راولپنڈی :چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔بنگلادیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شانتو 77 رنز بنا کر نمایاں رہے، ذاکرعلی نے 45 رنز اسکور کیے۔
اس کے علاوہ رشاد حسین نے 26 ، تنزید حسن نے 24، مہدی حسن میراز نے 13 اور تسکین احمد نے 10 رنزبنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 4 اور ول او رورکے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ بات یہاں قابلِ ذکر ہے کہ اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔
پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں کیسے جاسکتا ہے؟
نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف دو لگاتار شکستوں کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں اب صرف اگر مگر کے تکنیکی امکان پر ٹکی ہوئی ہیں۔تاہم اس کیلئے باقی میچز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا۔
پاکستان کو اب اپنا اگلا میچ 27 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کو اپنے دونوں میچز میں بھاری مارجن سے ہارنا ہوگا، تب ہی پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کا موقع حاصل کر سکتی ہے۔ جو کہ بظاہر بہت مشکل لگ رہا ہے۔
(بشکریہٖ:جیونیوز)
اتوار, اکتوبر 4, 2026
تازہ خبریں:
- قومی ایوارڈز اور ان کی ساکھ : اس بار تو حد ہی ہو گئی : سہیل وڑائچ کا کالم
- اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی گرم جوشی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- روبوٹ مولوی ہمارے ساتھ کیا سلوک کرے گا : شہزاد عمران خان کا کالم
- کیچ میں چار افراد کی ہلاکت پر احتجاج : پکنک کے دوران فضا سے دھماکہ خیز مواد گرا
- مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
- صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے
- لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق
- ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا برقرار : بغیر آستینوں والا لباس پہننے کا الزام
- ایمرجنسی کے نفاذ کی تیاریاں؟ حکومتی بیانات اور تجزیہ نگاروں نے نئی بحث چھیڑ دی
- ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید

