Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » دیگی چرغہ۔۔۔گل نو خیز اختر
لکھاری

دیگی چرغہ۔۔۔گل نو خیز اختر

ایڈیٹرجون 21, 20206 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں نے کارڈ کو الٹ پلٹ کر دیکھا اور لڑکے سے پوچھا’’اس کا فائدہ ؟‘‘لڑکا جلدی سے بولا’’سر! اس اسپیشل کارڈ کے ہوتے ہوئے آ پ جب بھی ہمارے منتخب ریسٹورنٹس پر جائیں گے تو آپ کو نہ صرف ہر کھانے پر پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گا بلکہ آپ کو خصوصی پروٹوکول بھی دیا جائے گا‘‘۔ میری باچھیں کھل گئیں‘ مجھے بچپن سے شوق تھا کہ مجھے بھی پروٹوکول ملے‘ آج یہ خواہش بھی پوری ہونے جارہی تھی۔ یہ لڑکا صبح صبح میرے آفس میں آیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ اس کی کمپنی نے بہت سے ریسٹورنٹس سے معاہدہ کیا ہے۔میں نے کارڈ کی قیمت پوچھی تو پتا چلا کہ یہ شاندار کارڈ محض پانچ سو روپے میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔ میں نے زیادہ دیر نہیں لگائی اور کارڈ خرید لیا۔ میں نے سوچ لیا تھا کہ میں بیوی بچوں کو اس کارڈ کے بارے میں کچھ نہیں بتاؤں گا یوں جتنا بھی باہر کے کھانے کا خرچہ ہوگا وہ میری جیب سے آدھا جائے گا لیکن میری فیملی کو یہی لگے گا کہ میں نے بھاری خرچہ کیا ہے۔ میں نے فوری طور پر بیٹے کو فون کیا اور ڈنر کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا۔اس کی بھی باچھیں کھل گئیں۔رات کو ہم سب کارڈ پر لکھے ہوئے ایک ریسٹورنٹ میں پہنچے‘ ویٹر نے جھک کر ہمارا استقبال کیا۔ میں نے دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کے کھانے کا آرڈر دیا۔ بل آیا تو رقم پانچ ہزار بن رہی تھی۔میری دندیاں نکل آئیں کہ اب محض پچیس سو روپے دینا پڑیں گے۔ میں نے بل والی کاپی اٹھائی اور گنگناتے ہوئے کاؤنٹر کی طرف چل پڑا۔ ویٹر ہکا بکا رہ گیا۔ غالباً آج سے پہلے کسی گاہک نے ایسی مذموم حرکت نہیں کی تھی۔کاؤنٹر پر پہنچ کر میں نے بڑے فخر سے کارڈ نکالا اور کیشئر کے سامنے رکھ دیا۔ اس نے کارڈ اٹھایا‘ ایک نظر ڈالی‘ پھر بڑے ملائم لہجے میں بولا’’سوری سر! آپ نے غلطی سے کریڈٹ کارڈ کی جگہ کوئی اور کارڈ نکال لیا ہے‘‘۔ میرے لبوں پر مسکراہٹ رینگ گئی’’کریڈٹ کارڈ تو میں نے کبھی رکھا ہی نہیں میرے دوست! یہ کارڈ اس لیے دکھایا ہے تاکہ آپ پچاس فیصد پیسے کاٹ کر نیا بل بنا دیں‘‘۔ میری بات سنتے ہی کیشئرنے اپنی کنپٹی کھجائی پھر منیجر سے فون پر بات کی اور کارڈ واپس میری طرف بڑھاتے ہوئے بولا’’سر! ہم اِن کارڈ والوں کو نہیں جانتے اِنہوں نے ہم سے پوچھے بغیر ہمارے ریسٹورنٹ کا نام دیا ہے‘‘۔ یہ جملہ سنتے ہی مجھے ’’زور کا جھٹکا ہائے زوروں سے لگا…‘‘
اکثر ایک پٹرول پمپ پر لگے بینر پر نظر پڑتی تھی جس پر لکھا تھا’’اگر وائپر والا لڑکا آپ کی گاڑی کا شیشہ صاف نہ کرے تو آپ کو ہرجانے کے طور پرایک سافٹ ڈرنک فری ملے گی‘‘۔ میں نے جھٹ سے گاڑی پٹرول پمپ کی طرف موڑ دی۔حسب معمول میری گاڑی میں پٹرول بھر گیا تو میں نے پیسے ادا کیے اورآرام سے گاڑی آگے بڑھا دی۔ میری گاڑی کا شیشہ کسی نے صاف نہیں کیا۔ میں نے گاڑی ایک طرف روکی اور فخریہ انداز میں باہر نکل کر پٹرول پمپ کے کیشئر کی طرف بڑھا۔ وہ چوکنا ہوگیا کہ شاید ڈکیتی کا پروگرام ہے۔ تاہم جب میں نے اسے بتایا کہ میں وہ خوش نصیب ہوں جو سافٹ ڈرنک جیت گیا ہوں تو اس نے حیرت سے میری طرف دیکھا اور منہ بنا کر بولا’’اگر لڑکے نے شیشہ صاف نہیں کیا تھا تو آپ نے اسے کہہ دینا تھا‘‘۔ میں نے اس کی توجہ بینر کی طرف دلائی’’یہ دیکھئے! یہاں ایسی کوئی بات نہیں لکھی ہوئی‘ لائیے میری سافٹ ڈرنک‘‘۔ کیشئر بیزاری سے بولا’’یہ اسکیم ختم ہوچکی ہے‘‘اور دوسری طرف کا کیش وصول کرنے میں مصروف ہوگیا۔
میڈیکل اسٹور پر جلی حروف میں لکھا ہوا تھا’’تمام ادویات پر دس فیصد رعایت‘‘۔ میں نے گھر کے لیے کچھ میڈیسن خریدناتھیں سو اسی میڈیکل اسٹور سے لینے کا فیصلہ کیا۔ ساری ادویات خرید لیں تو احتیاطاً ان کی قیمت پڑھی‘ پتا چلا کہ دس فیصد رعایت کی بجائے دس فیصد مہنگی ملی ہیں۔ کیشئر سے گلہ کیا تو لاپروائی سے بولا’’یہ پرانا اسٹاک ہے‘ رعایتی پیکیج نئے اسٹاک پر ہے‘‘۔آپ موبائل خریدیں‘ یو پی ایس کی بیٹری‘ جنریٹر‘ لیپ ٹاپ یا الیکٹرونکس کی کوئی مہنگی چیز۔آپ کو بطور خاص گارنٹی کارڈ عنایت کیا جاتاہے‘ تاہم یہ صرف نام کا ہی گارنٹی کارڈ ہوتاہے۔اگر آپ کی چیز خراب ہوجائے اور آپ اِس گارنٹی کارڈ کے بل بوتے پر اپنی چیز دکاندار کے پاس لیکر جائیں تو اس کے پاس گارنٹی کارڈ کو فضول ثابت کرنے کے ایک سو ایک جوابات موجود ہوتے ہیں مثلاً گارنٹی پرزوں کی نہیں تھی، گارنٹی آپ صرف کمپنی سے کلیم کرسکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
گاڑی میں بیٹھے بیٹھے کوئی صاحب آپ کی جھولی میں ایک پمفلٹ پھینک جاتے ہیں جس پر کسی بابا جی کی طرف سے پیغام لکھا ہوتاہے کہ اگر آپ دکھی ہیں تو صرف ایک دفعہ بابا جی سے دعا کروا لیں بابا جی فی سبیل اللہ یہ خدمت سر انجام دیتے ہیں۔ آپ خوش ہوجاتے ہیں کہ کتنا عظیم بابا ہے جو فی سبیل اللہ خدمت کے لیے بھی ذاتی جیب سے پمفلٹ چھپواکربانٹ رہا ہے۔ایک دن آپ بابا جی کے پاس جا پہنچتے ہیں اور پتا چلتاہے کہ بابا جی دعا تو فی سبیل اللہ کرتے ہیں لیکن مسئلہ حل کرانے کے بیس ہزار ضروری ہیں۔
آ پ نے کئی ایسے ریسٹورنٹس بھی دیکھے ہوں گے جن پر بے شمار کانٹی نینٹل اور چائنیزڈشزکے نام لکھے ہوتے ہیں۔گزشتہ دنوں ایسے ہی ایک ریسٹورنٹ پر پچاس ڈشوں کے نام پڑھ کر جی للچا گیا۔ گاڑی روکی تو ایک لڑکا جھٹ سے بھاگتا ہوا قریب آگیا۔ آرڈ ر دیا کہ شاشلک پیک کردو۔ اس نے حیرت سے میری طرف دیکھا اور بولا’وہ تو نہیں ہے‘۔ میں نے آہ بھری۔چلو پھرایگ فرائڈ رائس اور منچورین پیک کردو‘۔ اس نے جلدی سے نفی میں سرہلایا’وہ بھی نہیں ہے‘۔ اس کے بعد میں نے بورڈ پر لکھی تین چار اور ڈشز کے نام لیے۔پتا چلا کہ وہ بھی نہیں ہیں۔ میں نے دانت پیسے’’کون سی چیز ملتی ہے یہاں؟‘‘۔ جھٹ سے بولا’صرف دیگی چرغہ !‘۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلاہور‘ محبت اور چائے !۔۔رؤف کلاسرا
Next Article برس پہلے: چیف جسٹس کی اڑچن(4)!۔۔عرفان صدیقی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.