Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, نومبر 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:پچھتر واں یوم آزادی منانے کی تیاریاں
لکھاری

ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:پچھتر واں یوم آزادی منانے کی تیاریاں

ایڈیٹرجولائی 18, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل کی صدارت میں اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر انتظام کام کرنے والے محکموں کے سربراہان، سیکرٹری تعلیم اور اسپورٹس کی خصوصی میٹنگ دربار ہال سیکریٹریٹ میں ہوئی۔جس میں پچھترویں یوم آزادی کو آن بان اور نئے زاویوں سے منانے کی تدبیریں زیر بحث لائی گئیں۔صوبہ پنجاب کے تمام کمشنرز نے آن لائن اس میٹنگ میں شرکت کی۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت اور ایڈیشنل سیکرٹری نے پروگراموں کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ مصنوعی انداز میں کارروائی ڈالنے کی بجائے پہلی بار ایسے پروگرام ترتیب دئیے گئے ، جن کا مقصد صوبے کے لوگوں کو پون صدی میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ محرومی اور شکوےشکایت کی چادر کو فخر کا پرچم بنا کر آزادی کی نعمت کو سمجھیں اور پاکستانی ہونے پر ناز کریں۔خصوصی ڈاکو منٹریز کے ذریعے ان تمام کارناموں پر روشنی ڈالی جائے گی جو قیام پاکستان کے بعد سرانجام دئیے گئے۔تمام پروگراموں کے پس منظر میں پنجاب کی اصل روح،آواز اور قدروں کو اجاگر کرنے کی کاوش بہت بھلی لگی۔ خصوصاً لوک موسیقی، اسٹیج ڈراموں، تھیٹر اور لوک رقص کے ذریعے نہ صرف ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا بلکہ لوگوں کو تفریح کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ ملی نغموں کے مقابلے، مشاعرے، مباحثے اور کتابوں کے میلے بھی شامل پروگرام ہوں گے۔
انٹرنیٹ کے اس دور میں ہمارے نوجوان اور بچے زیادہ وقت موبائل یا کمپیوٹر اسکرین پر نظریں گاڑے ایک جگہ جامدہوکےزندگی گزارنے کے عادی ہو رہے ہیں۔ آؤٹ ڈور سرگرمیوں کے فقدان کے باعث ان کی جسمانی صحت متاثر ہو رہی ہے۔ انھیں کمروں کی گھٹن سے نکال کر کھلی فضاوں اور کھیلوں کے میدانوں تک رسائی دینے کیلئے کھیلوں کے مقابلوںپر زور دیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ پچھتر سال میں سائنس،ٹیکنالوجی، صنعت و حرفت، برآمدات، فلم، ڈرامے، میوزک، تعلیم اور مصوری میں جو کمائی کی ہے۔ اس پر ڈاکومنٹریز کے ذریعے روشنی ڈالی جائیگی۔یقیناً ان پروگراموں سے جہاں بہت سی معلومات میسر ہونگی، تفریح کے مواقع پیدا ہوں گے اور ثقافت کی ترویج ہوگی وہیں نوجوان نسل میں تقابلی جائزے سے حالات کو بہتر سمت لے جانے کی تحریک بھی پیدا ہو گی۔ہم سب کو اپنا احتساب کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ہو سکتا ہے، ہم جو حب الوطنی کے دعوی دار ہیں اپنے قول و فعل کو عمل کے آئینے میں دیکھ کر اپنی کوتاہیوں اور لغزشوں سے ماورا ہونے کی سعی کریں۔ ہم جو خود کو بالکل آزاد سمجھ کر ہر قسم کی لاقانونیت کو فروغ دیتے آئے ہیں، قانون کی پابندی کو اپنا فخر سمجھنے لگیں۔ تمام ادارے ایک دوسرے کو آنکھیں دکھانے کی بجائے ریاست کے پرچم تلے اپنی آئینی حدود میں رہیں۔ پوری طاقت سے حقوق صلب کرنے والے پوری ذمہ داری سے ٹیکس دینے لگیں۔
توجہ طلب بات یہ ہے کہ ہم ان اشیا کی درآمدات پر ہر سال اربوں روپیہ خرچ کرتے آ رہے ہیں جو ملک میں پیدا کی جاسکتی ہیں اور بنائی بھی۔موجودہ معاشی کسمپرسی کے عالم میں اعلیٰ تعلیم سے فارغ ہونے والے نوجوانوں کے سامنے یہ ٹاسک ،چیلنج کے طور پر رکھا جائے اور انھیں آسان شرائط پر قرضے دئیے جائیں تاکہ وہ نوکریوں کیلئے خوار اور مایوس ہونے کی بجائے خود روزگار کے وسیلے پیدا کریں۔ یقیناً ہمارے بچوں میں وہ صلاحیتیں ہیں کہ وہ اپنی اپنی فیلڈ میں چمتکار دکھا سکتے ہیں۔ڈراموں اور خاکوں کے ذریعے سیاسی، مذہبی، معاشی اور معاشرتی آزادی کے مفہوم سے بھی قوم کو آگاہ کرنا ضروری ہے کہ آزادی کی نعمت سے لطف اندوز بھی ہوں۔اس کی حفاظت بھی کریں اور دوسروں پر غداری اور کفر کے فتوے لگانے سے باز رہیں۔ نوجوانوں کی بات ہو رہی ہے تو گزشتہ دنوں عمان سے تشریف لانے والے خوبصورت شاعر قمر ریاض کے اعزاز میں راقم نے ایک ظہرانے کا اہتمام کیا ۔جس میں لاہور کی کہکشاں جس میں مجیب الرحمن شامی، خالد عباس ڈار، سہیل وڑائچ، شعیب بن عزیز، ڈاکٹر پرویز چوہدری، منصور آفاق، حماد غزنوی، آصف عفان، وی سی ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر کنول امین، صوفیہ بیدار، نازیہ جبین، صبیحہ شاہین، شاہد محمود ندیم، مدثر اقبال بٹ، محسن گورایا، عمران شوکت علی، امجد اقبال امجد، پرنس اقبال، جی۔ اے نجم، ربیعہ ڈار نے شرکت کر کے یادگار بنا دیا۔ قمر ریاض اپنی شاعری کے حوالے سے نوجوان شاعروں میں خاص مقام رکھتا ہے۔ میں اس کے پاکستان سے محبت کے جذبے اور ترقی کے جنون کے باعث اسے بے حد پسند کرتی ہوں اور ہمیشہ اس کیلئے دعا گو رہتی ہوں۔ اس نے عمان میں سرکاری نوکری سے آغاز کیا مگر حالات بہتر ہوتے ہی کمٹمنٹ اور حکمت عملی سے کاروبار شروع کیا۔ہم سب کسی حد تک متفکر بھی تھے کہ دیار غیر میں کہیں مسئلہ نہ ہو جائے مگر شبانہ روز محنت کے سبب آج وہ ایک کامیاب بزنس مین بن چکا ہے۔ اسکے دماغ میں نئے نئے آئیڈیاز آتے رہتے ہیں اور وہ انھیں تعبیر دیتا رہتا ہے۔ ہمارے ملک کے نوجوانوں کو اسی ڈگر پر چلتے ہوئے ناممکنات کو ممکنات میں ڈھالنا چاہئے۔ وہ نوکریوں اور دنیاوی وسیلوں کی تلاش ترک کر کے محنت سے کام کا آغاز کریں۔ وسیلے بنانے والا ضرور کامیابی عطا کرے گا۔ یقیناًقمر ریاض کی غزل کےیہ چند اشعار بھی رومانویت میں اسی جنون کے مظہرہیں جو اس کی ذات کی پہچان ہے۔
اِس سال بھی تُو میری ہی زنبیل میں ہو گی
تُو میری ہے اور میری ہی تحویل میں ہو گی،
تُو مُجھ کو جہاں چاند دِکھانے چلی آئی
اے دوست تری شکل اُسی جھیل میں ہو گی
اُس نے یہ کہا مُجھ سے فقط مُجھ سے کرو عِشق
اب زندگی اِس حُکم کی تَعمیل میں ہو گی
کیوں شہر کے لوگوں سے مِرا پُوچھ ہی ہو
یہ بات مری غزلوں کی تفصیل میں ہو گی
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعود کاکالم:ضمنی انتخابات: آفتِ فال ِنظر نہ پوچھ…
Next Article نصرت جاویدکاتجزیہ: ضمنی الیکشن میں ووٹروں کا جوش وخروش
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک

نومبر 2, 2026

ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 1, 2026

فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 31, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک نومبر 2, 2026
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 31, 2026
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 31, 2026
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم اکتوبر 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.