Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی
لکھاری

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی

ایڈیٹراکتوبر 2, 20236 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
police encounter layyah news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بچپن میں ٹی وی پر یہ اشتہار دن میں کئی بار دیکھتے ہوئے پولیس کو ایک ایسے مددگار کے روپ میں سمجھتے تھے جس کے پاس کوئی جادوئی چھڑی ہوتی ہے جس سے وہ جرم کی سرکوبی اور مظلوم کی مدد کو فوراً پہنچ جاتی ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ اشتہار بھی بدلے، ترجیحات بھی تبدیل ہوئیں اور تصورات بھی۔ خصوصاً دوستی کے تصور کو شدید ٹھیس پہنچی۔پولیس کی وردی پر مددگار کی بجائے خوف کے سائے نمایاں ہوتے رہے۔کچھ تلخ واقعات اور نامہربان رویوں کی وجہ سے دوریاں بڑھتی گئیں، رابطے مفقود ہوتے گئے اور پھر شہریوں اور پولیس کے درمیان بداعتمادی کی پختہ دیوار حائل ہو گئی۔ چھوٹے چھوٹے وہم اور شکوے شکایات، شکوہ وشبہات کے پہاڑ بنتے گئے۔ کئی مہربان افسران نے کوشش کی، وقتی مرہم بھی فراہم کیا مگر بیماری کی جڑ تلف نہ ہو سکی۔جدید دنیا میں سائنسی بنیادوں پر ہر محکمہ جدید تکنیک کے بل بوتے پر بیماری کو جڑ سے ختم کر سکتا ہے۔ صرف ہمت، عزم اور کمٹمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ جاری کوششوں کو حتمی شکل میں ڈھالنا ضروری ہوتا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور آئی جی پنجاب نے اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کو خدمت خلق کے جذبے سے توانا کر کے جو کارہائے نمایاں سرانجام دئیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔انھوں نے تھانہ کلچر میں عملی طور پر ایسی تبدیلیوں کا آغاز کیا ہے جن سے پولیس کا محکمہ ترقی یافتہ ملکوں کی طرح مددگار کے روپ میں سامنے آئے گا۔ چاق وچوبند اورپر اعتماد خواتین افسروں کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ صوفی رنگ میں رنگے عمدہ انسان اور منفرد لکھاری کیپٹن لیاقت ملک کی پولیس میں موجودگی باعث نعمت ہے ۔آئی جی پنجاب کا پرعزم لہجہ مستقبل کی بشارتوں کا امین تھا۔ سب سے اہم نقطہ یہ تھا کہ دو لاکھ کے قریب پولیس 14کروڑ آبادی والےصوبے کے ہر مسئلے کو تنہا نہیں سلجھا سکتی اس کیلئے عوام اور پولیس کے درمیان رابطہ اور واسطہ ضروری ہے۔پولیس سڑک پر غلطی کرنے والے کا تعاقب تو کر سکتی ہے مگر گلی،محلوں اور کالونیوں میں کون کس خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے اس بارے میں وہاں کی کمیونٹی ہی آگاہ کر سکتی ہے۔ماضی میں شکایت
کرنے والا مجرموں کے ظلم کا نشانہ بنتا رہا جس کے باعث لوگوں نے اپنے کام سے کام رکھنے کی پالیسی اپنا لی اور مجرم دندنانے لگے۔یقیناً آج کی پولیس بہت مختلف اور کمٹڈ ہے۔اس لئے اپنی اور اپنے ملک کی سلامتی کیلئے پولیس سے تعاون شہری کا اخلاقی فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔اگرچہ پولیس کے سیاسی کردار سمیت آج بھی بہت سی شکایات موجود ہیں مگر اس میں دو رائے نہیں کہ سب سے زیادہ قربانیاں دینے، مشکلات برداشت کرنے اور کوئی کریڈٹ حاصل نہ کر پانے والے لوگ بھی اسی محکمے سے متعلق ہیں جو جدید اسلحے سے لیس مجرموں کو روکنے سے نہیں ہچکچاتے۔ معاشرتی اصلاح میں پولیس کا کردار کتنا اہم ہے اگر چند دن پولیس اپنا کام نہ کرے تو نہ صرف سڑکوں پر چلنا دشوار ہو جائے، بلکہ قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ افراد شہریوں کی زندگی اجیرن کر دیں۔اگر ہم سکون سے سوتے اور گھروں میں حفاظت کے تصور سے رہتے ہیں تو پولیس کا شکریہ ادا کرنا ضروری ہے اور اس کا بہترین طریقہ ان کی معاونت ہے۔ صرف عدالت میں گواہی سے کام نہیں چلے گا اب جرم کے پنپنے کی خبر گیری بھی کرنی ہوگی۔ اپنے عزیز وطن کو ظاہر اور چھپے ہوئے دشمن کے وار سے نجات دلانے کیلئے ہر فرد کو سپاہی کا کردار ادا کرنا ہے۔ آنکھیں کھلی رکھنی ہیں۔ محتاط بھی رہنا ہے اور چوکس بھی۔آئی جی پنجاب سے گزارش ہے کہ چوبیس گھنٹے متحرک محکمے میں کام کے اوقات بھی مقرر کئے جائیں۔ فارغ بیٹھ کر تنخواہ لینے والوں کو آٹھ گھنٹے جبکہ ہر وقت آزمائش کا سامنا کرنے والوں کی چوبیس گھنٹے ڈیوٹی نہ انصاف کے زمرے میں آتی ہے نہ اس سے کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے۔ تھانوں میں آٹھ گھنٹے کی شفٹ ہونی چاہئے۔جن میں سپاہی سے ایس ایس پی تک سب اپنے دورانیے کی ذمہ داری لیں۔ ان شااللّٰہ حرکت بھی ہوگی اور برکت بھی۔ آئیے ایک ذمہ دار شہری کی طرح اپنا کردار نبھانے کا آغاز کریں۔ یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ معاشرے کو شر سے نجات دلانے کا فرض صرف پولیس کا نہیں۔ ہم سب کواپنی اپنی سطح پر خیر کو اجاگر اور شر کو کم کرنے میں کردار ادا کرنا ہے۔جب انسان خدمت خلق کی عظمت اور اس کے نتیجے میں ملنے والی راحت کو جان لیتا ہے تو کوئی طاقت اسے اپنے مقصد سے باز نہیں رکھ سکتی۔ڈاکٹر عثمان انور مجھے ایسے ہی فرد لگے۔ رب کرے ہمارے سب افسران اسی جوش و جذبے سے ہم کنار ہو کر ملک کو پرامن اور معاشی طور پر خوشحال بنائیں تاکہ کوئی اسے چھوڑ کر جانے پر مجبور نہ ہو۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکا کالم:جھوٹے روپ کے درشن
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:اکیلا نواز شریف کچھ نہیں کر سکتا!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی

اکتوبر 29, 2026

اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟

اکتوبر 29, 2026

ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟ اکتوبر 29, 2026
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 28, 2026
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری اکتوبر 28, 2026
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اکتوبر 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.