Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عاصمہ شیرازی کا کالم: نظام بچاؤ، عوام کو عزت دو
لکھاری

عاصمہ شیرازی کا کالم: نظام بچاؤ، عوام کو عزت دو

ایڈیٹرجون 21, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تصورات کی دُنیا کتنی دلکش اور حسین ہے۔ نہ خیالات پر ٹیکس لگتا ہے اور نہ ہی خواب دیکھنے پر ڈیوٹی۔۔۔ نہ خوابوں کے محل تعمیر کرنے پر خرچہ نہ ہی خیالی پلاؤ بنانے میں دقّت۔۔۔
مگر اب خواب بھی سستے نہیں رہے کہ نیند ہی نہیں آتی۔ نیند آئے گی تو خوش کُن خواب ہوں گے۔ یہ ’رات بھر نیند کیوں نہیں آتی‘ صرف غالب کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ ہر اُس شخص کا ہے جو مہنگائی اور مستقبل کے خدشات کا شکار ہے۔
انقلاب فرانس کا یہ جملہ تاریخ کے اوراق میں آج بھی رقم ہے کہ ٹیکسوں، بے روزگاری، غربت، مذہب اور طاقتور حلقوں کے ستائے عوام کے دُکھ کی روٹی اور سُکھ کے سالن سے لاعلم ملکہ یہ کہتی سُنائی دی کہ روٹی نہیں تو کیا ہوا عوام کیک اور پیسٹری کھا کر پیٹ کی آگ بجھا کیوں نہیں لیتے؟
صورتحال آج بھی مختلف نہیں کہ کبھی چائے کی ایک پیالی کم کرنے اور کبھی ایک روٹی کم کھانے کے مشورے پھر اُسی دور کی جانب لے جاتے ہیں۔محلوں میں فانوس کی روشنی تلے بسنے والے غریب کی کُٹیا کے جلتے بجھتے دیے کا غم کیسے جان سکتے ہیں، بھرے پیٹ انقلاب کے نعرے لگانے والی خالی آنتوں کی آوازوں کو کیسے سُن سکتے ہیں۔ جھوٹے وعدے کرنے والے رہنما بچوں کی سچی خواہشوں کو جھوٹی تسلیوں سے بہلانے والے والدین کے درد کا احساس کیسے کر سکتے ہیں۔
معاشی بحران کے ذمہ داران خاکی ہیں یا نوری، مستقل حکمران ہیں یا عارضی، ماضی قریب کے حکمران ہیں یا بعید کے۔۔۔ ذمہ دار تین سو کنال میں رہتے ہیں یا سرکاری محل میں، سوال یہ ہے کہ دن بہ دن کمزور معیشت نیوکلئیر ریاست کے باسیوں کو انجانے معاشی خوف کا شکار بنا رہی ہے۔
یہ بات اپنی جگہ درست کہ آگے بڑھنے کے لیے پیچھے مُڑ کر دیکھنا ضروری ٹھہرا کہ ہم نے خود کے ساتھ کیا کیا ہے؟
-ہم اپنی بربادی کا نوحہ پڑھتے ہوئے اپنی ذمہ داری کا احاطہ بھی کر لیں تو کیا ہی اچھا ہو گا۔ پیچھے مُڑ کر دیکھنے سے پتھر کے ہو جانے کا خوف مستقبل کے خدشات کا راستہ نہ روک لے اس کا ادراک اب کرنا ہو گا۔ اُس کے لیے ستر برس پیچھے جانے کی قطعا ضرورت نہیں۔ گذشتہ بیس سال کی پالیسیوں کا احاطہ کافی ہو گا۔
جغرافیائی مجبوریوں کو بہانہ بنا کر کہاں کہاں معاشی خودمختاریوں کا سودا ہوا، کہاں کہاں مفادات کے تحفظ کے لیے ذاتی سودا بازی کی گئی اور آج بھی کی جا رہی ہے۔
کب کب بند کمروں میں بیٹھی اشرافیہ عوام کے فیصلے کرتی رہی، کیسے کیسے طاقتور ادارے عوامی خواہشات کو کُچلتے رہے، عوام کے نام پر خواص منتخب کیے جاتے رہے اور ہائبرڈ نظام کے ذریعے ملک تجربہ گاہ اور عوام لیباریٹری کے بے بس، بے اختیار بے زبان بنا دیے گئے۔ اس سچائی کا ادراک اب کرنا ہو گا۔
جناب! اب بھی وقت ہے کہ قومی ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے جس میں ہر ادارہ اپنی خود احتسابی کرے اور ملک کی معاشی سلامتی کو لاحق خدشات کا جائزہ لے۔ سچائی کمیشن ماضی کی غلطیوں کا احاطہ کرے اور مستقبل کے میثاق معیشت کے ایک ایجنڈے کو تشکیل دے۔
اس سلسلے میں گذشتہ حکومت کی جانب سے کیے گئے آئی ایم ایف معاہدے کو قانونی تقاضوں کے عین مطابق پارلیمان میں پیش کیا جائے تاکہ عوام حقائق سے آشنا ہوں۔
نظام سے بیزار عوام کو اُمید دلانے کی ضرورت ہے۔ حالیہ کراچی کے انتخابات یا عمران خان جیسے ’مقبول رہنما‘ کی احتجاجی کالوں میں عوام کی عدم دلچسپی اس بات کا اہم اشارہ ہے کہ عوام نظام سے نالاں ہیں۔اس سے پہلے کہ بھوکے عوام محلوں پر ٹوٹ پڑیں، سیاسی اور طاقتور اشرافیہ الزام کی سیاست سے نکل کر عملی معاشی پالیسی ترتیب دے، نظام بچائے اور عوام کو عزت دے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
Next Article ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں : خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.