Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وجاہت مسعود کا کالم : پرندوں کی واپسی اور دھوپ کے ٹکڑے
لکھاری

وجاہت مسعود کا کالم : پرندوں کی واپسی اور دھوپ کے ٹکڑے

ایڈیٹرنومبر 15, 202318 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
salim ur rehman and ahmad mushtaq.jpj
احمد مشتاق محمد سلیم الرحمًن کے ساتھ
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جھوٹی سچی، الم ناک اور مضحکہ خیز خبروں کے ریلے میں ایک خوش کن خبر ایسی ہی ہے، جیسے لشکر غنیم کے سموں تلے تاراج کھیتی میں جہاں تہاں بچ رہنے والی گندم کی بالی۔ احمد مشتاق پاکستان تشریف لائے ہیں۔ اب اگر کسی بچہ شتر نے پوچھ لیا کہ احمد مشتاق کون ہیں؟ تو درویش جواب نہیں دے سکے گا۔ سوشل میڈیا، ٹی وی ٹاک شو اور سرکاری مدرسے کے احتسابی نصاب سے علم، مکالمہ، سیاست، تاریخ اور تہذیب کا اکتساب کرنے والی نسل کے سوالات کا جواب خاموشی کے سوا کیا ہو سکتا ہے۔ 1933 میں پیدا ہونے والے احمد مشتاق چودہ برس کی عمر میں امرتسر سے لاہور آئے تھے۔ 1983 میں دوسری مرتبہ وادی غربت میں قدم رکھا تو ملک پر مسلط فوجی آمر خانہ زاد ادیبوں کی مجلس المعروف بہ اہل قلم کانفرنس میں احمد مشتاق کی شاعری کے ٹکڑے سنا کر حرف عتاب ارزاں کر رہا تھا۔ چالیس برس پر محیط خود اختیار کردہ ترک وطن میں احمد مشتاق صرف دو مرتبہ پاکستان آئے، 1995ء اور 2000ء میں، اور اب ربع صدی بعد لاہور لوٹے ہیں۔ شاعر کے خامہ پیش بیں نے شہر پر گزرنے والی افتاد بہت پہلے رقم کر رکھی تھی۔ دیکھیے :
جاتے ہوئے ہر چیز یہیں چھوڑ گیا تھا
لوٹا ہوں تو اک دھوپ کا ٹکڑا نہیں ملتا
اور یہاں مصرع ثانی میں شاعر کی پلک جھپک گئی۔
وہی گلشن ہے لیکن وقت کی پرواز تو دیکھو
کوئی طائر نہیں پچھلے برس کے آشیانوں میں
اس لئے کہ جس لاہور میں احمد مشتاق لوٹے ہیں، وہاں خوش قسمتی سے محمد سلیم الرحمن ابھی فروکش ہیں۔ ویسے احمد مشتاق نے اس حسن امکان کی پیش بینی بھی کر رکھی تھی۔
دل نہ میلا کرو، سوکھا نہیں سارا جنگل
ابھی اک جھنڈ سے پانی کی صدا آتی ہے
خبر ہے کہ احمد مشتاق اور محمد سلیم الرحمن میں ملاقات ہوئی ہے۔ حباب کے جو برابر کبھی حباب آیا۔ احمد مشتاق جس پاکستان سے رخصت ہوئے تھے، اس کی آبادی ساڑھے آٹھ کروڑ تھی اور اب اسی منطقہ ارض پر کلبلاتی مخلوق کی تعداد 25 کروڑ کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ عروس البلاد کراچی جہل آمریت کے ہاتھوں کھنڈر ہو گیا۔ گلیوں اور دروازوں کے شہر لاہور میں ان گنت زیر زمیں اور بالائے زمین سڑکیں ایزاد ہوئیں مگر پورا شہر الجھی ہوئی ٹریفک کا گویا ایک رکا ہوا ریلا ہے جو کسی بھی کمزور نقطے پر شگاف ڈال کر دھاڑتا ہوا سیلاب بننے کی فکر میں ہے۔ راولپنڈی کا نفیس شہر اسلام آباد سمیت نواحی قصبوں کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہوا ان اطراف و جوانب میں نکل گیا جہاں ایوان عدل کی زنجیر ہی نہیں، بھاری دروازے تک انصاف مانگنے والوں کی آہ و فغاں سے لرزاں ہیں۔ آپ کا نیاز مند مالیاتی امور سے قطعی نابلد ہے نیز یہ کہ معاملہ زیر سماعت ہے چنانچہ صحیح یا غلط کا فیصلہ نہیں کر سکتا۔ سامنے کی بات البتہ یہ ہے کہ ایک وسیع و عریض ہاﺅسنگ سوسائٹی کی ملکیت پر دو فریق دعویدار ہیں۔ اب ایک فریق نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک طاقتور سرکاری محکمے کے بالا نشیں اہل کاروں نے اپنے منصب کی آڑ میں عوام کو لوٹنے کے لئے مجرمانہ گٹھ جوڑ کر رکھا تھا۔ ان افراد نے شہریوں کے باہم تنازعات میں کسی قانونی اختیار کے بغیر ہی مداخلت کر کے اغوا یا جبر و تشدد کے دیگر ہتھکنڈوں سے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے یہ مقدمہ نمٹاتے ہوئے فریقین کو متعلقہ اداروں سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔ چنانچہ قانونی کارروائی کا حتمی نتیجہ ابھی سامنے آنا باقی ہے۔ آپ کا نیاز مند محض چند بنیادی نکات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہے۔ ’ہاﺅسنگ سوسائٹی‘ کی آفت نئی نہیں۔ تقسیم کے بعد ابتدائی برسوں میں قرة العین حیدر نے ’ہاﺅسنگ سوسائٹی‘ لکھا تھا۔ مولوی محمد سعید نے اپنی خود نوشت ’آہنگ بازگشت‘ میں 50 کے عشرے میں ہاﺅسنگ سوسائٹی کے فتنے کا تفصیلی ذکر کر رکھا ہے۔ میجر جنرل ابوبکر عثمان مٹھا نے ’بمبئی سے جی ایچ کیو تک‘ کے عنوان سے اپنی یاد داشتوں میں 60 کی دہائی کے پاکستان میں’ہاﺅسنگ سوسائٹی‘ کا کیف و کم بیان کر رکھا ہے۔ مزروعہ اور غیر مزروعہ اراضی کے حصول کے لئے اعلیٰ اہل کاروں کی تڑپ کے کچھ اشارے قدرت اللہ شہاب کی خود نوشت میں بھی مل جاتے ہیں۔
دنیا میں حکومت کے صرف دو نمونے پائے جاتے ہیں۔ جواب دہ حکومت اور غیر جواب دہ حکومت۔ ریاستی بندوبست کے ان دو نمونوں پر آپ جو سابقہ یا لاحقہ چپکانا چاہیں، وہ آپ کی مرضی ہے۔ بنیادی اصول یہ ہے کہ جمہوریت نام ہی جواب دہ حکومت کا ہے۔ غیر جمہوری حکومت کا مطلب ایسی حکومت ہے جس میں کچھ افراد یا گروہ جواب دہی سے بالا ہوتے ہیں۔ جہاں جواب دہی نہیں ہو سکتی، وہاں ناگزیر طور پر بدعنوانی جنم لیتی ہے۔ اس بدعنوانی کو طول دینے کے لئے ریاستی تشدد کا سہارا لیا جاتا ہے۔ ایک بدعنوان ٹولے کو ہٹا کر اس کی جگہ لینے کے خواہش مندوں کو سازش کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ کل ملا کے نتیجہ اس بحث کا یہ ہے کہ جہاں جواب دہ حکومت نہیں ہوتی، جہاں قانون کی نظر میں تمام شہریوں کو یکساں احترام اور مواقع میسر نہیں ہوتے، جہاں حکومت عوام کی رائے سے نہیں چنی جاتی، وہاں بدعنوانی، تشدد اور سازش کی تکون ضرور نمودار ہوتی ہے۔ ہاﺅسنگ سوسائٹی تو اس گہرے مرض کی ظاہری علامت ہے۔ اینٹ پتھر کی بلند و بالا عمارتوں سے ہاﺅسنگ سوسائٹیاں تعمیر ہوتی ہیں۔ بستیاں رشتوں کی بنیاد پر اٹھنے والے گھروں سے وجود میں آتی ہیں۔ جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے راندہ درگاہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ اپنی بستی سے رخصت ہونے والا کوئی بیٹا جب عشروں بعد واپس آئے تو اسے یہ پوچھنے کی ضرورت پیش نہ آئے، اے مکاں بول کہاں اب وہ مکیں رہتے ہیں۔
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور سابق وزیر اعلیٰ سمیت اہم رہنما ن لیگ میں شامل
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ :فوجی عدالتیں اور سینیٹ ، عوام دشمن و غیر جمہوری قرار داد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.