Browsing: تازہ ترین

اس مخمصے نے بڑی حد تک یوتھ کو سائیکو بنا دیا ہے ۔ریاستوں کی کامیابی کے پیچھے نوجوانوں کا نمایاں کردار ہوتا ہے ۔ان کی فعالیت اور جواں جذبوں ہی سے کوئی بھی ریاست کامیاب ریاست کہلانے کی حقدار ٹھہرتی ہے ۔جبکہ ہماری ریاست اپنی یوتھ کی صلاحیتوں کو اپنی نالائقیوں سے تباہ کرنے پر ڈٹی ہوئی ہے ۔ریاست کا یہ رویہ کہیں ان جوانوں کو کھو نہ دے جنھوں نے ستاروں پر کمند ڈالنا تھی۔

عینی شاہد اری شولمین نے بتایا کہ ’چنگاریوں کا ایک بہاؤ‘ تھا، رات کے وقت جب میں گھر جا رہا تھا، تو یہ بڑی آتش بازی کی طرح لگ رہا تھا، پہلی نظر میں، میں نے طیارے کو دیکھا اور یہ ٹھیک لگ رہا تھا، نارمل تھا، لیکن پھر یہ نیچے گرتا دکھائی دیا۔انہوں نے کہا کہ 3 سیکنڈ بعد یہ گر گیا، اور اس وقت طیارے کو دائیں طرف لے جایا گیا تھا، میں اس کے نچلے حصے کو دیکھ سکتا تھا، یہ ایک بہت ہی چمکدار پیلے رنگ سے مزین تھا، اور اس کے نیچے چنگاریوں کا بہاؤ تھا، یہ ایک رومی موم بتی کی طرح لگ رہا تھا۔

حکومت تو بتا چکی ہے کہ وہ 26 ویں ترمیم اور پیکا رترمیم جیسے ہتھکنڈوں سے طاقت کا مظاہرہ کرنے کی قدرت رکھتی ہے اور وہ اس طریقے کو ترک کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ تحریک انصاف کو البتہ بتانا ہے کہ مذاکرات کو مسترد کرکے اب آگے کیا ہوگا۔ اس سے پہلے احتجاج کرنے اور اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا شوق پورا کیا جاچکا ہے۔ تحریک انصاف ہٹ دھرمی اور ضد سے جو راستے ہموار کرانا چاہتی ہے، ان کے کھلنے کا امکان نہیں ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ سیاسی پارٹی کے طور پر اب تحریک انصاف کیا لائحہ عمل اختیار کرتی ہے۔ حکومت سے بات چیت جاری رکھنا موجودہ مشکل حالات میں ایک آپشن تھا ۔ اسے مسترد کرکے تحریک انصاف نے صرف اپنی مشکلوں میں اضافہ کیا ہے۔

بدھ کو اُتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی ادتیاناتھ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مہا کمبھ کے دوران وہاں ایک بہت بڑا جمِ غفیر اُمڈ آیا ہے اور اب تک تقریباً تین کروڑ افراد وہاں غسل کر چکے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ صورتحال قابو میں ہے اور کسی کو منفی خبریں نہیں پھیلانی چاہییں کیونکہ اس کے نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔