Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نام ور شاعر دانش ور اور ماہر تعلیم ڈاکٹر اختر شمار رخصت ہو گئے
اہم خبریں

نام ور شاعر دانش ور اور ماہر تعلیم ڈاکٹر اختر شمار رخصت ہو گئے

ایڈیٹراگست 8, 202260 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور :اردو اور پنجابی کے نام ور شاعر ، محقق ، کالم نگار اور ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر اختر شمار سوموار آٹھ اگست کو انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر62 برس تھی اور وہ جگر کے عارضے کا شکار تھے ۔ دو روز قبل ان کی علالت کی خبریں سامنے آئی تھیں ۔ان کے پس ماندگان میں چار بیٹے اور بیوہ شامل ہیں ۔
ڈاکڑ اختر شمار کے صاحبزادے کے مطابق اختر شمار ایک ڈیڑھ برس سے جگر کے عارضے کا شکار ہیں ان کا علاج جاری تھا کہ ان کے پھیپھڑے بھی متاثر ہو گئے اور سانس لینے میں دشواری کے بعد انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ۔
اختر شمار کا اصل نام اعظم خان تھا وہ 17 اپریل 1960ء کو پیدا ہوئےڈاکٹر اختر شمار کا آبائی تعلق گاؤں سہال نزد چکری ضلع راولپنڈی سے تھا ، ان کے والد گرامی بہت عرصہ پہلے ملتان میں آباد ہو گئے تھے ۔
انہوں نے ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی ۔ گورنمنٹ ہائی سکول پاک عرب ملتان سے میٹرک کے بعد انہوں ملتا ن سے ہی انٹر میڈیٹ کیا ۔ ڈاکٹر صاحب نے بی اے تک تعلیم ملتان میں حاصل کی ، ایم اے اردو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کیا۔۔
ڈاکٹر اختر شمار نے اپنے تدریسی سفر کا آغاز گورنمنٹ کالج قصور سے کیا بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور سے ہوتے ہوئے ایف سی کالج تک پہنچے ، ڈاکٹر صاحب نے ” حیدر دہلوی: احوال و آثار” کے عنوان سے مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی،
ایف سی یونیورسٹی لاہور میں شعبہ اردو کے چیئرپرسن کے طور پر کام کر رہے تھے ۔ اسے قبل وہ جامعۃ الازہر (مصر) میں 10ء تا 2013ء) پڑھاتے رہے، چیئرمین ادبیات اردو، عین الشمس یونیورسٹی (مصر) بھی رہے،
وہ اسی کی دہائی کے وسط میں لاہورمنتقل ہو گئے تھے مختلف اخبارات و رسائل میں کام کرنے کے علاوہ ” بجنگ آمد” کے نام سے اپنا جریدہ جاری کیا
پروفیسر ڈاکٹر اختر شمار کے شعری سفر کی باقاعدہ ابتداء 1985ء میں ہائیکو کے مجموعے ’’روشنی کے پھول‘‘ سے ہوئی تھی۔ 1992ء میں ’’کسی کی آنکھ ہوئے ہم‘‘ ۔ 1993ء میں ’’یہ آغازِ محبت ہے‘‘ ۔ 1994ء میں ’’جیون تیرے نام‘‘۔ 1996ء میں ’’ہمیں تیری تمنا ہے‘‘شائع ہوئی ۔ 1996ء ہی میں ڈاکٹر اختر شمار نے اپنی مادری زبان میں ’’اکھیاں دے وچ دل‘‘ کا مژدہ سنایا۔ اکیسویں صدی کے پہلے ہی سال ’’آپ سا نہیں کوئی“ ۔ 2002ء میں ’’تمھی میری محبت ہو‘‘ شائع ہوئی ۔ 2005 اور 2007ء میں ’’دھیان‘‘ کی اشاعت ہوئی ۔ 2010ء میں ایک بار پھر ڈاکٹر صاحب نے پنجابی کا مجموعہ ’’میلہ چار دیہاڑے‘‘ شائع کیا۔ ان کے نثری پلڑے میں ’’مسلم تہذیب و فکر کا مطالعہ‘‘( 2002ء)’ ’پنجابی ادب رنگ‘‘ (2002ء)’’انتخابِ جمال‘‘ (2003ء) ’’بھرتری ہری:ایک عظیم شاعر‘‘ (2004ء)، ’’مَیں بھی پاکستان ہوں‘‘ (2010ء)،’’ہم زندہ قوم ہیں‘‘ (2005ء)، ’’ویلے دی اکھ‘‘ (2009ء) ،’’دنیا مسافرخانہ اے‘‘(2010ء) ،’خطوں میں دفن محبت‘‘ (2010ء)، ‘’آدابِ خود آگاہی‘‘ (2011ء)، ’’موسیٰ سے مرسی تک‘‘ (2013ء)، ’’لاہور کی ادبی ڈائری‘‘ (2014ء )، ’’جی بسم اللہ‘‘ (2016ء) تیزی سے شامل ہیں ۔پھر اسی برس ان کا پی ایچ۔ڈی کا مقالہ بھی’ ’حیدر دہلوی: احوال و آثار‘‘ کے نام سے کتابی شکل اختیار کر گیا۔ 2017ء میں وہ ’’عاجزانہ‘‘ کے ساتھ اُردو کی شعری دنیا میں حاضر رہے۔ ا
وہ ”اختر شماریاں “ کے نام سے نوائے وقت سمیت مختلف اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے۔ انہوں نے ریڈیو اور پی ٹی وی کے لیے بھی بہت سے پروگراموں کی میزبانی کی ۔
اخترشمار کی کئی غزلیں اوراشعار زبان زدعام ہیں۔ خاص طورپرنصرت فتح علی خان کی گائی ہوئی ان کی ایک غزل کوبہت شہرت ملی۔
اس کے نزدیک غم ترک وفاکچھ بھی نہیں
مطمئن ایسا ہے وہ جیسا ہوا کچھ بھی نہیں

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اختر شمار انتقال
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعبدالرشید شکورکاکالم:ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو ایونٹ میں ریکارڈ تھرو کر کے طلائی تمغہ جیت لیا
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:فیک نیوز کا مقابلہ اور پانچویں نشست کی ابلاغی جنگ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نام ور ترقی پسند دانشور پروفیسر امین مغل لندن میں انتقال کر گئے

اگست 13, 2026

سابق وفاقی وزیر ، ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی ساتھی ملک مختار احمد اعوان انتقال کر گئے

جولائی 28, 2026

6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے

جولائی 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.