Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » الیکشن کمیشن فیصل واڈا کے خلاف کارروائی جاری رکھے: اسلام آبادہائی کورٹ
اہم خبریں

الیکشن کمیشن فیصل واڈا کے خلاف کارروائی جاری رکھے: اسلام آبادہائی کورٹ

ایڈیٹردسمبر 7, 20213 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : اسلام آبادہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹر فیصل واڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت جاری رکھیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے یہ ہدایت اس وقت دی جب ایک وکیل نے ڈویژن بینچ کو بتایا کہ اپیل کنندہ کے سینئر وکیل کو پیر کے روز سماعت کی توقع نہیں تھی اور انٹرا کورٹ اپیل پر کارروائی ملتوی کرنے کی درخواست کی۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سینیٹر فیصل واڈا کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار عدالت کے ساتھ ڈیڑھ سال سے چھپن چھپائی کھیل رہا ہے۔
خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ای سی پی کے تین رکنی بینش نے فیصل واڈا کو اپنے مؤقف کے حق میں شواہد پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 23 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔
دوسری جانب فیصل واڈا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کے سامنے دائر ایک انٹرا کورٹ اپیل میں درخواست کی کہ ان حقائق پر غور کیا جائے جو بقول ان کے جسٹس اطہر من اللہ نے ان کی نا اہلی سے متعلق ای سی پی کی کارروائی کو روکنےکی درخواست مسترد کرتے ہوئے نظر انداز کردیے تھے۔
انٹرا کورٹ اپیل میں فیصل واڈا کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خلاف شکایت کنندہ مقررہ مدت کے اندر الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے میں ناکام رہا۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے ان کے دلائل کو نہیں سنا اور درخواست نمٹا دی، ساتھ ہی ای سی پی کو اس بات کا تعین کرنے کی ہدایت کی کہ کیا کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے وقت قانون ساز دہری شہریت کے حامل تھے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ اگر ای سی پی فیصل واڈا کے بیان میں بے ضابطگیاں دیکھے تو وہ توہین عدالت کی کارروائی کرسکتا ہے۔
کیوں کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے قرار دیا تھا کہ ریٹرننگ افسر کے پاس ’جعلی حلف نامہ‘ جمع کرانا توہین آمیز ہوگا اور نااہلی کے ساتھ ساتھ اس پر سزا سنائی جاسکتی ہے۔
پیر کو جب انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے آئی تو ایک جونیئر وکیل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کے سامنے پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ اپیل کنندہ کے سینئر وکیل نہیں آسکتے کیونکہ انہیں اس دن سماعت کی توقع نہیں تھی۔
جس کے بعد وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
عدالت نے یہ دیکھتے ہوئے کہ درخواست گزار ای سی پی کی کارروائی مؤخر کرنے کے لیے التوا مانگ رہے ہیں، کمیشن کو ہدایت کی کہ درخواست پر کارروائی جاری رکھے اور مزید سماعت جمعرات تک کے لیے ملتوی کردی۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاصمہ شیرازی کا کالم: پی ڈی ایم کا ٹھٹھرتا انقلاب
Next Article فاروق عادل کا کالم:سیالکوٹ کا عفریت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.