کراچی:ماڈل و اداکارہ انجلینا ملک کی گاڑی سے مبینہ طور پر حادثہ پیش آنے کے بعد اداکارہ کو ہجوم کی جانب سے گھیرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی گاڑی میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ متعدد افراد کو ان کی گاڑی کا گھیرائو کرکے انہیں گاڑی سے باہر نکلنے کا کہتے سنائی دیتے ہیں۔
مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی کے پاس ہی رکشہ اور دیگر گاڑیاں بھی کھڑی ہیں اور بعض گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
ویڈیو میں انجلینا ملک کو اپنی گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہجوم سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ متعدد افراد اداکارہ کو گاڑی سے باہر نکلنے کا کہتے ہیں جب کہ ایک شخص نے اداکارہ کو فون بھی اٹھا لیا۔فون اٹھانے والے شخص کو اداکارہ فون واپس کرنے اور اسے کہتی ہیں کہ وہ بھاگ نہیں رہیں بلکہ یہیں کھڑی ہیں۔مختصر ویڈیو میں متعدد افراد کو اداکارہ کی گاڑی کو ارد گرد دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اداکارہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر ہجوم سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔مذکورہ ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ انجلینا ملک کی گاڑی سے سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے کلفٹن میں حادثہ پیش آیا، جہاں ان کی گاڑی نے رکشے سمیت دیگر گاڑیوں کو ٹکر ماری لیکن حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

