Browsing: سید مجاہد علی

عمران خان کے نام پر اگرچہ تحریک انصاف کو ووٹ دینے والے لوگ موجود ہیں لیکن اگر پارٹی ارکان ان ووٹروں کی رائے کو سیاسی مقاصد حاصل کرنے میں استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوں گے تو یہ مقبولیت بکھرنے لگے گی۔

’تحریک تحفظ آئین پاکستان‘نے اسلام آباد کانفرنس کے اختتام پر جاری بیان میں فوری انتخابات کو ملکی مسائل کا حل قرار دیا ہے۔ حکومت میں شامل مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو اس ایک نکاتی سیاسی مطالبے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ مشکوک انتخابات کے سائے سے نکلنے کا شاید یہ ایک بہتر اور باعزت آپشن ہو۔

اتوار کو دوبئی میں بھارت کے ساتھ مقابلے سے پہلے موصوف نے دعویٰ کیا تھا کہ اس بار بھارت کو ہرا کر پاکستان ثابت کردے گا کہ ہم اسے کہیں بھی اور کسی بھی میدان میں شکست دے سکتے ہیں۔ کھیل کو میدان جنگ بنانے والا یہ وزیر پاکستانی ٹیم کی شرمناک شکست کے بعد بھی اپنے عہدے سے چمٹا ہؤا ہے۔

سرکاری اختیارات کا غلط اور ناجائز استعمال بند ہونے سے تاجر تو کیا تمام اختیارات کے حامل اور اقتدار پر قابض سیاست دان بھی قانون کی پابندی کرنے پر مجبور ہوں گے۔ کیا وزیر خزانہ حکومت کو ایسی تبدیلیاں لانے پر آمادہ کرسکتے ہیں؟