ایشیا کپ 2023 کا آغاز 30 اگست کو ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلے گئے میچ سے ہوگا۔
کچھ ہفتوں قبل ایشیا کپ کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ اس ایونٹ کیلئے دیگر ٹیموں کی طرح بھارتی ٹیم بھی پاکستان کا سفر کرسکتی تھی تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے بعد واضح ہوچکا کہ حریف ملک کی ٹیم اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر یعنی سری لنکا میں کھیلے گی۔
ایشیا کپ کیلئے سری لنکا کو پاکستان کے شریک میزبان کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ایشیا کپ کے حوالے سے تیار بھارتی ٹیم کی جرسی پر ’پاکستان‘ کے نام نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکادیا ہے۔
وائرل تصویر میں بھارتی کپتان روہت شرما اورسابق کپتان ویرات کوہلی کو نئی جرسی پہنے دیکھا جاسکتا ہے، اس جرسی پر واضح طور پر ایشیا کپ 2023 کے میزبان یعنی پاکستان کا نام لکھا دیکھا جاسکتا ہے۔
تاحال اس خبر کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے لیکن امکان ہے کہ بھارتی ٹیم مقابلے کے میدان میں پاکستان کے نام سے سجی جرسی پہن کر اترے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کیلئے جرسی پر ایشیا کپ کے لوگو کے ساتھ میزبان کا نام درج ہونا ضروری ہے، بھارتی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام بھی اسی لیے درج ہوسکتا ہے۔
بات کی جائے ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی تو دونوں ٹیمیں 2 ستمبر کے روز سری لنکا کے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
بدھ, ستمبر 23, 2026
تازہ خبریں:
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم

