آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا۔
پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچز میں بھی جرمانہ ہوا تھا، پاکستان ٹیم نے جرمانوں سے بھی سبق نہ سیکھا اور تیسرے میچ میں جرمانہ کروا بیٹھے۔
پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی جس کے باعث آئی سی سی کی جانب سے سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔
یاد رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دیکر کلین سوئپ کیا تھا جبکہ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی گرین شرٹس کو 4 ایک سے شکست دی تھی۔
(بشکریہ:جیونیوز)
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

