Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت Cکا مقامی عہدیدار ہلاک
  • عمران خان اور جماعت اسلامی کا رومانس محبت کی باتیں اور چند گلے شکوے : ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ
  • اناسی سال کا بوڑھا پاکستان : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پمز سانحہ پر سرکاری کارروائی اور تضادات کی کہانی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ون ویلنگ ۔۔موت کا رقص : پروفیسر صابر جروار کا کالم
  • وزیرِ ڈیوڑھی کا دہن پھر بگڑا : وجاہت مسعود کا کالم
  • امی جان کے نام رضی الدین رضی کا ایک اور خط
  • رضی الدین رضی کے خط کا امی جان کی طرف سے جواب : شہزاد عمران خان کا کالم
  • ڈاکٹر فخر عباس ، مریم نواز اور لاہور سے محبت : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
راولپنڈی

سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم

ایڈیٹرستمبر 3, 20261 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
razi logo girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس درد کو بیان کرنے کے لیے جو حوصلہ درکار ہے وہ حوصلہ دو روز سے ہم تو پیدا نہیں کرسکے ۔۔ اور یہ حوصلہ پیدا کرنا بہت حوصلے والوں کا کام ہے ۔۔ یہ کہنے کو تو چودہ نومولود بچوں کے جل کر راکھ ہونے کا واقعہ ہے لیکن اس سے بھی بڑھ کر یہ ہماری اجتماعی بے حسی کی بھی ایک ’’ روشن مثال ‘‘ ہے اور اس روشن مثال کو روشنی آگ کے ان شعلوں سے ملی ہے جو کئی گھروں میں تاریکیاں لے کر آئی ہے ۔۔ منیر نیازی نے کہا تھا ’’ بین کرتی عورتیں / رونقیں ہیں موت کی ‘‘ لیکن یہ صرف عورتیں نہیں تھیں یہ بین کرتی مائیں تھیں جو نو ماہ تک ان بچوں کی اپنے وجود میں پرورش کرتی رہیں ، انہیں محسوس کرتی رہیں اور راتوں کو کبھی دل ہی دل میں اور کبھی بلند آواز کے ساتھ ان کے ساتھ باتیں کرتی رہیں ۔ ان میں سے کچھ پہلی بار اس تجربے سے گزر رہی تھیں ۔ ماں بننے کا خوبصورت تجربہ جو شاید کسی کو منتوں اور مرادوں کے بعد میسر آنے والا تھا ۔۔ ممکن ہے انہوں نے ان کے نام بھی سوچ رکھے ہوں اور دن چونکہ عید میلادالنبی کا تھا اس لیے نام بھی اسی مناسبت سے سوچے گئے ہوں گے کہ ہمارے ہاں یہ روایت ہے کہ مقدس دنوں اور مہینوں میں جنم لینے والے بچوں کے نام بھی ان مہینوں اور مقدس ہستیوں کے حوالے سے رکھے جاتے ہیں ۔ اور مائیں ہی نہیں بچوں کے باپ بھی تو وہیں موجود تھے بہت سی امیدوں اور آرزوؤں کو اپنے سینے میں لیے بے قراری سے ہسپتال کے باہر ٹہلتے ہوئے ۔۔
اور بچے ۔۔ وہ چودہ ننھے فرشتے وہ تو پہلی بار اس دنیائے رنگ و بو میں سانس لینے والے تھے ۔ پہلی بار روشنی میں اپنی ننھی منی آنکھیں کھولنےوالے تھے انہیں تو خبر ہی نہیں تھی کہ وہ تاریکی سے تاریکی کے سفر پر روانے ہونے والے ہیں ۔۔ وہ نہیں جانتے تھے کہ جس معاشرے میں جنم لینے والے ہیں وہاں ’’ ریاست ہو گی ماں کے جیسی ‘‘ بس ایک دل فریب اور جذباتی نعرہ ہے ۔۔ یہاں تو مائیں بس بین کرنے اور احتجاج کرنے کے لیے آتی ہیں ۔۔ وہ ننھے فرشتے کب جانتے تھے کہ انہیں پہلا سانس ہی آگ اور دھوئیں میں لینا ہے جنم لیتے اجل کے فرشتوں نے ان کا استقبال کرنا ہے ۔ ان کے تو ابھی نام بھی رکھے جانے تھے اور وہ جنم لیتے ہی گم نام ہو گئے ۔ ۔۔
ویسے تو ہم عادی ہیں ایسے دردناک مناظر کے کہ ہم نے ماضی میں بھی ایسے کئی درد ناک مناظر دیکھے ۔۔’’ کسی بھی حادثے پر لوگ اب حیراں نہیں ہوتے ‘‘ ہم کچھ دیر کے لیے ماتم و گریہ کرتے ہیں اور پھر آنسو پونچھ کر اگلے ماتم کے لیے اپنے حوصلے مجتمع کرنے لگتے ہیں ۔۔ اپنے آنسو بچا کر رکھتے ہیں کہ اگر آج ہی سب آنسو بہا دیے تو کل نئے حادثے پر نئے دکھ پر بھی تو اشکوں کا نذرانہ پیش کرنا ہو گا ۔ کل اگر ہم نہ روئے تو سب کے سامنے سبکی ہو جائے گی کہ یہ کیسے لوگ ہیں جنہیں المیوں پر ڈھنگ سے رونا بھی نہیں آتا ۔۔دکھ تو یہ ہے کہ ہم زود فراموش ہیں ۔ ہماری یادداشت بہت کمزور ہے جس میں صرف وہی چند واقعات محفوظ رہتے ہیں جو ہمیں میڈیا کے ذریعے بار بار دکھائے جاتے ہیں ۔۔
کوئی ایک واقعہ ہو تو بتائیں ہماری تاریخ ان المیوں سے بھری پڑی ہے ۔۔ ہر سانحے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر کی بھرمار ہو جاتی ہے ۔۔ ۔۔ روتی ہوئی مائیں اور غم سےنڈھال عزیزواقارب کی ویڈیوز اور تصاویر ہمیں ریٹنگ میں لے آتی ہیں کچھ سٹارز وغیرہ مل جاتے ہیں اور لوگوں کے لیے حادثہ صرف ایک تماشہ بن کر رہ جاتا ہے ۔۔ سازشیں تلاش کی جاتی ہیں ۔ الزامات لگائے جاتے ہیں ۔ افسروں اور عملے کو میڈیا گھیر لیتا ہے ۔۔ مرنے والوں کے لواحقین کی فوٹیج اور دوڑتے بھاگتے کیمرہ مین ۔۔ اسی دوران وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال صاحب اپنے کمالات دکھانے کے لیے سکرین پر آئے ۔ وہ الطاف بھائی کے ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں جس پارٹی سے ان کا سیاست میں ظہور ہوا اس پر جب برا وقت آیا تو کسی کے اشارے پر 23 مارچ 2016ء کو کراچی میں انہوں نے انیس قائم خانی اور دیگر ساتھیوں کی مدد سے پاک سر زمین پارٹی کی بنیاد رکھی اور پھر متحدہ قومی ممومنٹ پاکستان میں اسے ضم کر دیا ۔۔چند برس قبل تک ان کے خلاف احتساب عدالت میں کلفٹن میں سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے ریفرنس کی سماعت بھی ہوتی رہی ۔۔وہ اس میں پیش بھی ہوتے تھے لیکن اب تو خیر سے وہ وزیر ہیں اور موجودہ حکومت میں وزیر صحت کے عہدے پر فائز ہیں ۔۔ان سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا تو انہوں نے بات گول کر دی ۔۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے جبکہ واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔آگے کیا ہو گا ؟ یہ ہم سب بہت اچھی طرح جانتے ہیں ۔۔ سرد خانے میں صرف نعشیں نہیں رکھی جاتیں فائلیں بھی ڈالی جاتی ہیں ۔۔ مائیں روتی رہیں ۔۔ باپ نڈھال رہیں ۔۔ اور اینکروں کے بھاگ لگے رہے ہیں کہ جب سسٹم کو لپیٹنے کی باتیں چل رہی ہوں تو پھر ایسے واقعات چارج شیٹ کا حصہ بنتے ہیں ۔۔ ہم ویسے بھی بچے مارنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔۔ اے پی ایس کا سانحہ تو آپ کویاد ہی ہو گا ۔ ان کی مائیں آج تک رو رہی ہیں ۔۔ یہ بھی روتی رہیں گی ۔۔ ہم نے کہا نا کہ مائیں تو ویسے بھی رونے کے لیے ہی اس دنیا میں آتی ہیں ۔

 

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رضی پمز سانحہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمنڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت Cکا مقامی عہدیدار ہلاک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پمز سانحہ پر سرکاری کارروائی اور تضادات کی کہانی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 31, 2026

پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم

مئی 26, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم ستمبر 3, 2026
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت Cکا مقامی عہدیدار ہلاک ستمبر 3, 2026
  • عمران خان اور جماعت اسلامی کا رومانس محبت کی باتیں اور چند گلے شکوے : ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ ستمبر 3, 2026
  • اناسی سال کا بوڑھا پاکستان : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 1, 2026
  • پمز سانحہ پر سرکاری کارروائی اور تضادات کی کہانی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اگست 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.