Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عوامی فلسفہ!۔۔گل نو خیز اختر
لکھاری

عوامی فلسفہ!۔۔گل نو خیز اختر

ایڈیٹراکتوبر 11, 20206 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

السلام علیکم پروفیسر صاحب!
وعلیکم السلام!
یہ بتائیے کہ ہمارے ملک میں قانون توڑنے والوں کو سزا کیوں نہیں دی جاتی؟
تمہارا مطلب ہے کہ تم اپنی خوشی سے جیل جانا چاہتے ہو؟
کیا مطلب؟ میں قانون توڑنے والوں کی بات کر رہا ہوں۔
میں بھی قانون توڑنے والے کی ہی بات کر رہا ہوں، تم نے خود بتایا تھا کہ تم نے لائن مین کو پیسے دے کر گھر کا میٹر پیچھے کروایا ہوا ہے۔
لاحول ولا قوۃ! آپ کا کیا خیال ہے آدھی تنخواہ بجلی کے بلوں میں دے دیا کروں؟ اتنی مہنگی بجلی کوئی کیسے افورڈ کر سکتا ہے؟
لیکن تم نے تو چار سال سے گاڑی کا ٹوکن بھی نہیں لگوایا…!!!
ہاں! نہیں لگوایا، اخراجات ہی اتنے زیادہ ہوگئے ہیں کہ بچت ناممکن ہوگئی ہے، ویسے مجھے ٹائم بھی نہیں مل رہا…!!!
اور وہ جو تم نے اپنے ہمسائے پر چوری کا جھوٹا پرچہ کٹوایا تھا؟
پروفیسر صاحب! آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ میرا ہمسایہ کتنا کمینہ انسان ہے ، جب میری گیس کٹ گئی تھی تو اس نے ایک دن کے لیے بھی اپنی طرف مجھے پائپ نہیں لگانے دیا ، دیگ پکواتا ہے تو سارے محلے میں چاول تقسیم کرتاہے لیکن میرے گھر نہیں بھیجتا‘ ایک دفعہ میں نے اس سے پانچ ہزار اُدھار مانگے تھے اُس نے وہ بھی نہیں دیے۔اور یہ بات بھی آپ کے علم میں ہی ہوگی کہ اس نے ایک دفعہ واپڈا کے دفتر فون کرکے میری بجلی چوری کی اطلاع دی تھی۔کیا ایسے شخص کو میں معاف کردیتا؟
اوکے! لیکن یاد کرو تمہارے پاس جو موبائل ہے وہ چوری کا ہے اور تم نے دوکان سے سستے داموں خریدا تھا، تم نے خود بتایا تھا۔
اس میں میرا کیا قصور ہے؟ میں نے تو چوری نہیں کی تھی ناں؟ گناہ تو دوکاندار کا ہے، ویسے بھی دوکاندار میرا دوست تھا اس لیے اس نے مجھے بتا دیا کہ موبائل چوری کا ہے ورنہ اگر وہ نہ بتاتا تو مجھے کیا پتا چلنا تھا۔میں نے چوری کیا ہوتا تو بات بھی تھی۔
ٹھیک ہے!یہ بتاؤ کہ تم نے چھ سات جعلی فیس بک اکاؤنٹ کیوں بنائے ہوئے ہیں؟
ہاہاہا…بس ایسے ہی‘ ذرا شغل لگانے کے لیے۔
مان لیا…لیکن میں نے کئی دفعہ دیکھا ہے گاڑی چلاتے وقت تم اکثر اشارہ کاٹ جاتے ہو۔
اوہو…پروفیسر صاحب! گرمی اتنی زیادہ ہے، دھوپ میں نہیں کھڑا ہوا جاتا، ویسے بھی اشارے آج کل دس سیکنڈ کے لیے کھلتے ہیں اور دس منٹ کے لیے بند ہوجاتے ہیں، اتنی دیر دھوپ میں کھڑا رہ کر کیا خود کشی کرلوں؟
لیکن تم نے ابھی تک اپنا لائسنس بھی تو نہیں بنوایا ناں!!!
ہاں…نہیں بنوایا، صحافیوں کو لائسنس کی کیا ضرورت؟ اور ویسے بھی ،کیا مجھے گاڑی چلانی نہیں آتی؟ بیس سال سے گاڑی چلا رہا ہوں ‘ اگر اب بھی مجھے لائسنس کی ضرورت ہے تو لعنت ہے میری ڈرائیونگ پر…!!!
تم نے گاڑی کے کاغذات بھی اپنے نام نہیں کروائے…!!!
پروفیسر صاحب آپ کیوں چھوٹی چھوٹی باتوں کو ایشو بنانے پر تلے ہوئے ہیں، گاڑی میں نے اپنے ایک دوست سے خریدی تھی، وہ بالکل میرے بھائیوں جیسا دوست ہے، جب چاہوں گا گاڑی اپنے نام کروا لوں گا، اس میں مسئلہ کیا ہے؟
پچھلی دفعہ تم بتا رہے تھے کہ تمہارے پاس گھر میں ایک ریوالور بھی ہے ، کیا تم نے اس کا لائسنس بنوایا ہے؟
چلو…پھر لائسنس…او پروفیسر صاحب ذرا جاکر دیکھیں کہ اسلحہ لائسنس بنوانا کتنا مشکل ہوگیا ہے، اگر اس دوران میرے گھر میں ڈاکو آگئے تو کیا میں لائسنس کے انتظار میں بیٹھا رہوں؟ ریوالور میں نے اپنی حفاظت کے لیے رکھا ہے اور اس کا مجھے پورا حق ہے۔
ٹھیک ہے…اب یہ بتائو کہ جب تم نے اپنا پاسپورٹ بنوایا تھا تو ایجنٹ کوپیسے کیوں دیے تھے؟
بہت اچھے…آپ نے ابھی تک پاسپورٹ نہیں بنوایا اس لیے آپ ایسی باتیں کر رہے ہیں، ذرا جاکر پاسپورٹ آفس دیکھیں، چھ چھ سو بندوں کی قطار لگی ہوتی ہے۔اگر میں بھی وہاں کھڑا ہوجاتا تو ایک ہفتے تک میرا نمبر نہیں آنا تھا۔ جو لوگ اس قطار میں کھڑے ہوتے ہیں وہ تو فارغ اور سست ہوتے ہیں۔کیاہوا اگر میں نے ایک ہزار دے کر اپنا نمبر جلدی لگوا لیا۔پاسپورٹ تو اصلی ہے ناں، جرم تو تب ہوتا اگر میں نقلی پاسپورٹ بنواتا۔
یہ بھی مان لیا…لیکن تمہارا پریس کارڈ تو جعلی ہے ناں…کام تم ایک چھوٹے اخبار میں کرتے ہو اور پریس کارڈ بڑے اخبار کا بنوا رکھا ہے۔
او میرے پیارے پروفیسر صاحب! جگہ جگہ پولیس کے ناکے لگے ہوتے ہیں، بلاوجہ روک لیتے ہیں، چھوٹے اخبار کے صحافیوں کو تو یہ لوگ لفٹ ہی نہیں کراتے، میں نے تو بلاوجہ کی خواری سے بچنے کے لیے بڑے اخبار کا پریس کارڈ رکھا ہوا ہے، ویسے اس میں حرج ہی کیا ہے، صحافی تو میں ہوں، بڑے اخبار کا نہ سہی، چھوٹے اخبار کاسہی…!!!
تمہاری آمدنی تو اچھی خاصی ہے لیکن ٹیکس کیوں نہیں دیتے؟
میں کیوں ٹیکس دوں؟ بڑے بڑے امیر لوگ ٹیکس نہیں دیتے تو میرا دماغ خراب ہے کہ بلاوجہ ٹیکس دیتا پھروں؟ پہلے بڑے مگرمچھوں کو پکڑیں پھر مجھ سے بات کریں…!!!
پروفیسر صاحب نے اثبات میں سرہلایا، لمبی سانس لی اورآہستہ سے بولے’’تمہارا اصل مسئلہ کیا ہے؟‘‘
میرا مسئلہ کچھ نہیں…بس میں یہ چاہتا ہوں کہ اس ملک میں قانون توڑنے والوں کے لیے سخت سزائیں نافذ ہونی چاہئیں تاکہ کسی کو جرات نہ ہو کہ وہ کوئی غیر قانونی کام کر سکے۔ صرف اسی صورت میں ہمارا ملک ترقی کر سکتا ہے ورنہ ہمارا مقدر تباہی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کھلا۔۔محمود شام
Next Article میاں صاحب اتنے بھی بھولے نہیں!۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)

ستمبر 15, 2026

پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا

ستمبر 14, 2026

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2) ستمبر 15, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.