Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » تیراہ میں بچی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج پر فائرنگ : 5 افرادہلاک ہوئے ۔۔ایم این اے اقبال آفریدی
اہم خبریں

تیراہ میں بچی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج پر فائرنگ : 5 افرادہلاک ہوئے ۔۔ایم این اے اقبال آفریدی

ایڈیٹرجولائی 28, 202517 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
meeran shah sit inn
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پشاور : صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں مارٹر گولہ گِرنے سے ایک بچی کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ میں ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تاحال سرکاری سطح پر ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ گذشتہ روز زخہ خیل کے ایک گھر پر مارٹر گولہ گِرنے سے بچی کی ہلاکت کے خلاف آج وادی تیراہ کے ہیڈکوارٹر پر احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا تھا جہاں ایف سی سمیت مختلف دفاتر موجود ہیں۔
صحافی محمد زبیر خان سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع خیبر سے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کا دعویٰ ہے کہ وادی تیراہ میں اتوار کی صبح مقامی افراد کا تیراہ ہیڈکوارٹر کے مقام پر احتجاج جاری تھا جس پر فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم، آرکائیوز و لائبریریز مینا خان آفریدی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’تیراہ کے لوگوں کو جس بے دردی سے گولیاں ماری گئی تو ریاست کا چہرہ عیاں ہوگیا کہ اُسے اپنے شہریوں کے خون کی کوئی پروا نہیں۔‘
اس واقعے پر صوبائی حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ بی بی سی نے خیبر کے ضلعی پولیس افسر مظہر اقبال اور ڈپٹی کمشنر بلال شاہد سے رابطہ کیا مگر ان کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
ادھر رکن صوبائی اسمبلی عبدالغنی کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ کے علاوہ جاری تمام احتجاج صبح تک ختم کر دیے گئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ’اقوام خیبر پر مشتمل سیاسی اتحاد کا ایک نمائندہ وفد وادی تیراہ روانہ ہوچکا ہے اور ہم بھی صبح تیراہ جائیں گے جہاں پر پہلے پانچ ہلاک ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی جس کے بعد اقوام اپنا جرگہ منعقد کر کے فیصلہ کریں گے کہ مستقبل کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔‘
دوسری طرف صحافی محمد زبیر خان سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر کی وادی تیراہ میں موجود پولیس اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر دعویٰ کیا کہ تیراہ ہیڈ کوارٹر کے قریب مظاہرین کی جانب سے حساس عمارتوں پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔
ان کا دعویٰ تھا کہ مظاہرے کے دوران ’پہاڑوں سے‘ فائرنگ ہوئی جس سے افراتفری پھیل گئی تھی۔ فائرنگ کے بعد مظاہرین نے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کے ساتھ وہیں دھرنا دیا جبکہ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا۔
ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی تاہم موبائل نیٹ ورک کی بندش کے باعث اس کی آزادانہ تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی )

  • 1
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#TirahFiring #FiringInTirah #TirahAttack #KhyberConflict #FiveCasualties #TirahViolence #SecurityThreat #PeaceInTirah #TerrorInKhyber #TribalAreaUnrest #تیراہ_فائرنگ #تیراہ_واقعہ #تیراہ_میں_پانچ_ہلاکتیں #خیبر_کا_امن #قبائلی_علاقے_میں_فائرنگ #تیراہ_میں_بدامنی #تیراہ_کی_خبریں #امن_کا_مطالبہ #پانچ_افراد_جاں_بحق #خیبر_واقعہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتیمور حسن تیمور کی باتیں : مجھ کو بھی ڈوبنا ہے ستارہ تو میں بھی ہوں : خالد مسعود خان کا کالم
Next Article درست انتخاب کا مخمصہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.